الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
The Book of (The Wedlock)
28. بَابُ لاَ تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا:
28. باب: اس بیان میں کہ اگر پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہو تو اس کی بھتیجی یا بھانجی کو نکاح میں نہیں لایا جا سکتا۔
(28) Chapter. A woman should not marry a man who is already married to her paternal aunt (her father’s sister).
حدیث نمبر: 5111
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) لان عروة حدثني، عن عائشة، قالت: حرموا من الرضاعة ما يحرم من النسب.(مرفوع) لِأَنَّ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: حَرِّمُوا مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ.
عروہ نے مجھ سے بیان کیا، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رضاعت سے بھی ان تمام رشتوں کو حرام سمجھو جو خون کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں۔

Aisha said, "What is unlawful because of blood relations, is also unlawful because of the corresponding foster suckling relations."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 62, Number 46



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5111  
5111. کیونکہ سیدنا عروہ ؒ نے سیدہ عائشہ ؓ سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں انہیں رضاعت سے بھی حرام قرار دو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5111]
حدیث حاشیہ:
مطلب یہ ہے کہ جیسے باپ کی خالہ یا باپ کی پھوپھی سے نکاح درست نہیں، اسی طرح باپ کی خالہ اور اس کے بھانجے کی بیٹی اور باپ کی پھوپھی اور اس کے بھتیجے کی بیٹی میں جمع جائز نہ ہو گا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5111   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5111  
5111. کیونکہ سیدنا عروہ ؒ نے سیدہ عائشہ ؓ سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں انہیں رضاعت سے بھی حرام قرار دو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5111]
حدیث حاشیہ:
(1)
پھوپھی کے لفظ میں دادا کی بہن، نانا کی بہن،ان کے باپ کی بہن، اسی طرح خالہ کے لفظ میں نانی کی بہن اور نانی کی ماں سب داخل ہیں۔
اس کا قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ ایسی دو عورتوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنا منع ہے کہ اگر ان میں سے ایک کو مرد تصور کریں تو دوسری عورت سے اس کا نکاح جائز نہ ہو، البتہ اپنی بیوی کے ماموں کی بیٹی، چچاکی بیٹی، پھوپھی کی بیٹی سے نکاح کیا جاسکتا ہے۔
(2)
ابن حبان کی روایت میں اس کی علت بیان کی گئی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ پھوپھی اور خالہ کی موجودگی میں ان کی بھتیجی یا بھانجی سے نکاح کیا جائے۔
آپ نے فرمایا:
اگر تم ایسا کرو گے تو قطع رحمی کے مرتکب ہوگے۔
(صحیح ابن حبان بترتیب ابن بلبان: 426/9، رقم: 4116، و فتح الباري: 202/9)
بیوی کے باپ کی خالہ کو بھی اس درجے میں رکھا گیا ہے۔
اس سے مراد رضاعی خالہ ہے کیونکہ اس کے بعد رضاعت کا مسئلہ بیان ہوا ہے، یعنی خالہ سے مراد عام ہے، خواہ نسبی ہو یا رضاعی، اس عورت کی اپنی ہو یا اس کے باپ کی، بہر حال اس سے کئی ایک فروعات نکلتی ہیں۔
والله اعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5111   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.