سنن ابي داود
کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں
Battles (Kitab Al-Malahim)
18. باب قِيَامِ السَّاعَةِ
18. باب: قیامت آنے کا بیان۔
Chapter: The onset of the hour.
ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس امت کو قیامت کے دن کے آدھے دن سے کم باقی نہیں رکھے گا ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11864)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/193) (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: یعنی یہ امت کم سے کم پانچ سو سال تک باقی رہے گی۔
Narrated Abu Thalabat al-Khushani: The Prophet ﷺ said: Allah will not fail to detain this community for less than half a day.
USC-MSA web (English) Reference: Book 38 , Number 4335
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
● سنن أبي داود | 4349 | جرثوم بن ناشم | لن يعجز الله هذه الأمة من نصف يوم |