الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
372. باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
حدیث نمبر: 1886
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ في الجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكبُ الجَوَادَ المُضَمَّرَ السَّريعَ مِائَةَ سَنَةٍ مَا يَقْطَعُها» متفق عليه.
وروياه في الصحيحين أيضًا من رواية أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: «يَسيرُ الرَّاكِبُ في ظِلِّها مئةَ سَنَةٍ مَا يَقْطَعُها» .
وروياه في الصحيحين أيضًا من رواية أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: «يَسيرُ الرَّاكِبُ في ظِلِّها مئةَ سَنَةٍ مَا يَقْطَعُها» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں ایک درخت ہے کہ عمدہ، چھریرے (تیار کیے ہوئے) اور تیز رفتار گھوڑے کا سوار سو سال تک چلتا رہے تب بھی اسے طے نہ کر سکے۔“
(متفق علیہ)
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) نے اسے صحیحین میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار اس کے سائے میں سو سال تک چلتا رہے گا (پھر بھی) اسے طے نہیں کر سکے گا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1886]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 142 (6553)، ومسلم 8/ 144 (2828).
وضاحت: «المُضَمَّرَ» : گھوڑوں کی تضمیر یہ ہے کہ (پہلے) انہیں خوب چارہ کھلایا جائے یہاں تک کہ وہ موٹے ہو جائیں، پھر انہیں صرف بقدرِ ضرورت خوراک دی جائے تاکہ وہ ہلکے (اور چست) ہو جائیں۔ (النہایہ 3/99)
نیز اسے بخاری (6/183، حدیث 4881) اور مسلم (8/144، حدیث 2826) نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
نیز اسے بخاری (6/183، حدیث 4881) اور مسلم (8/144، حدیث 2826) نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
7139
| في الجنة شجرة يسير الراكب الجواد المضمر السريع مائة عام ما يقطعها |
رياض الصالحين |
1886
|
Riyad al-Salihin Hadith 1886 in Urdu