🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب ما جاء لا وتران في ليلة
باب: ایک رات میں دو بار وتر نہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 471
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مُوسَى الْمَرَئِيِّ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَعَائِشَةَ وَغَيْرِ وَاحِدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
ابوامامہ، عائشہ رضی الله عنہما اور دیگر کئی لوگوں سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب الوتر​/حدیث: 471]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الإقامة 125 (1195)، (تحفة الأشراف: 18255) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نووی کے بقول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھنا بیان جواز کے لیے تھا، آپ ہمیشہ ایسا نہیں کرتے تھے، نہ کر سکتے تھے کہ آپ نے خود فرمایا تھا: وتر کو رات کی نماز (تہجد) میں سب سے اخیر میں کر دو تو آپ خود اس کی خلاف ورزی کیسے کر سکتے تھے، یا پھر یہ مانیے کہ یہ آپ کے ساتھ خاص تھا، اور شاید یہی وجہ ہے کہ امت کے علماء میں اس پر تعامل نہیں پایا گیا۔ واللہ اعلم۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1195)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أم سلمة زوج النبي، أم سلمةصحابية
👤←👥خيرة مولاة أم سلمة، أم الحسن
Newخيرة مولاة أم سلمة ← أم سلمة زوج النبي
صدوق حسن الحديث
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← خيرة مولاة أم سلمة
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥ميمون بن موسى المرئي، أبو موسى
Newميمون بن موسى المرئي ← الحسن البصري
صدوق مدلس
👤←👥حماد بن مسعدة التميمي، أبو سعيد
Newحماد بن مسعدة التميمي ← ميمون بن موسى المرئي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← حماد بن مسعدة التميمي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
471
يصلي بعد الوتر ركعتين
سنن ابن ماجه
1195
يصلي بعد الوتر ركعتين خفيفتين وهو جالس
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 471 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 471
اردو حاشہ:
1؎:
نووی کے بقول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھنا بیان جواز کے لیے تھا،
آپ ہمیشہ ایسا نہیں کرتے تھے،
نہ کر سکتے تھے کہ آپ نے خود فرمایا تھا:
وتر کو رات کی نماز (تہجد) میں سب سے اخیر میں کردو تو آپ خود اس کی خلاف ورزی کیسے کرسکتے تھے،
یا پھر یہ مانیے کہ یہ آپ کے ساتھ خاص تھا،
اور شاید یہی وجہ ہے کہ امت کے علماء میں اس پر تعامل نہیں پایا گیا۔
واللہ اعلم۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 471]