علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہدی ہم اہل بیت میں سے ہو گا، اور اللہ تعالیٰ ایک ہی رات میں ان کو صالح بنا دے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10270، ومصباح الزجاجة: 1443)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/84) (حسن)» (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 237)
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4085
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: ایک رات میں درست فرمانے کا مطلب یہ ہےکہ اسے اچانک توبہ کی توفیق ملے گی اور وہ نیک ہوجائے گا یا یہ مطلب ہوگا کہ اس میں اچانک قائدانہ صلاحیتیں بیدار ہوجائیں گی اور وہ حکمرانی کے لائق ہوجائے گا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4085