الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 323
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا وکیع، نا مسعر، عن عبدالملك بن میسرة، عن طاؤوس قال: ما رأیت ابن عباس یخالفه احد فترکه حتی یقرره، فخالف جابر بن عبداللٰه فی المرأة تحیض بعد ما تطوف یوم النحر، فقال ابن عباس: تنفر، فارسلوا الٰی امراة کان اصابها ذٰلك، یعنی علٰی عهد رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم، فوافقت ابن عباس.اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَبْدِالْمَلِكِ بْنِ مَیْسَرَةَ، عَنْ طَاؤُوْسٍ قَالَ: مَا رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یُخَالِفُهٗ اَحَدٌ فَتَرَکَهٗ حَتَّی یُقَرِّرَهٗ، فَخَالَفَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِاللّٰهِ فِی الْمَرْأَةِ تَحِیْضُ بَعْدَ مَا تَطُوْفُ یَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَنْفِرُ، فَاَرْسَلُوْا اِلٰی اِمْرَاَةٍ کَانَ اَصَابَهَا ذٰلِكَ، یَعْنِی عَلٰی عَهْدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ، فَوَافَقَتِ ابْنَ عَبَّاسٍ.
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو نہیں دیکھا کہ کوئی ان کی مخالفت کرتا ہو اور انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو حتیٰ کہ وہ اس سے اقرار کراتے، پس سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے اس عورت کے مسئلے میں اختلاف کیا ہے جسے قربانی والے دن (دس ذوالحجہ) کے طواف کے بعد حیض آ جائے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ کوچ کر جائے گی، پس انہوں نے اس عورت کے پاس پیغام بھیجا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں یہ صورت درپیش آئی تھی، تو اس خاتون نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے موقف سے موافقت کی۔

تخریج الحدیث: «مصنف ابن شيبه: 174/3. اسناده صحيح»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 323  
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو نہیں دیکھا کہ کوئی ان کی مخالفت کرتا ہو اور انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو حتیٰ کہ وہ اس سے اقرار کراتے، پس سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے اس عورت کے مسئلے میں اختلاف کیا ہے جسے قربانی والے دن (دس ذوالحجہ) کے طواف کے بعد حیض آجائے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ کوچ کر جائے گی، پس انہوں نے اس عورت کے پاس پیغام بھیجا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں یہ صورت درپیش آئی تھی، تو اس خاتون نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے موقف سے موافقت کی۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:323]
فوائد:
طواف زیارت کرنا ضروری ہے یہ دس ذوالحجہ کو کیا جاتا ہے۔ اگر یہ دس کو نہ کیا جائے کسی مجبوری کی وجہ سے تو 11، 12، 13 ذوالحجہ تک کسی بھی دن کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر بالکل نہ کیا جائے تو حج نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ حج کا رکن ہے اور اس کا کفارہ دم یا فدیہ نہیں ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علماء کا اجماع ہے کہ یہ طواف حج کا رکن ہے اور اس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔ (شرح مسلم للنووي: 4؍ 451)
لیکن اگر عورت نے طواف زیارت کر لیا، اس کے بعد حیض آیا تو طواف وداع کرنا ضروری نہیں ہے اور وہ اپنے وطن کی طرف واپس لوٹ سکتی ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 323   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.