الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
365. باب تحريم لبس الرجل ثوبًا مزعفرًا
باب: مرد کے لیے زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننے کی حرمت
حدیث نمبر: 1799
وعن عبد اللهِ بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: رأى النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَيَّ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ، فَقَالَ: «أُمُّكَ أمَرَتْكَ بِهَذا؟» قلتُ: أَغْسِلُهُمَا؟ قَالَ: «بَلْ أَحْرِقْهُمَا» .
وفي رواية، فَقَالَ: «إنَّ هَذَا مِنْ ثِيَابِ الكُفَّارِ فَلاَ تَلْبَسْهَا» . رواه مسلم.
وفي رواية، فَقَالَ: «إنَّ هَذَا مِنْ ثِيَابِ الكُفَّارِ فَلاَ تَلْبَسْهَا» . رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر عصفر میں رنگے ہوئے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا: ”کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیا میں انہیں دھو ڈالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ انہیں جلا دو۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کافروں کے کپڑوں میں سے ہے، لہٰذا اسے مت پہنو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1799]
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کافروں کے کپڑوں میں سے ہے، لہٰذا اسے مت پہنو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1799]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 144 (2077) (27) و(28).
وضاحت: «أُمُّكَ أمَرَتْكَ بِهَذا؟» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ’کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے؟‘ کا مطلب یہ ہے کہ یہ عورتوں کا لباس، ان کی وضع قطع اور ان کے طور طریقے ہیں۔ رہا انہیں جلانے کا حکم، تو کہا گیا ہے کہ یہ سزا اور سختی کے طور پر تھا تاکہ انہیں اور دوسروں کو اس طرح کے کام سے باز رکھا جائے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/246)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5436
| بل أحرقهما |
صحيح مسلم |
5434
| هذه من ثياب الكفار فلا تلبسها |
سنن أبي داود |
4066
| ألا كسوتها بعض أهلك فإنه لا بأس به للنساء |
سنن أبي داود |
4068
| ما صنعت بثوبك فقلت أحرقته أفلا كسوته بعض أهلك |
سنن ابن ماجه |
3603
| ألا كسوتها بعض أهلك فإنه لا بأس بذلك للنساء |
سنن النسائى الصغرى |
5318
| هذه ثياب الكفار فلا تلبسها |
سنن النسائى الصغرى |
5319
| اذهب فاطرحهما عنك قال أين يا رسول الله قال في النار |
رياض الصالحين |
1799
|
Riyad al-Salihin Hadith 1799 in Urdu