الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب التوبة
باب: توبہ کا بیان
حدیث نمبر: 19
وعن زِرِّ بن حُبَيْشٍ، قَالَ: أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ - رضي الله عنه - أسْألُهُ عَن الْمَسْحِ عَلَى الخُفَّيْنِ، فَقالَ: ما جاءَ بكَ يَا زِرُّ؟ فقُلْتُ: ابتِغَاء العِلْمِ، فقالَ: إنَّ المَلائكَةَ تَضَعُ أجْنِحَتَهَا لطَالبِ العِلْمِ رِضىً بِمَا يطْلُبُ. فقلتُ: إنَّهُ قَدْ حَكَّ في صَدْري المَسْحُ عَلَى الخُفَّينِ بَعْدَ الغَائِطِ والبَولِ، وكُنْتَ امْرَءًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَجئتُ أَسْأَلُكَ هَلْ سَمِعْتَهُ يَذكُرُ في ذلِكَ شَيئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، كَانَ يَأْمُرُنا إِذَا كُنَّا سَفرًا - أَوْ مُسَافِرينَ - أَنْ لا نَنْزعَ خِفَافَنَا ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيالِيهنَّ إلاَّ مِنْ جَنَابَةٍ، لكنْ مِنْ غَائطٍ وَبَولٍ ونَوْمٍ. فقُلْتُ: هَلْ سَمِعْتَهُ يَذْكرُ في الهَوَى شَيئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، كُنّا مَعَ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ، فبَيْنَا نَحْنُ عِندَهُ إِذْ نَادَاه أَعرابيٌّ بصَوْتٍ لَهُ جَهْوَرِيٍّ: يَا مُحَمَّدُ، فأجابهُ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - نَحْوًا مِنْ صَوْتِه: «هَاؤُمْ» فقُلْتُ لَهُ: وَيْحَكَ! اغْضُضْ مِنْ صَوتِكَ فَإِنَّكَ عِنْدَ النَّبي - صلى الله عليه وسلم - وَقَدْ نُهِيتَ عَنْ هذَا! فقالَ: والله لاَ أغْضُضُ. قَالَ الأعرَابيُّ: المَرْءُ يُحِبُّ القَوْمَ وَلَمَّا يلْحَقْ بِهِمْ؟ قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «المَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ يَومَ القِيَامَةِ» . فَمَا زَالَ يُحَدِّثُنَا حَتَّى ذَكَرَ بَابًا مِنَ المَغْرِبِ مَسيرَةُ عَرْضِهِ أَوْ يَسِيرُ الرَّاكبُ في عَرْضِهِ أرْبَعينَ أَوْ سَبعينَ عامًا - قَالَ سُفْيانُ أَحدُ الرُّواةِ: قِبَلَ الشَّامِ - خَلَقَهُ الله تَعَالَى يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاواتِ والأَرْضَ مَفْتوحًا للتَّوْبَةِ لا يُغْلَقُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْهُ. رواه الترمذي وغيره، وَقالَ: «حديث حسن صحيح» .
زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے آیا، تو انہوں نے کہا: اے زر! تمہیں کیا چیز (یہاں) لائی ہے؟ میں نے کہا: علم کی طلب، تو انہوں نے کہا: بے شک فرشتے طالب علم کے لیے، اس چیز سے خوش ہو کر جسے وہ طلب کرتا ہے، اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ میں نے کہا: پاخانہ اور پیشاب کے بعد موزوں پر مسح کے بارے میں میرے دل میں کھٹک ہے، اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی ہیں، تو میں آپ سے یہ پوچھنے آیا ہوں کہ کیا آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں کچھ ذکر کرتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، جب ہم سفر میں ہوتے — یا (کہا:) مسافر ہوتے — تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم تین دن اور ان کی راتیں اپنے موزے نہ اتاریں، سوائے جنابت کے، لیکن پاخانہ، پیشاب اور نیند کی وجہ سے (نہ اتاریں)۔ میں نے کہا: کیا آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبت کے بارے میں کچھ ذکر کرتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (بیٹھے) تھے کہ اچانک ایک دیہاتی نے آپ کو اپنی بلند آواز سے پکارا: اے محمد! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسی کی آواز جیسی (بلند) آواز میں جواب دیا: ”ہاؤم (آؤ)۔“ میں نے اس سے کہا: تیرا بھلا ہو! اپنی آواز پست کر، کیونکہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے اور تجھے اس سے منع کیا گیا ہے! تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں (اپنی آواز) پست نہیں کروں گا۔ دیہاتی نے کہا: آدمی کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے لیکن ابھی ان سے ملا نہیں (یعنی ان جیسے عمل نہیں کیے)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے مسلسل باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ آپ نے مغرب کی جانب ایک دروازے کا ذکر فرمایا جس کی چوڑائی کی مسافت — یا (فرمایا:) جس کی چوڑائی میں سوار — چالیس یا ستر سال تک چلتا رہے — راویوں میں سے ایک سفیان نے کہا: (وہ) شام کی جانب ہے — اللہ تعالیٰ نے اسے اسی دن پیدا فرمایا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، وہ توبہ کے لیے کھلا ہے، بند نہیں کیا جائے گا یہاں تک کہ سورج اس (کی جانب) سے طلوع ہو۔
(اسے ترمذی وغیرہ نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 19]
(اسے ترمذی وغیرہ نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 19]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (226)، والترمذي (3535)، والنسائي 1/ 83 و98. الروايات مطولة ومختصرة.
وضاحت: «جَهْوَرِيٍّ» : یعنی بلند اور سخت (آواز)۔ (النہایہ 1/321)
«هَاؤُمْ» : اس کا معنی ”آؤ“ بھی ہے اور ”لو“ بھی، اور یہ جماعت کے لیے (بھی) بولا جاتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز اس پر شفقت کی وجہ سے بلند فرمائی تاکہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی رو سے اس کا عمل ضائع نہ ہو جائے: ”اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو۔“ (سورۃ الحجرات: 2) چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ناواقفیت کی وجہ سے اسے معذور سمجھا، اور اس پر انتہائی شفقت کی بنا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز اتنی بلند کی کہ وہ اس کی آواز جیسی یا اس سے بھی بلند ہو گئی۔ (النہایہ 5/284)
«وَيْحَكَ» : «ويح» رحم اور ہمدردی کا کلمہ ہے، یہ اس شخص کے لیے کہا جاتا ہے جو کسی ایسی ہلاکت میں پڑ جائے جس کا وہ مستحق نہ ہو، اور کبھی تعریف اور تعجب کے معنی میں بھی بولا جاتا ہے۔ (النہایہ 5/235)
«هَاؤُمْ» : اس کا معنی ”آؤ“ بھی ہے اور ”لو“ بھی، اور یہ جماعت کے لیے (بھی) بولا جاتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز اس پر شفقت کی وجہ سے بلند فرمائی تاکہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی رو سے اس کا عمل ضائع نہ ہو جائے: ”اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو۔“ (سورۃ الحجرات: 2) چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ناواقفیت کی وجہ سے اسے معذور سمجھا، اور اس پر انتہائی شفقت کی بنا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز اتنی بلند کی کہ وہ اس کی آواز جیسی یا اس سے بھی بلند ہو گئی۔ (النہایہ 5/284)
«وَيْحَكَ» : «ويح» رحم اور ہمدردی کا کلمہ ہے، یہ اس شخص کے لیے کہا جاتا ہے جو کسی ایسی ہلاکت میں پڑ جائے جس کا وہ مستحق نہ ہو، اور کبھی تعریف اور تعجب کے معنی میں بھی بولا جاتا ہے۔ (النہایہ 5/235)
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (4 / 73) ، وتقدم بعضه برقم (96) (الترمذي 3535)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
126
| لا ننزع خفافنا ثلاثة أيام ولياليهن |
سنن النسائى الصغرى |
127
| نمسح على خفافنا ولا ننزعها ثلاثة أيام من غائط وبول ونوم إلا من جنابة |
سنن النسائى الصغرى |
158
| لا ننزعه ثلاثا إلا من جنابة ولكن من غائط وبول ونوم |
سنن النسائى الصغرى |
159
| لا ننزعه ثلاثا إلا من جنابة ولكن من غائط وبول ونوم |
جامع الترمذي |
3535
| ثلاثة أيام ولياليهن إلا من جنابة لكن من غائط وبول ونوم |
جامع الترمذي |
96
| لا ننزع خفافنا ثلاثة أيام ولياليهن إلا من جنابة ولكن من غائط وبول ونوم |
جامع الترمذي |
3536
| لا نخلع خفافنا ثلاثا إلا من جنابة ولكن من غائط وبول ونوم |
سنن ابن ماجه |
478
| لا ننزع خفافنا ثلاثة أيام إلا من جنابة لكن من غائط وبول ونوم |
صحيح ابن خزيمة |
17
| ثلاثة أيام ولياليهن إلا من جنابة ولكن من غائط وبول ونوم |
المعجم الصغير للطبراني |
99
| ثلاثة أيام للمسافر ولا ينزع من غائط ولا بول ولا نوم يوما للمقيم |
المعجم الصغير للطبراني |
103
| مسح على الخفين ثلاثة أيام ولياليهن المقيم يوم وليلة |
بلوغ المرام |
56
| ان لا ننزع خفافنا ثلاثة ايام ولياليهن إلا من جنابة، ولكن من غائط وبول ونوم |
المنتقى ابن الجارود |
4
| ولا ننزع من غائط، ولا بول، ولا نوم |
رياض الصالحين |
19
|
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2387
| المرء مع من أحب |
جامع الترمذي |
3536
| المرء مع من أحب |
جامع الترمذي |
3535
| المرء مع من أحب يوم القيامة |
المعجم الصغير للطبراني |
670
| المرء مع من أحب |
رياض الصالحين |
19
|
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
226
| ما من خارج خرج من بيته في طلب العلم إلا وضعت له الملائكة أجنحتها رضا بما يصنع |
سنن الدارمي |
368
| الملائكة لتضع أجنحتها لطالب العلم رضا بما يطلب |
مسندالحميدي |
905
| كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمرنا إذا كنا سفرا أو مسافرين أن لا ننزع خفافنا ثلاثة أيام ولياليهن، إلا من جنابة، لكن من غائط وبول ونوم |
رياض الصالحين |
19
|
Riyad al-Salihin Hadith 19 in Urdu