الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
283. باب تحريم التعذيب بالنار في كل حيوان حَتَّى النملة ونحوها
باب: کسی بھی جاندار کو، یہاں تک کہ چیونٹی وغیرہ کو بھی، آگ سے عذاب دینے کی حرمت
حدیث نمبر: 1610
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كنَّا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ، فانْطَلَقَ لحَاجَتِهِ، فَرَأيْنَا حُمَّرَةً مَعَهَا فَرْخَانِ، فَأَخَذْنَا فَرْخَيْهَا، فَجَاءتِ الحُمَّرَةُ فَجَعَلَتْ تَعْرِشُ فَجَاءَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «مَنْ فَجَعَ هذِهِ بِوَلَدِهَا؟، رُدُّوا وَلَدَهَا إِلَيْها» . ورأَى قَرْيَةَ نَمْلٍ قَدْ حَرَّقْنَاهَا، فَقَالَ: «مَنْ حَرَّقَ هذِهِ؟» قُلْنَا: نَحْنُ قَالَ: «إنَّهُ لا يَنْبَغِي أَنْ يُعَذِّبَ بالنَّارِ إِلاَّ رَبُّ النَّارِ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
قَوْله: «قَرْيَةُ نَمْلٍ» مَعْنَاهُ: مَوضْعُ النَّمْلِ مَعَ النَّمْلِ.
قَوْله: «قَرْيَةُ نَمْلٍ» مَعْنَاهُ: مَوضْعُ النَّمْلِ مَعَ النَّمْلِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، تو ہم نے ایک حُمَّرہ (سرخ چڑیا) دیکھی جس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے، ہم نے اس کے دونوں بچے پکڑ لیے، تو وہ چڑیا آ کر پر پھڑپھڑانے لگی، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”کس نے اسے اس کے بچے کی وجہ سے تڑپایا ہے؟ اس کا بچہ اسے واپس کر دو۔“ اور آپ نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جسے ہم نے جلا دیا تھا تو فرمایا: ”اسے کس نے جلایا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہم نے۔ آپ نے فرمایا: ”آگ کے رب کے سوا کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ آگ سے عذاب دے۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«قَرْيَةُ نَمْلٍ»: اس کا معنی ہے: چیونٹیوں کی جگہ، چیونٹیوں سمیت۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1610]
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«قَرْيَةُ نَمْلٍ»: اس کا معنی ہے: چیونٹیوں کی جگہ، چیونٹیوں سمیت۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1610]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2675). وأخرجه: البخاري في «الأدب المفرد» (382) مقتصرًا على الجزء الأول من الحديث.
وضاحت: «تَعْرِشُ» : یعنی اپنے پروں کو پھڑپھڑانے لگی۔ (دیکھیے: معالم السنن 2/245)
«قَرْيَةَ نَمْلٍ» : چیونٹیاں دو قسم کی ہیں: ایک تکلیف دینے والی اور نقصان پہنچانے والی، ان کے ضرر کو دور کرنا جائز ہے، اور دوسری قسم وہ ہے جس میں کوئی نقصان نہیں، اور وہ لمبی ٹانگوں والی ہیں، انہیں مارنا جائز نہیں۔ یہ بات امام خطابی رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ (معالم السنن 2/246)

قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2675)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3542)
مشكوة المصابيح (3542)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2675
| لا ينبغي أن يعذب بالنار إلا رب النار |
سنن أبي داود |
5268
| لا ينبغي أن يعذب بالنار إلا رب النار |
رياض الصالحين |
1610
|
Riyad al-Salihin Hadith 1610 in Urdu