الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل تلبیہ کب تک کہنا چاہیے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ پکارتے رہے حتیٰ کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب مني يقطع المعتمر التلبية، رقم: 1817. قال الالباني: صحيح سنن ترمذي، ابواب الحج، باب ماجاء مني تقطع التلبية فى العمرة، رقم: 919»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کے لیے تلبیہ پکارا حتیٰ کہ آپ نے حجر اسود کا استلام کیا، اور حج کے لیے تلبیہ پکارا حتیٰ کہ جمرہ کی رمی کی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب متي يقطع التلبية، رقم: 1815 قال الالباني: صحيح»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پکارتے رہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
|