الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الوالدين
9. بَابُ يَبَرُّ وَالِدَيْهِ مَا لَمْ يَكُنْ مَعْصِيَةً
9. جائز حد تک والدین کے ساتھ ہر ممکن حسن سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 20
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا علي بن الجعد، قال‏:‏ اخبرنا شعبة، عن حبيب بن ابي ثابت قال‏:‏ سمعت ابا العباس الاعمى، عن عبد الله بن عمرو قال‏:‏ جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم يريد الجهاد، فقال‏:‏ ”احي والداك‏؟“‏ فقال‏:‏ نعم، فقال‏:‏ ”ففيهما فجاهد.“حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الأَعْمَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ‏:‏ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ الْجِهَادَ، فَقَالَ‏:‏ ”أَحَيٌّ وَالِدَاكَ‏؟“‏ فَقَالَ‏:‏ نَعَمْ، فَقَالَ‏:‏ ”فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ.“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ وہ جہاد (میں شریک ہونے) کا ارادہ رکھتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تیرے والدین زندہ ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر انہیں میں جا کر جہاد کر۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الجهاد، باب الجهاد بإذن الوالدين: 3004، 5972 و مسلم: 2549، الإرواء: 199»

قال الشيخ الألباني: صحیح

   صحيح البخاري3004عبد الله بن عمروجاء رجل إلى النبي فاستأذنه في الجهاد فقال أحي والداك قال نعم قال ففيهما فجاهد
   صحيح البخاري5972عبد الله بن عمرولك أبوان قال نعم قال ففيهما فجاهد
   صحيح مسلم6507عبد الله بن عمروارجع إلى والديك فأحسن صحبتهما
   صحيح مسلم6504عبد الله بن عمروأحي والداك قال نعم قال ففيهما فجاهد
   جامع الترمذي1671عبد الله بن عمروألك والدان قال نعم قال ففيهما فجاهد
   سنن أبي داود2529عبد الله بن عمروفيهما فجاهد
   سنن أبي داود2528عبد الله بن عمروارجع عليهما فأضحكهما كما أبكيتهما
   سنن النسائى الصغرى3105عبد الله بن عمروأحي والداك قال نعم قال ففيهما فجاهد
   سنن النسائى الصغرى4168عبد الله بن عمروارجع إليهما فأضحكهما كما أبكيتهما
   سنن ابن ماجه2782عبد الله بن عمروارجع إليهما فأضحكهما كما أبكيتهما
   بلوغ المرام1083عبد الله بن عمرو أحي والداك ؟
   مسندالحميدي595عبد الله بن عمروفارجع إليهما وأضحكهما كما أبكيتهما
   مسندالحميدي596عبد الله بن عمروففيهما فجاهد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 20  
1
فوائد ومسائل:
(۱)جہاد کو اسلام کی چوٹی کہا گیا ہے اور ہجرت انسان کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے ان دونوں اعمال کی اہمیت اپنی اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اگر ضعیف والدین خدمت کے محتاج ہوں تو ان کی خدمت کرکے انہیں خوش کرنا زیادہ فضیلت کا باعث ہے۔
(۲) اس حدیث میں اس بات کا اشارہ بھی ملتا ہے کہ انسان کے سامنے اگر دو کام ہوں اور دونوں بیک وقت ممکن نہ ہوں تو ان میں سے کسی ایک کی ترجیح کے لیے کسی صاحب علم و بصیرت سے مشورہ لے لینا چاہیے۔
(۳) حاکم وقت یا تنظیم کے سربراہ کو اپنے کارکنان کے گھریلو حالات سے آگاہ رہنا چاہیے اور انہیں کسی محاذ پر بھیجنے سے پہلے ان کی گھریلو مصلحت اور مصلحت عامہ کا موازنہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے گھر کا نظام درہم برہم نہ ہو۔
(۴) والدین اگر مسلمان ہوں اور کسی مصلحت کی خاطر بیٹے کو جہاد سے روکیں تو اسے رک جانا چاہیے تا وقت کہ وہ اس پر رضا مند ہو جائیں، نیز اس معاملے میں والد اور والدہ برابر ہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس پر جمہور علماء کا اتفاق ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی خدمت جہاد سے بھی زیادہ اہم ہے۔
(۵) ((ففیهما فجاهد))لغوی طور پر ہر اس فعل کو جہاد سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس میں انسان اپنے آپ کو تھکا دے۔ یہاں اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے نفس سے جہاد کرو اور اپنے آپ کو تھکا دو۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں: اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تیرے والدین زندہ ہیں تو ان کے ساتھ حسن سلوک اور نیکی کی ہر ممکن کوشش کر تو دشمن سے قتال کرنے کے درجے تک پہنچ جائے گا۔ عمومی حالات میں جہاد کیونکہ فرض کفایہ ہے اور امیر کے حکم سے فرض عین ہوتا ہے اس کے برعکس والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک ہر وقت فرض عین ہے۔
(۶) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم میں اس بات کا اشارہ بھی موجود ہے کہ والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک میں بعض اوقات مشقت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے، اسی لیے ان کی خدمت کو جہاد سے تعبیر کیا ہے، اس میں صبر و تحمل سے کام لینا ضروری ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 20   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.