سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ : تَفْسِيرِ الْبِتْعِ وَالْمِزْرِ
باب: بتع اور مزر کی شرح و تفسیر۔
حدیث نمبر: 5608
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذَكَرَ آيَةَ الْخَمْرِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ الْمِزْرَ؟، قَالَ:" وَمَا الْمِزْرُ؟"، قَالَ: حَبَّةٌ تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ، فَقَالَ:" تُسْكِرُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو خمر (شراب) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «مزر» نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: ” «مزر» کیا ہوتا ہے؟“ وہ بولا: جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے“، آپ نے فرمایا: ”کیا اس سے نشہ ہوتا ہے؟“ جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5608]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تو شراب (کی حرمت) والی آیت پڑھی، ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! «الْمِزْرُ» ”مزر“ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْمِزْرُ» کیا ہوتا ہے؟“ اس نے کہا: یمن میں غلے کی کسی قسم سے تیار کیا جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں نشہ ہوتا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5608]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف: 7107) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
7498
الجامع الكامل حدیث نمبر :
7498
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4343
| كل مسكر حرام |
صحيح البخاري |
4345
| كل مسكر حرام |
صحيح البخاري |
6124
| كل مسكر حرام |
صحيح مسلم |
5216
| أنهى عن كل مسكر أسكر عن الصلاة |
صحيح مسلم |
5215
| كل ما أسكر عن الصلاة فهو حرام |
صحيح مسلم |
5214
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5598
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5601
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5606
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5606
| لا تشرب مسكرا فإني حرمت كل مسكر |
سنن النسائى الصغرى |
5608
| كل مسكر حرام |
سنن ابن ماجه |
3391
| كل مسكر حرام |
Sunan an-Nasa'i Hadith 5608 in Urdu
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن عمر العدوي