سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب ما جاء في فضل الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پر صلاۃ (درود) بھیجنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 484
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ ابْنُ عَثْمَةَ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ شَدَّادٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلَاةً " قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، وَرُوِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا وَكَتَبَ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ".
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب ۱؎ وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ صلاۃ (درود) بھیجے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا ”جو مجھ پر ایک بار صلاۃ (درود) بھیجتا ہے، اللہ اس پر اس کے بدلے دس بار صلاۃ (درود) بھیجتا ہے ۲؎، اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں“ (یہی حدیث آگے آ رہی ہے)۔ [سنن ترمذي/أبواب الوتر/حدیث: 484]

تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 934) (ضعیف) (سند میں موسیٰ بن یعقوب صدوق لیکن سیٔ الحفظ راوی ہیں، اور محمد بن خالد بھی صدوق ہیں لیکن روایت میں خطا کرتے ہیں (التقریب)»
وضاحت: ۱؎: سب سے زیادہ قریب اور نزدیک ہونے کا مطلب ہے: میری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔ ۲؎: یعنی اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (2 / 280)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
484
| أولى الناس بي يوم القيامة أكثرهم علي صلاة |
بلوغ المرام |
1346
| إن أولى الناس بي يوم القيامة أكثرهم علي صلاة |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 484 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 484
اردو حاشہ:
1؎:
سب سے زیادہ قریب اور نزدیک ہونے کا مطلب ہے:
میری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔
2؎:
یعنی اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
نوٹ:
(سند میں موسیٰ بن یعقوب صدوق لیکن سیٔ الحفظ راوی ہیں،
اور محمد بن خالد بھی صدوق ہیں لیکن روایت میں خطا کرتے ہیں) (التقریب)

[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 484]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1346
ذکر اور دعا کا بیان
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر زیادہ درود پڑھنے والے ہوں گے۔“ (ترمذی) ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1346»

تخریج:
«أخرجه الترمذي، الصلاة، باب ما جاء في فضل الصلاة علي النبي صلي الله عليه وسلم، حديث:484، وابن حبان (الموارد)، حديث:2389.» تشریح:
1. قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت اور قرب کا ذریعہ آپ پر کثرت سے دردو شریف پڑھنا ہے۔
2.اس حدیث سے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ اس میں حضرات محدثین رحمہم اللہ کی عظمت اور شان واضح ہوتی ہے کہ جو بولتے اور لکھتے وقت‘ دن رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتے ہیں۔
3. درود کے مختلف الفاظ احادیث میں منقول ہیں۔
سب سے افضل‘ درود ابراہیمی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے۔
اس کی مزید تفصیل جلاء الأفھام اور القول البدیع میں موجود ہے۔
«أخرجه الترمذي، الصلاة، باب ما جاء في فضل الصلاة علي النبي صلي الله عليه وسلم، حديث:484، وابن حبان (الموارد)، حديث:2389.»
1. قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت اور قرب کا ذریعہ آپ پر کثرت سے دردو شریف پڑھنا ہے۔
2.اس حدیث سے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ اس میں حضرات محدثین رحمہم اللہ کی عظمت اور شان واضح ہوتی ہے کہ جو بولتے اور لکھتے وقت‘ دن رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتے ہیں۔
3. درود کے مختلف الفاظ احادیث میں منقول ہیں۔
سب سے افضل‘ درود ابراہیمی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے۔
اس کی مزید تفصیل جلاء الأفھام اور القول البدیع میں موجود ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1346]
عبد الله بن شداد الليثي ← عبد الله بن مسعود