الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الأقوال
344. بَابُ لَا تُسَمُّوا الْعِنَبَ الْكَرْمَ
344. انگور کو کرم کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 795
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا آدم، قال‏:‏ حدثنا شعبة، عن سماك، عن علقمة بن وائل، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏: ”لا يقولن احدكم‏:‏ الكرم، وقولوا الحبلة“، يعني‏:‏ العنب‏.‏حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ‏:‏ الْكَرْمَ، وَقُولُوا الْحَبَلَةَ“، يَعْنِي‏:‏ الْعِنَبَ‏.‏
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ہرگز اس طرح نہ کہے: کرم، بلکہ تم کہو حبلہ، یعنی عنب۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الألفاظ: 2248»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 795  
1
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ انگور کو کرم کا نام نہ دو بلکہ اسے حبلہ یا عنب کہا کرو۔ ایک روایت میں ہے کہ کرم تو مومن کا دل ہوتا ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھے، حدیث ۷۷۰)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 795   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.