الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان
75. بَابُ : قِرَاءَةِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ
75. باب: ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1005
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا عيسى بن يونس، عن الاعمش، عن شقيق، عن عبد الله، قال:" إني لاعرف النظائر التي كان يقرا بهن رسول الله صلى الله عليه وسلم عشرين سورة في عشر ركعات، ثم اخذ بيد علقمة فدخل، ثم خرج إلينا علقمة فسالناه فاخبرنا بهن".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قال:" إِنِّي لَأَعْرِفُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ يَقْرَأُ بِهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِشْرِينَ سُورَةً فِي عَشْرِ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ عَلْقَمَةَ فَدَخَلَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا عَلْقَمَةُ فَسَأَلْنَاهُ فَأَخْبَرَنَا بِهِنَّ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، وہ بیس سورتیں ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس رکعتوں میں پڑھتے تھے، پھر انہوں نے علقمہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا، اور اندر لے گئے، پھر علقمہ رضی اللہ عنہ نکل کر باہر ہمارے پاس آئے، تو ہم نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے ہمیں وہ سورتیں بتائیں۔

تخریج الحدیث: «فضائل القرآن 6 (4996)، صحیح مسلم/المسافرین 49 (822) مطولاً، سنن الترمذی/الصلاة 305 (602) مطولاً، (تحفة الأشراف: 9248)، مسند احمد 1/380، 417، 427، 455 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1005  
´ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، وہ بیس سورتیں ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس رکعتوں میں پڑھتے تھے، پھر انہوں نے علقمہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا، اور اندر لے گئے، پھر علقمہ رضی اللہ عنہ نکل کر باہر ہمارے پاس آئے، تو ہم نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے ہمیں وہ سورتیں بتائیں۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1005]
1005۔ اردو حاشیہ:
➊ ایک رکعت میں دو سورتیں ہوں یا ایک نماز کی دو رکعتوں میں دو سورتیں، ان میں معنوی مناسبت بھی ہونی چاہیے۔ نظائر (ملتی جلتی سورتیں) سے مراد بھی یہی مناسبت ہے۔ بعض لوگوں نے طول میں مناسبت مراد لی ہے مگر وہ درست نہیں جیسا کہ ان سورتوں کی تفصیل سے ظاہر ہوتا ہے، جیسے «اقْتَرَبَتِ» اور «الْحَاقَّةُ» ایک رکعت میں، اسی طرح «إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ» اور «دُخَان» ایک رکعت میں۔
➋ قرآن مجید کی قرأت کرتے ہوئے سورتوں کی ترتیب ملحوظ رکھنا ضروری نہیں ہے، یعنی اگر کوئی پہلے سورۂ کہف پھر سورۂ بقرہ کی قرأت کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ ترتیب سے پڑھنا بہتر اور افضل ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیشتر عمل اسی پر تھا۔
➌ اس حدیث مبارکہ سے حضرت عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنھم کے قول کی موافقت ہو گئی کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز وتر کے علاوہ دس رکعات تھی۔
➍ قرآن مجید کی تلاوت معانی پر تدبر و تفکر کر کے کرنی چاہیے۔ بغیر سوچے سمجھے بہت زیادہ تیز پڑھنا مناسب نہیں۔
➎ بسا اوقات دوسری رکعت پہلی سے لمبی پڑھنا جائز ہے کیونکہ ان سورتوں میں سے بعض بعد والی سورتیں پہلی سورتوں سے زیادہ لمبی ہیں، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ میں پہلی رکعت میں سورۂ اعلی اور دوسری رکعت میں سورہ غاشیہ پڑھتے تھے۔ اور یہ بات معلوم ہے کہ سورۂ غاشیہ، سورۂ اعلیٰ سے لمبی ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 1005   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.