الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
مسائل جہاد
जिहाद के नियम
1. (أحاديث في الجهاد)
1. (جہاد کے متعلق احادیث)
१. “ जिहाद के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 1092
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن الصعب بن جثامة رضي الله عنه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن اهل الدار من المشركين يبيتون،‏‏‏‏ فيصيبون من نسائهم وذراريهم؟ فقال:«‏‏‏‏هم منهم» .‏‏‏‏ متفق عليه.وعن الصعب بن جثامة رضي الله عنه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن اهل الدار من المشركين يبيتون،‏‏‏‏ فيصيبون من نسائهم وذراريهم؟ فقال:«‏‏‏‏هم منهم» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا صعب بن جشامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے بچوں کے متعلق پوچھا گیا کہ ان کے گھر والوں پر شب خون مارا جاتا ہے تو ان کی عورتوں اور بچوں کو بھی مار دیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ بھی ان میں سے ہیں۔ (بخاری ومسلم)
हज़रत सअब बिन जसामह रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से मुशरिकों के बच्चों के बारे में पूछा गया कि उन के घर वालों पर हमला किया जाता है तो उन की औरतों और बच्चों को भी मार देते हैं, आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ वह भी उन में से हैं।” (बुख़ारी और मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد، باب أهل الدار يبتون فيصاب الولدان والذراري، حديث:3012، ومسلم، الجهاد والسير، باب جواز قتل النساء والصبيان في البيات من غير تعمد، حديث:1745.»

As-Sa'b bin Jath-thamah (RAA) narrated, ‘The Messenger of Allah (ﷺ) was asked about the polytheists whose land was attacked at night with the probability that some of their women and offspring were killed or hurt.’ He said “They are from among them.” Agreed upon.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح البخاري3012صعب بن جثامةلا حمى إلا لله ولرسوله
   صحيح البخاري2370صعب بن جثامةلا حمى إلا لله ولرسوله
   سنن أبي داود3083صعب بن جثامةلا حمى إلا لله ولرسوله
   سنن أبي داود3084صعب بن جثامةلا حمى إلا لله
   بلوغ المرام778صعب بن جثامة لا حمى إلا لله ولرسوله
   بلوغ المرام1092صعب بن جثامة هم منهم
   مسندالحميدي800صعب بن جثامةلا حمى إلا لله ورسوله

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3083  
´امام یا کوئی اور شخص زمین (چراگاہ اور پانی) اپنے لیے گھیر لے تو کیسا ہے؟`
صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول کے سوا کسی اور کے لیے چراگاہ نہیں ہے۔‏‏‏‏ ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیع (ایک جگہ کا نام ہے) کو «حمی» (چراگاہ) بنایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3083]
فوائد ومسائل:
حاکم اعلیٰ یا کوئی شخص اپنے لئے بطور چراگاہ مخصوص کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہو کہ وہاں کی گھاس پانی اور لکڑی وغیرہ سے دوسروں کو روک دے اوراسے آباد یا کاشت بھی نہ کرے۔
دور جاہلیت میں ایسے ہوتا تھا کہ کوئی زورآور کسی اونچی جگہ پر اپنے کتے کو بھونکواتا اور اطراف میں اپنے آدمی مقرر کردیتا۔
تو جہاں جہاں تک کتے کی آواز پہنچتی وہ رقبہ اپنے اور اپنے جانوروں کےلئے خاص کرلیتا تھا۔
دوسروں کو اس سے استفادے کی اجازت نہ دیتا تھا۔
اسلام میں اس کی اجازت نہیں الا یہ کہ عام مسلمانوں کی مصلحت کےلئے ہو۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3083   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.