الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب في بيان كثرة طرق الخير
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
حدیث نمبر: 119
الثالث: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «عُرِضَتْ عَلَيَّ أَعْمَالُ أُمَّتِي،
حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا فَوَجَدْتُ في مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الأذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّريقِ، وَوَجَدْتُ في مَسَاوِىءِ أعمَالِهَا النُّخَاعَةُ تَكُونُ في المَسْجِدِ لاَ تُدْفَنُ» . رواه مسلم.
حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا فَوَجَدْتُ في مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الأذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّريقِ، وَوَجَدْتُ في مَسَاوِىءِ أعمَالِهَا النُّخَاعَةُ تَكُونُ في المَسْجِدِ لاَ تُدْفَنُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے اچھے اور برے اعمال پیش کیے گئے، تو میں نے اس کے اچھے اعمال میں راستے سے ہٹائی جانے والی تکلیف دہ چیز کو پایا، اور اس کے برے اعمال میں وہ بلغم پایا جو مسجد میں (پڑا) ہو اور اسے دفن نہ کیا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 119]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 119]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 77 (553).
وضاحت: «يُمَاطُ» : ہٹائی جائے اور ایک طرف کر دی جائے۔ (النہایہ 4/380)
«مَسَاوِئِ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”یہ برائی اور مذمت صرف بلغم والے کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اس میں وہ بھی داخل ہے اور ہر وہ شخص بھی جو اسے دیکھے اور دفن کر کے یا کھرچ کر یا اسی طرح کسی اور طریقے سے اسے زائل نہ کرے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/37، حدیث 553)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
1233
| وجدت في محاسن أعمالها الأذى يماط عن الطريق وجدت في مساوي أعمالها النخاعة تكون في المسجد لا تدفن |
سنن ابن ماجه |
3683
| رأيت في محاسن أعمالها الأذى ينحى عن الطريق رأيت في سيئ أعمالها النخاعة في المسجد لا تدفن |
رياض الصالحين |
119
|
Riyad al-Salihin Hadith 119 in Urdu