الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب التوبة
باب: توبہ کا بیان
حدیث نمبر: 22
وَعَنْ أبي نُجَيد - بضَمِّ النُّونِ وفتحِ الجيم - عِمْرَانَ بنِ الحُصَيْنِ الخُزَاعِيِّ رضي الله عنهم: أنَّ امْرَأةً مِنْ جُهَيْنَةَ أتَتْ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - وَهِيَ حُبْلَى مِنَ الزِّنَى، فقالتْ: يَا رسولَ الله، أصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَدَعَا نَبيُّ الله - صلى الله عليه وسلم - وَليَّها، فقالَ: «أَحْسِنْ إِلَيْهَا، فإذا وَضَعَتْ فَأْتِني» فَفَعَلَ فَأَمَرَ بهَا نبيُّ الله - صلى الله عليه وسلم - فَشُدَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَرُجِمَتْ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا. فقالَ لَهُ عُمَرُ: تُصَلِّي عَلَيْهَا يَا رَسُول الله وَقَدْ زَنَتْ؟ قَالَ: «لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أهْلِ المَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، وَهَلْ وَجَدْتَ أَفضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بنفْسِها لله - عز وجل؟!» . رواه مسلم.
سیدنا ابونُجید (نون کے ضمہ اور جیم کے فتحہ کے ساتھ) عمران بن حصین خزاعی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کی ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی جبکہ وہ زنا سے حاملہ تھی، اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! میں نے (ایسا جرم کیا ہے جس پر) حد (لازم ہوتی ہے)، لہٰذا آپ اسے مجھ پر قائم فرمائیں۔ تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ولی کو بلایا اور فرمایا: ”اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، پھر جب یہ بچہ جن لے تو اسے میرے پاس لے آنا۔“ اس نے ایسا ہی کیا، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کے کپڑے اس پر کس کر باندھ دیے گئے، پھر آپ نے حکم دیا تو اسے رجم کیا گیا، پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اس کی نماز جنازہ پڑھتے ہیں حالانکہ اس نے زنا کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”یقیناً اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اسے اہلِ مدینہ کے ستر آدمیوں میں تقسیم کر دیا جائے تو ان سب کو کافی ہو جائے، اور کیا تم نے اس سے افضل کوئی بات پائی ہے کہ اس نے اللہ عزوجل کے لیے اپنی جان قربان کر دی؟!“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 22]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 120 (1696).
وضاحت: «أَحْسِنْ إِلَيْهَا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس احسان کے دو سبب ہیں: پہلا: اس کے رشتہ داروں کی طرف سے اس پر خوف تھا کہ غیرت اور اپنے اوپر عار لاحق ہونے کی وجہ سے وہ اسے تکلیف پہنچائیں، تو آپ نے انہیں اس سے خبردار کرتے ہوئے اس کے ساتھ احسان کرنے کی تاکید فرمائی۔ دوسرا: آپ نے اس پر رحم کرتے ہوئے یہ حکم دیا، کیونکہ وہ توبہ کر چکی تھی، اور اس کے ساتھ احسان پر اس لیے ابھارا کہ لوگوں کے دلوں میں ایسی عورت سے نفرت ہوتی ہے، اور (وہ) اسے تکلیف دہ باتیں سناتے ہیں وغیرہ، تو آپ نے ان سب باتوں سے منع فرما دیا۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 6/182)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
1959
| لقد تابت توبة لو قسمت بين سبعين من أهل المدينة لوسعتهم وهل وجدت توبة أفضل من أن جادت بنفسها لله |
صحيح مسلم |
4433
| امرأة من جهينة أتت نبي الله وهي حبلى من الزنى فقالت يا نبي الله أصبت حدا فأقمه علي فدعا نبي الله وليها فقال أحسن إليها فإذا وضعت فأتني بها ففعل فأمر بها نبي الله فشكت عليها ثيابها ثم أمر بها فرجمت |
جامع الترمذي |
1435
| لقد تابت توبة لو قسمت بين سبعين من أهل المدينة لوسعتهم وهل وجدت شيئا أفضل من أن جادت بنفسها لله |
سنن أبي داود |
4440
| لقد تابت توبة لو قسمت بين سبعين من أهل المدينة لوسعتهم |
سنن ابن ماجه |
2555
| أمر بها فشكت عليها ثيابها ثم رجمها ثم صلى عليها |
المعجم الصغير للطبراني |
925
| أتصلي عليها وقد زنت ورجمتها ؟ ! فقال النبى صلى الله عليه وآله وسلم : لقد تابت توبة لو تاب بها سبعون من أهل المدينة لقبل منهم ، هل وجدت أفضل أن جادت بنفسها ؟ |
رياض الصالحين |
913
| |
رياض الصالحين |
22
|
Riyad al-Salihin Hadith 22 in Urdu