الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
حج اور عمرہ کے بیان میں
9. باب مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ:
9. محرم کون سے کپڑے پہنے؟
حدیث نمبر: 1837
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا ابو عاصم، عن ابن جريج، عن عمرو بن دينار، عن ابي الشعثاء، اخبرني ابن عباس، انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من لم يجد إزارا، فليلبس سراويل، ومن لم يجد نعلين، فليلبس خفين". قال: قلت او قيل: ايقطعهما؟ قال:"لا".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا، فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ". قَالَ: قُلْتُ أَوْ قِيلَ: أَيَقْطَعُهُمَا؟ قَالَ:"لَا".
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: جس کے پاس (احرام کے لئے) باندھنے کی چادر نہ ہو تو وہ پائجامہ پہن سکتا ہے، اور جو شخص جوتے نہ پائے تو موزے پہن سکتا ہے، راوی نے کہا: میں نے عرض کیا، یا کہا کہ عرض کیا گیا: کیا ان موزوں کو (اوپر سے) کاٹ دے؟ فرمایا: نہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1840]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1841]، [مسلم 1178]، [أبوداؤد 1829]، [ترمذي 834]، [نسائي 2670]، [ابن ماجه 2931]، [أبويعلی 2395]، [ابن حبان 3781]، [الحميدي 474]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.