الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 364
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا جریر ووکیع، عن ابن ابی لیلٰی، عن عطاء، عن ابن عباس ان رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم لبٰی حتٰی رمٰی جمرة العقبة.اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ وَوَکِیْعٌ، عَنِ ابْنِ اَبِیْ لَیْلٰی، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ لَبّٰی حَتّٰی رَمٰی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ پکارتے رہے حتیٰ کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی۔

تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب مني يقطع المعتمر التلبية، رقم: 1817. قال الالباني: صحيح سنن ترمذي، ابواب الحج، باب ماجاء مني تقطع التلبية فى العمرة، رقم: 919»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 364  
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ پکارتے رہے حتیٰ کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:364]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ تلبیہ حج میں دس ذی الحجہ قربانی کے دن جمرہ کو کنکریاں مارنے سے پہلے تک ہے، کنکریاں مارنے سے قبل تلبیہ کہنا بند کردینا چاہیے۔ بخاری ومسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی تک برابر تلبیہ کہتے رہے۔ (بخاري، کتاب الحج، رقم: 1543۔ 1544۔ مسلم، کتاب الحج، رقم: 1281)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 364   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.