الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. باب كراهية الأكل متكئًا
باب: ٹیک لگا کر کھانے کی کراہت
حدیث نمبر: 745
عن أَبي جُحَيْفَةَ وَهْبِ بن عبد الله - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ آكُلُ مُتَّكِئًا» . رواه البخاري.
قَالَ الخَطَّابِيُّ: المُتَّكئُ هاهُنَا: هُوَ الجالِسُ مُعْتَمِدًا عَلَى وِطَاءٍ تحته، قَالَ: وأرادَ أنَّهُ لا يَقْعُدُ عَلَى الوِطَاءِ وَالوَسَائِدِ كَفِعْل مَنْ يُريدُ الإكْثَارَ مِنَ الطَّعَام، بل يَقْعُدُ مُسْتَوفِزًا لاَ مُسْتَوطِئًا، وَيَأكُلُ بُلْغَةً. هَذَا كلامُ الخَطَّابيِّ، وأشارَ غَيْرُهُ إِلَى أنَّ الْمُتَّكِئَ هُوَ المائِلُ عَلَى جَنْبِه، والله أعلم.

سیدنا ابوجحیفہ وہب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
خطابی نے کہا ہے: یہاں ٹیک لگانے والے سے مراد وہ شخص ہے جو اپنے نیچے کسی بچھونے پر سہارا لے کر بیٹھا ہو۔ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ آپ بچھونوں اور تکیوں پر اس شخص کی طرح نہیں بیٹھتے جو زیادہ کھانا چاہتا ہو، بلکہ آپ (اٹھنے کے لیے) مستعد ہو کر بیٹھتے ہیں، جم کر نہیں، اور گزارے کے بقدر کھاتے ہیں۔ یہ خطابی کا کلام ہے۔ اور دوسرے (علماء) نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ ٹیک لگانے والا وہ ہے جو اپنے پہلو پر جھکا ہوا ہو۔ واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 745]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 93 (5398).
وضاحت: خطابی کا یہ کلام دیکھیے: (معالم السنن 4/225)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5399
| لا آكل وأنا متكئ |
صحيح البخاري |
5398
| لا آكل متكئا |
جامع الترمذي |
1830
| لا آكل متكئا |
سنن أبي داود |
3769
| لا آكل متكئا |
سنن ابن ماجه |
3262
| لا آكل متكئا |
بلوغ المرام |
900
| لا آكل متكئا |
مسندالحميدي |
915
| لا آكل متكئا |
رياض الصالحين |
745
|
Riyad al-Salihin Hadith 745 in Urdu