علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب : الكراهية للنساء في إظهار الحلي والذهب
باب: عورتوں کے لیے زیورات اور سونے کی نمائش ممنوع ہے۔
حدیث نمبر: 5144
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ الْبَلْخِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: جَاءَتْ بِنْتُ هُبَيْرَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا فَتَخٌ مِنْ ذَهَبٍ , أَيْ: خَوَاتِيمُ ضِخَامٌ نَحْوَهُ.
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہبیرہ کی صاحب زادی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، ان کے ہاتھ میں سونے کی موٹی موٹی انگوٹھیاں تھیں، پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5144]
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت (فاطمہ) بنت ہبیرہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں سونے کی بڑی بڑی انگوٹھیاں تھیں۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5144]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5144 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5144
اردو حاشہ:
(1) حضرت ثوبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ عربی میں آزاد کردہ غلام کو مولی کہتے ہیں۔ رضي اللہ عنه وأرضاہ۔
(2) ”سونے کی“ تبھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضی کا اظہار فرمایا۔
(1) حضرت ثوبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ عربی میں آزاد کردہ غلام کو مولی کہتے ہیں۔ رضي اللہ عنه وأرضاہ۔
(2) ”سونے کی“ تبھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضی کا اظہار فرمایا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5144]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5144 in Urdu
عمرو بن مرثد الرحبي ← ثوبان بن بجدد القرشي