الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
250. باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم
باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 1489
وعن شَهْرِ بن حَوشَبٍ، قَالَ: قُلْتُ لأُمِّ سَلَمة رضي الله عنها، يَا أمَّ المؤمِنينَ، مَا كَانَ أكثْرُ دعاءِ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا كَانَ عِنْدَكِ؟ قالت: كَانَ أكْثَرُ دُعائِهِ: «يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ (کی جانے والی) دعا کون سی ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» (اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1489]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1489]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3522).
قال الشيخ الألباني: صحيح ظلال الجنة (223) (الترمذي 3522)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
3522
| يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك ليس آدمي إلا وقلبه بين أصبعين من أصابع الله فمن شاء أقام ومن شاء أزاغ فتلا معاذ ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا |
رياض الصالحين |
1489
|
Riyad al-Salihin Hadith 1489 in Urdu