🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب ومن سورة التوبة
باب: سورۃ التوبہ سے بعض آیات کی تفسیر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3100
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مَيْمُونَة، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ قُبَاءَ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108، قَالَ: كَانُوا يَسْتَنْجُونَ بِالْمَاءِ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِيهِمْ"، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، قَالَ: وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آیت «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» اس میں (قباء میں) وہ لوگ ہیں جو پسند کرتے ہیں کہ وہ پاک رہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو محبوب رکھتا ہے (التوبہ: ۱۰۸)، اہل قباء کے بارے میں نازل ہوئی۔ ان کی عادت تھی کہ وہ استنجاء پانی سے کرتے تھے، تو ان کی شان میں یہ آیت نازل ہوئی۔‏‏‏‏
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے،
۲- اس باب میں ابوایوب، انس بن مالک اور محمد بن عبداللہ بن سلام سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3100]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطھارة 23 (44)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 28 (357) (تحفة الأشراف: 12309) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (357)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح
Newأبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥إبراهيم بن أبي ميمونة الحجازي
Newإبراهيم بن أبي ميمونة الحجازي ← أبو صالح السمان
مجهول الحال
👤←👥يونس بن الحارث الثقفي
Newيونس بن الحارث الثقفي ← إبراهيم بن أبي ميمونة الحجازي
ضعيف الحديث
👤←👥معاوية بن هشام الأسدي، أبو الحسن
Newمعاوية بن هشام الأسدي ← يونس بن الحارث الثقفي
صدوق له أوهام
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← معاوية بن هشام الأسدي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
44
نزلت هذه الآية في أهل قباء فيه رجال يحبون أن يتطهروا
سنن ابن ماجه
357
نزلت في أهل قباء فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين
جامع الترمذي
3100
نزلت هذه الآية في أهل قباء فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين
بلوغ المرام
93
إنا نتبع الحجارة الماء
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 3100 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3100
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
قبا میں وہ لوگ ہیں جو پسند کرتے ہیں کہ وہ پاک رہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو محبوب رکھتا ہے (التوبة: 108)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3100]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 93
طہارت کے لیے پانی کا استعمال
«. . . وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبى صلى الله عليه وآله وسلم سال اهل قباء فقال: ‏‏‏‏إن الله يثني عليكم فقالوا: إنا نتبع الحجارة الماء . . .»
. . . سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل قباء سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری (پاکیزگی کے بارے میں) بڑی تعریف فرمائی ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہم ڈھیلوں کے استعمال کے بعد مزید طہارت کے لیے پانی بھی استعمال کرتے ہیں . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 93]
لغوی تشریح:
«أَهْلَ قُبَآءٍ» «سَأَلَ» فعل کا مفعول ہے اور «قُبَاء» قاف کے ضمہ اور آخر میں الف ممدودہ اور با کی تخفیف کے ساتھ ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ مذکر ہے اور منصرف ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ مؤنث غیر منصرف ہے۔ مدینہ کے جنوب میں تین میل کے فاصلے پر ایک مشہور مقام کا نام ہے۔
«يُثْنِي عَلَيْكُمْ» یعنی اللہ رب العزت نے اپنے اس قول کے ساتھ تمہاری تعریف کی ہے: «فِيْهِ رِجَالٌ يُحِبُّوْنَ أَنْ يَّتَطَهَّرُوْا ۚ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِيْنَ» [التوبة 9: 108] ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو طہارت کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
«نُتْبِعُ الْحِجَارَةَ الْمَاءَ» یعنی پہلے ہم پتھروں سے استنجا کرتے ہیں، پھر اس کے بعد پانی سے صفائی کرتے ہیں اور «نُتْبِعُ» باب افعال سے ہے۔ «اَلْحِجَارَةَ» اس کا مفعول اوّل ہے اور «اَلْمَاءَ» مفعول ثانی ہے۔
«بِسَنَدٍ ضَعِيْفٍ» یہ اس لیے ضعیف ہے کہ امام زہری سے محمد بن عبدالعزیز نے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اسی طرح اس سند میں عبداللہ بن شبیب بھی ضعیف راوی ہے، تاہم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ جس میں صرف پانی سے استنجاء کرنے کا ذکر ہے، وہ صحیح ہے، اس لیے ترجمۃ الباب کے تحت مذکور روایت پتھروں کے ذکر کے سوا اس روایت کی تائید کی بنا پر حسن بن جاتی ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 93]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث357
پانی سے استنجاء کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آیت کریمہ اہل قباء کے بارے میں نازل ہوئی: «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» اس میں کچھ لوگ ہیں جو پاکی کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے (سورة التوبة: 108)، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ پانی سے استنجاء کرتے تھے تو ان کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 357]
اردو حاشہ:
 صحیح مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کو اس آیت کے مصداق قرار دیا ہے:
دیکھیے: (صحیح مسلم، الحج، باب بیان ان المسجد الذی اسس علی التقوی ھو مسجد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالمدینہ، حدیث: 1398)
تاہم مسجد قباء کی بنیاد بھی خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی ہے اس لیے اسے بھی تقوٰی کی بنیاد پر تعمیر شدہ ﴿لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَي التَّقْوٰي﴾ پاک لوگوں کی مسجد قرار دیا جا سکتا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 357]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 44
پانی سے استنجاء کرنے کا بیان
«. . . عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ قُبَاءٍ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا . . .»
. . . نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «فيه رجال يحبون أن يتطهروا» اہل قباء کی شان میں نازل ہوئی ہے، وہ لوگ پانی سے استنجاء کرتے تھے . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 44]
فوائد و مسائل:
➊ پانی سے استنجاء کرنا افضل ہے۔ ڈھیلے اور پانی دونوں کو جمع کرنا اور زیادہ افضل ہے۔
➋ نوعمر بچوں سے خدمت لی جا سکتی ہے۔
➌ طہارت اللہ کو بہت پسند ہے اور طاہر لوگ اللہ کے محبوب ہوتے ہیں۔
➍ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لے ظاہر ی و باطنی طہارت کا التزام کرنا چاہیے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 44]