یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. باب : الوضوء بماء البرد
باب: اولے کے پانی سے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 62
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، قال: شَهِدْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى مَيِّتٍ فَسَمِعْتُ مِنْ دُعَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَأَوْسِعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ".
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جنازے پر نماز پڑھتے ہوئے سنا، تو میں نے آپ کی دعا میں سے سنا آپ فرما رہے تھے: «اللہم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله وأوسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس » ”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم کر، اسے عافیت سے رکھ، اس سے درگزر فرما، اس کی بہترین مہمان نوازی فرما، اس کی جگہ (قبر) کشادہ کر دے، اس (کے گناہوں) کو پانی، برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کو گناہوں سے اسی طرح پاک کر دے جس طرح سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے“۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 62]
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک میت کا جنازہ پڑھتے سنا، تو میں نے آپ کی یہ دعا سنی، آپ کہہ رہے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ» ”اے اللہ! اس کو معاف کر دے، اس پر رحم فرما، اس کو عافیت (سلامتی) دے اور اس سے درگزر فرما، اس کی مہمانی اچھی فرما، اس کی قبر کو فراخ کر دے، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو ڈال اور اس کو غلطیوں سے یوں پاک صاف کر جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 62]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجنائز 26 (963)، سنن الترمذی/الجنائز 38 (1025)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 23 (1500)، (تحفة الأشراف: 10901)، مسند احمد 6/23، 28، ویأتي عند المؤلف برقم: (1985، وعمل الیوم واللیلة (1087) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
62
| اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله... |
سنن النسائى الصغرى |
1985
| اللهم اغفر له وارحمه واعف عنه وعافه وأكرم نزله ... |
سنن النسائى الصغرى |
1986
| اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله... |
صحيح مسلم |
2232
| اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ... |
صحيح مسلم |
2234
| اللهم اغفر له وارحمه واعف عنه وعافه وأكرم نزله... |
جامع الترمذي |
1025
| اللهم اغفر له وارحمه واغسله بالبرد واغسله كما يغسل الثوب... |
سنن ابن ماجه |
1500
| اللهم صل عليه واغفر له وارحمه وعافه واعف عنه واغسله... |
بلوغ المرام |
457
| اللهم اغفر له، وارحمه، وعافه، واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله... |
Sunan an-Nasa'i Hadith 62 in Urdu
جبير بن نفير الحضرمي ← عوف بن مالك الأشجعي