🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب في الاقتصاد في العبادة
باب: عبادت میں میانہ روی (کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 143
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ ثَلاثَةُ رَهْطٍ إِلَى بُيُوتِ أزْوَاجِ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يَسْأَلُونَ عَنْ عِبَادَةِ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا أُخْبِروا كَأَنَّهُمْ تَقَالُّوهَا وَقَالُوا: أَيْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَقدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأخَّرَ. قَالَ أحدُهُم: أمَّا أنا فَأُصَلِّي اللَّيلَ أبدًا. وَقالَ الآخَرُ: وَأَنَا أصُومُ الدَّهْرَ أَبَدًا وَلا أُفْطِرُ. وَقالَ الآخر: وَأَنا أعْتَزِلُ النِّسَاءَ فَلاَ أتَزَوَّجُ أبَدًا. فجاء رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إليهم، فَقَالَ: «أنْتُمُ الَّذِينَ قُلْتُمْ كَذَا وَكَذَا؟ أَمَا واللهِ إنِّي لأخْشَاكُمْ للهِ، وَأَتْقَاكُمْ لَهُ، لَكِنِّي أصُومُ وَأُفْطِرُ، وأُصَلِّي وَأَرْقُدُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّساءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: تین آدمیوں کی ایک جماعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج (مطہرات) کے گھروں کی طرف آئی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ جب انہیں بتایا گیا تو گویا انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہنے لگے: ہمارا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مقابلہ، آپ کے تو اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا: میں تو ہمیشہ ساری رات نماز پڑھا کروں گا۔ دوسرے نے کہا: اور میں ہمیشہ روزے رکھوں گا اور (کبھی) افطار نہیں کروں گا۔ تیسرے نے کہا: اور میں عورتوں سے الگ رہوں گا، کبھی شادی نہیں کروں گا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم ہی وہ لوگ ہو جنہوں نے ایسا ایسا کہا ہے؟ سنو! اللہ کی قسم! میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور تم سب سے زیادہ اس کا تقویٰ رکھنے والا ہوں، لیکن میں روزہ رکھتا بھی ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، تو جس نے میری سنت سے بے رغبتی کی وہ مجھ سے نہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 2 (5063)، ومسلم 4/ 129 (1401) (5).
وضاحت: «رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ جو اس سے منہ موڑتے ہوئے بے رغبتی کرے، اس کے بارے میں وہ اعتقاد نہ رکھتے ہوئے جس پر وہ (سنت) حقیقت میں ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 5/147، حدیث 1401)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5063
أخشاكم لله وأتقاكم له لكني أصوم وأفطر أصلي وأرقد أتزوج النساء من رغب عن سنتي فليس مني
صحيح مسلم
3403
أصلي وأنام أصوم وأفطر أتزوج النساء من رغب عن سنتي فليس مني
سنن النسائى الصغرى
3219
أصلي وأنام أصوم وأفطر أتزوج النساء من رغب عن سنتي فليس مني
مشكوة المصابيح
145
جاء ثلاثة رهط إلى بيوت ازواج النبي صلى الله عليه وسلم يسالون عن عبادة النبي صلى الله عليه وسلم فلما اخبروا كانهم تقالوها
بلوغ المرام
825
لكني أنا أصلي ،‏‏‏‏ وأنام ،‏‏‏‏ وأصوم ،‏‏‏‏ وأفطر ،‏‏‏‏ وأتزوج النساء ،‏‏‏‏ فمن رغب عن سنتي فليس مني
رياض الصالحين
143
Riyad al-Salihin Hadith 143 in Urdu