الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب المراقبة
باب: مراقبہ (یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں دیکھ رہا ہے)
حدیث نمبر: 66
السابع: عن أبي يعلى شداد بن أوس - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ، وَعَمِلَ لِمَا بعدَ المَوتِ، والعَاجِزُ مَنْ أتْبَعَ نَفْسَهُ هَواهَا وَتَمنَّى عَلَى اللهِ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن» .
قَالَ الترمذي وغيره من العلماء: معنى «دَانَ نَفْسَهُ» : حاسبها.
قَالَ الترمذي وغيره من العلماء: معنى «دَانَ نَفْسَهُ» : حاسبها.
سیدنا ابو یعلیٰ شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقل مند وہ ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور موت کے بعد (کی زندگی) کے لیے عمل کیا، اور عاجز وہ ہے جس نے اپنے نفس کو اس کی خواہشات کے پیچھے لگا دیا اور اللہ پر (جھوٹی) امیدیں باندھ لیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
امام ترمذی اور دیگر علماء نے کہا ہے: «دَانَ نَفْسَهُ» کا معنی ہے: اس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 66]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
امام ترمذی اور دیگر علماء نے کہا ہے: «دَانَ نَفْسَهُ» کا معنی ہے: اس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 66]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (4260)، والترمذي (2459)، وإسناد الحديث ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم.
وضاحت: حدیث کا معنی یہ ہے کہ عقل مند وہ ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور آخرت کے لیے عمل کیا، اور عاجز وہ ہے جس نے دنیا ہی کی فکر کی، اوامر و نواہی میں کوتاہی کی اور اللہ پر امیدیں باندھ لیں، چنانچہ وہ کہتا ہے: اللہ بخشنے والا مہربان ہے، اور میں (بعد میں) توبہ کر لوں گا... (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/268)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(2459) إسناده ضعيف / جه 4260
أبو بكر بن أبى مريم: ضعيف (تقدم: 1012)
أبو بكر بن أبى مريم: ضعيف (تقدم: 1012)
الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وإسناد الحديث ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2459
| الكيس من دان نفسه وعمل لما بعد الموت العاجز من أتبع نفسه هواها وتمنى على الله |
سنن ابن ماجه |
4260
| الكيس من دان نفسه وعمل لما بعد الموت العاجز من أتبع نفسه هواها ثم تمنى على الله |
المعجم الصغير للطبراني |
1035
| الكيس من دان نفسه وعمل بعد الموت العاجز من أتبع نفسه هواها وتمنى على الله |
رياض الصالحين |
66
|
Riyad al-Salihin Hadith 66 in Urdu