الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
The Book of Virtues
23. بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
23. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
(23) Chapter. The description of the Prophet (p.b.u.h).
حدیث نمبر: 3552
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا ابو نعيم، حدثنا زهير، عن ابي إسحاق، قال: سئل البراء" اكان وجه النبي صلى الله عليه وسلم مثل السيف؟، قال: لا بل مثل القمر".حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سُئِلَ الْبَرَاءُ" أَكَانَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ السَّيْفِ؟، قَالَ: لَا بَلْ مِثْلَ الْقَمَرِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا، ان سے ابواسحٰق نے بیان کیا کہ کسی نے براء رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تلوار کی طرح (لمبا پتلا) تھا؟ انہوں نے کہا نہیں، چہرہ مبارک چاند کی طرح (گول اور خوبصورت) تھا۔

Narrated Abu 'Is-haq: Al-Bara' was asked, "Was the face of the Prophet (as bright) as a sword?" He said, "No, but (as bright) as a moon."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 56, Number 752

   صحيح البخاري3552براء بن عازبوجه النبي مثل القمر
   جامع الترمذي3636براء بن عازبوجه رسول الله مثل القمر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3552  
3552. حضرت ابو اسحاق سبیعی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا گیا: کیا نبی ﷺ کا چہرہ تلوار کی طرح(لمبا اور پتلا)تھا؟انھوں نے کہا: نہیں، بلکہ چاند کی طرح(گول اور چمکدار) تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3552]
حدیث حاشیہ:
گول سے یہ غرض نہیں کہ بالکل گول تھا بلکہ گولائی تھی۔
عرب میں یہ حسن میں داخل ہے، اس کے ساتھ آپ کے رخسار پھولے نہ تھے، بلکہ صاف تھے جیسے دوسری روایت میں ہے۔
داڑھی آپ کی گول اور گھنی ہوئی، قریب تھی کہ سینہ ڈھانپ لے، بال بہت سیاہ، آنکھیں سرمگیں، ان میں لال ڈورا تھا۔
الغرض آپ حسن مجسم تھے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3552   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3552  
3552. حضرت ابو اسحاق سبیعی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا گیا: کیا نبی ﷺ کا چہرہ تلوار کی طرح(لمبا اور پتلا)تھا؟انھوں نے کہا: نہیں، بلکہ چاند کی طرح(گول اور چمکدار) تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3552]
حدیث حاشیہ:
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کے مطابق آپ کا چہرہ بدر کا مل(چودھویں کے چاند)
کی طرح چمکدار اور گولائی لیے ہوئے تھا اور حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مطابق آپ کا چہرہ ماہ وخورشید کی طرح روشن وتابناک اورقدرے گول تھا۔
(صحیح مسلم، الفضائل، حدیث: 6084(2344)
حضرت ربیع بنت معوذ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ایسالگتا کہ سورج طلوع ہورہا ہے۔
(سنن الدارمي: 31/1)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ اقدس پُرنور اور انتہائی خوبصورت تھا۔
جب کوئی آپ کے چہرے کی رعنائی بیان کرتا تو چودھویں کے چاند سے تشبیہ دیتا،یعنی لوگوں کو آپ کاروئے زیبا چمکتے ہوئے چاند کی طرح جگمگاتا ہوا نظر آتا۔
(دلائل النبوة: 298/1)
ان روایات کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا چہرہ لمبائی میں تلوار جیسا نہیں بلکہ گولائی میں چاند جیسا تھا۔
چاند میں گولائی اورچمک دونوں پائی جاتی ہیں۔
لہذا تلوار سے تشبیہ دینے کی نسبت چاند سے تشبیہ دینے میں فوقیت پائی جاتی ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3552   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.