الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
نکاح کے مسائل
2. باب مَنْ كَانَ عِنْدَهُ طَوْلٌ فَلْيَتَزَوَّجْ:
2. اس کا بیان کہ جس کے پاس استطاعت ہو اس کو شادی کر لینی چاہیے
حدیث نمبر: 2202
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا يعلى، حدثنا الاعمش، عن عمارة، عن عبد الرحمن بن يزيد، قال: قال عبد الله: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم شبابا ليس لنا شيء، فقال:"يا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة، فليتزوج فإنه اغض للبصر واحصن للفرج ومن لم يستطع، فعليه بالصوم فإن الصوم له وجاء".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَة، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَال: قَالَ عَبْدُ اللَّه: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَابًا لَيْسَ لَنَا شَيْءٌ، فَقَال:"يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَة، فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ، فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم نوجوان، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہمیں کوئی چیز میسر نہ تھی۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نو جوانو! تم میں سے جس کے پاس نکاح کی طاقت ہو اسے نکاح کر لینا چاہیے کیونکہ یہ نظر کو بہت زیادہ نیچی رکھنے والا اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے والا عمل ہے، اور جو نکاح کی (بوجہ غربت) طاقت نہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے کیونکہ روزہ اس کی نفسانی (جنسی) خواہشات کا توڑ ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2211]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1905، 5066]، [مسلم 1400]، [ترمذي 1081]، [نسائي 2238]، [أبويعلی 5110]، [ابن حبان 4026]، [الحميدي 115]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2201)
اس حدیث میں نکاح کے فوائد بیان کئے گئے ہیں کہ وہ غیر عورتوں سے زنا کاری و فحاشی سے بچنے اور نظر نیچی رکھنے کا سبب ہے، اور جس کو نکاح کی طاقت نہ ہو اس کو روزہ رکھنے کا حکم ہے کیونکہ روزہ شہوت کو کم کر دیتا ہے، بلکہ كل خواہشیں روزے سے ٹوٹ جاتی ہیں۔
اس حدیث میں نکاح کی قوت و استطاعت سے مراد کھانے، کپڑے، مہر اور جماع کی طاقت ہے، اور نکاح کرنا سنّت ہے۔
استطاعت کے باوجود نکاح نہ کرنا خلافِ سنّت ہے، اور اگر گناه میں پڑ جانے کا اندیشہ ہو تو نکاح کرنا واجب ہے، اس صورت میں نکاح نہ کر کے گناہ کا مرتکب ہوگا۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.