الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
20. باب الفرائض
20. فرائض (وراثت) کا بیان
२०. “ विरासत के नियम ”
حدیث نمبر: 807
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ في بنت،‏‏‏‏ وبنت ابن،‏‏‏‏ واخت: قضى النبي صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏للابنة النصف ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وما بقى فللاخت» .‏‏‏‏ رواه البخاري.وعن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ في بنت،‏‏‏‏ وبنت ابن،‏‏‏‏ وأخت: قضى النبي صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏للابنة النصف ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وما بقى فللأخت» .‏‏‏‏ رواه البخاري.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کی موجودگی میں فیصلہ فرمایا کہ دو تہائی پورا کرنے کے لیے بیٹی کو آدھا ترکہ اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہو گا، پھر جو باقی بچے وہ بہن کا۔ (بخاری)
हज़रत इब्न मसऊद रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने बेटी, पोती और बहन की मौजूदगी में फ़रमाया कि “दो तिहाई पूरा करने के लिए बेटी को आधी संपत्ति और पोती के लिए छठा भाग हो गा, फिर जो बाक़ी बचे वह बहन का।” (बुख़ारी)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الفرائض، باب ميراث الأخوات مع البنات عصبة، حديث:6742.»

Narrated Ibn Mas'ud (RA) concerning the situation where there was a daughter, a son's daughter and a sister: The Prophet (ﷺ) ruled, "The daughter gets half and the son's daughter gets a sixth, completing two-thirds, and what remains goes to the sister." [Reported by al-Bukhari].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح البخاري6742عبد الله بن مسعودللابنة النصف ولابنة الابن السدس وما بقي فللأخت
   جامع الترمذي2093عبد الله بن مسعودللابنة النصف ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وللأخت ما بقي
   سنن أبي داود2890عبد الله بن مسعودلابنته النصف ولابنة الابن سهم تكملة الثلثين وما بقي فللأخت من الأب والأم
   سنن ابن ماجه2721عبد الله بن مسعودللابنة النصف ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وما بقي فللأخت
   المعجم الصغير للطبراني1150عبد الله بن مسعودللابنة النصف ولابنة الابن السدس وما بقي فللأخت من الأب والأم
   بلوغ المرام807عبد الله بن مسعود للابنة النصف ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وما بقى فللأخت

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2721  
´(میراث میں) اولاد کے حصوں کا بیان۔`
ہذیل بن شرحبیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی ابوموسیٰ اشعری اور سلمان بن ربیعہ باہلی رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اور ان سے اس نے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے (حصہ کے) بارے میں پوچھا، تو ان دونوں نے کہا: آدھا بیٹی کے لیے ہے، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے، لیکن تم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، اور ان سے بھی معلوم کر لو، وہ بھی ہماری تائید کریں گے، وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور ان سے بھی مسئلہ معلوم کیا، نیز بتایا کہ ابوموسیٰ اشعری، اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما نے یہ بات بتائی ہے، تو عبداللہ بن مسع۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2721]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں اجتہادی مسائل میں اختلاف رائے ہوجاتا تھا لیکن وہ اس کی بنیاد پر باہمی مخالفت اور دشمنی کا رویہ نہیں اپناتے تھے۔

(2)
اجتہادی رائے کے مقابلے میں قرآن و حدیث کی نص قابل عمل ہے۔
اجتہاد کی اہمیت صرف اسی وقت تک ہے جب عالم کو پیش آمدہ مسئلے میں قرآن وحدیث کی نص معلوم نہ ہو۔

(3)
دونوں صحابۂ کرام ؓ کی رائے کی بنیاد غالباً اس اصول پر تھی کہ قریب کی موجودگی میں دور کا وارث محروم ہوتا ہے، اس لیے انہوں نے بیٹی کی موجودگی میں پوتی کو محروم قراردیا۔
اور بیٹی سے بچا ہوا حصہ بہن کو دلوایا۔

(4)
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اپنی رائے کی بنیاد ارشاد نبوی پر رکھی اور وہ اصول بیان فرمایا جودوسرے صحابۂ کرام ؓ کو معلوم نہ تھا۔

(5)
اگر وارث صرف دوبیٹیاں ہوں تو ان کا حصہ دو تہائی ہے۔
بیٹیوں کی عدم موجودگی میں پوتیوں کا یہی حصہ ہے۔
جس طرح ایک بیٹی کا حصہ نصف ہے، اسی طرح بیٹی کی عدم موجودگی میں ایک پوتی کا حصہ نصف ہے۔
ان اصولوں کی روشنی میں ایک بیٹی اور ایک پوتی کی صورت میں بیٹی کا حصہ نصف ہے، اور بیٹی اورپوتی کا مجموعی حصہ دوتہائی ہے، لہٰذا دو تہائی میں سے نصف بیٹی کو دے کر باقی چھٹا حصہ پوتی کو ملتا ہے۔

(6)
اس صورت میں بیٹی اور پوتی کو برابر حصہ نہیں ملتا کیونکہ ان کا درجہ، یعنی میت سے تعلق برابر نہیں۔

(7)
بیٹی، بیٹیوں یا پوتی، پوتیوں کی موجودگی میں بہن عصبہ ہے۔

(8)
  تقلید سراسر گمراہی ہے، خواہ وہ کسی بڑے سے بڑے امام یا صحابی ہی کی کیوں نہ ہو۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2721   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2093  
´بیٹی کے ساتھ پوتی کی وراثت کا بیان۔`
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کی میراث کے بارے میں پوچھا، ان دونوں نے جواب دیا: بیٹی کو آدھی میراث اور حقیقی بہن کو باقی حصہ ملے گا، انہوں نے اس آدمی سے یہ بھی کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو، وہ بھی ہماری طرح جواب دیں گے، وہ آدمی عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس آیا، ان سے مسئلہ بیان کیا اور ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ نے جو کہا تھا اسے بھی بتایا، عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے کہا: اگر میں بھی ویسا ہی جواب دوں تب ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الفرائض/حدیث: 2093]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1 ؎:
کل ترکہ کے (12) حصے فرض کریں گے جن میں سے:
مرنے والے کی بیٹی کے لیے کل ترکہ کا آدھا =6 حصے،
پوتی کے لیے چھٹا حصہ =2حصے اور مرنے والے کی بہن کے لیے باقی ترکہ =4 حصے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2093   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2890  
´صلبی (حقیقی) اولاد کی میراث کا بیان۔`
ہزیل بن شرحبیل اودی کہتے ہیں ایک شخص ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سلیمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان دونوں سے یہ مسئلہ پوچھا کہ ایک بیٹی ہو اور ایک پوتی اور ایک سگی بہن (یعنی ایک شخص ان کو وارث چھوڑ کر مرے) تو اس کی میراث کیسے بٹے گی؟ ان دونوں نے جواب دیا کہ بیٹی کو آدھا اور سگی بہن کو آدھا ملے گا، اور انہوں نے پوتی کو کسی چیز کا وارث نہیں کیا (اور ان دونوں نے پوچھنے والے سے کہا) تم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی جا کر پوچھو تو وہ بھی اس مسئلہ میں ہماری موافقت کریں گے، تو وہ شخص ان کے پاس آیا اور ان سے پوچھا اور انہیں ان دونوں کی بات بتا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2890]
فوائد ومسائل:

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جوا ب آیت میراث میں مذکور ہے۔
(فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ۔
)
(النساء:11) اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں۔
اور دوسے زیادہ ہوں۔
تو انہیں ترکہ سے دو تہائی ملے گا۔
لہذا ایک لڑکی کو نصف دینے کے بعد پوتی کو صرف چھٹا حصہ ملے گا۔
یوں دونوں مل کر دو لڑکیوں کی جگہ پر کردیں گی۔


صلبی اولاد سے مراد بیٹا بیٹی پوتا اور پوتی ہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2890   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.