الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1932. باب فيما كان في زمن علي بن أبي طالب رضي الله عنه
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جو کچھ ہوا۔
حدیث نمبر: 7383
عَنْ عِكْرِمَةَ "أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ لِي وَلِابْنِهِ عَلِيٍّ: انْطَلِقَا إِلَى أَبِي سَعِيدٍ فَاسْمَعَا حَدِيثَهُ. قَالَ عِكْرِمَةُ: فَانْطَلَقْنَا فَإِذَا هُوَ يَجِيءُ حَائِطًا لَهُ يُصْلِحُهُ، فَلَمَّا رَآنَا أَخَذَ رِدَاءَهُ وَاحْتَبَى، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا حَتَّى أَتَى عَلَى ذِكْرِ بِنَاءِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: كُنَّا نَحْمِلُ لَبِنَةً لَبِنَةً، وَعَمَّارٌ نَاقِهٌ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِ، فَجَعَلَ يَحْمِلُ لَبِنَتَيْنِ. فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَحَدَّثَنِي أَصْحَابِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْفِضُ التُّرَابَ عَنْ رَأْسِهِ وَيَقُولُ: وَيْحَكَ ابْنَ سُمَيَّةَ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، يَدْعُوهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ وَيَدْعُونَهُ إِلَى النَّارِ. قَالَ: يَقُولُ عَمَّارٌ: أَعُوَذُ بِاللَّهِ مِنَ الْفِتَنِ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، وَمُسَدِّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ وَبِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، وَمُسَدِّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ وَبِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے عکرمہ اور اپنے صاحبزادے علی سے فرمایا: ”تم دونوں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے احادیث سنو۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ پس ہم ان کے پاس گئے تو وہ اپنے ایک باغ کی درستگی میں مصروف تھے، جب انہوں نے ہمیں دیکھا تو اپنی چادر سنبھالی اور گوٹ مار کر (گھٹنوں کو پیٹ سے لگا کر) بیٹھ گئے، پھر وہ ہمیں احادیث سنانے لگے یہاں تک کہ جب مسجدِ نبوی کی تعمیر کا تذکرہ آیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہم (تعمیر کے وقت) ایک ایک اینٹ اٹھا کر لاتے تھے جبکہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کسی بیماری کی نقاہت کے باوجود دو دو اینٹیں اٹھا کر لا رہے تھے،“ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے ساتھیوں نے یہ بھی بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سر سے مٹی جھاڑتے جاتے اور فرماتے تھے: ”ہائے افسوس اے ابنِ سمیہ! تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا، تم انہیں جنت کی طرف بلاؤ گے اور وہ تمہیں آگ کی طرف بلائیں گے۔“ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ یہ سن کر عرض کرنے لگے: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْفِتَنِ» ”میں فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی، مسدد (الفاظ ان کے ہیں) اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، نیز یہ روایت صحیح بخاری میں بھی دیگر الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7383]
الحكم على الحديث:
أصله صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أحمد بن حنبل | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد مسدد بن مسرهد ← أحمد بن حنبل | ثقة حافظ | |
👤←👥أبو داود الطيالسي أبو داود الطيالسي ← مسدد بن مسرهد | ثقة حافظ , غلط في أحاديث | |
👤←👥أبو سعيد الخدري أبو سعيد الخدري ← أبو داود الطيالسي | له ولأبيه صحبة | |
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس عكرمة مولى ابن عباس ← أبو سعيد الخدري | ثقة ثبت عالم بالتفسير ، لم يثبت تكذيبه عن ابن عمر ، ولا تثبت عنه بدعة | |
👤←👥أبو سعيد الخدري أبو سعيد الخدري ← عكرمة مولى ابن عباس | له ولأبيه صحبة | |
👤←👥علي بن أبي طالب علي بن أبي طالب ← أبو سعيد الخدري | أحد العشرة | |
👤←👥عبد الله بن عباس عبد الله بن عباس ← علي بن أبي طالب | أحد المكثرين من الصحابة | |
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن عباس | ثقة ثبت عالم بالتفسير ، لم يثبت تكذيبه عن ابن عمر ، ولا تثبت عنه بدعة |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7383 in Urdu
مسدد بن مسرهد ← أحمد بن حنبل