سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ ہم ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہم نے مہدی کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ”مہدی فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے“۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4086
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہے وہ درست نہیں مثلاً: اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونا اس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونا اصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4086