🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب صفة النبى صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3549
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا وَأَحْسَنَهُ خَلْقًا لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ".
ہم سے ابوعبداللہ احمد بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحٰق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے، ان سے ابواسحٰق نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے سنا، آپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و جمال میں بھی سب سے بڑھ کر تھے اور جسمانی ساخت میں بھی سب سے بہتر تھے۔ آپ کا قد نہ بہت لانبا تھا اور نہ چھوٹا (بلکہ درمیانہ قد تھا)۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3549]
حضرت ابو اسحاق سبیعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ خوب رو اور جسمانی اعتبار سے نہایت متناسب الاعضاء تھے۔ آپ نہ تو بہت دراز قامت اور نہ ہی پست قد تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3549]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة مكثر
👤←👥يوسف بن إسحاق السبيعي
Newيوسف بن إسحاق السبيعي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن يوسف السبيعي
Newإبراهيم بن يوسف السبيعي ← يوسف بن إسحاق السبيعي
ثقة
👤←👥إسحاق بن منصور السلولي، أبو عبد الرحمن
Newإسحاق بن منصور السلولي ← إبراهيم بن يوسف السبيعي
ثقة
👤←👥أحمد بن سعيد الرباطي، أبو عبد الله
Newأحمد بن سعيد الرباطي ← إسحاق بن منصور السلولي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3549
أحسن الناس وجها أحسنه خلقا ليس بالطويل البائن ولا بالقصير
صحيح مسلم
6066
أحسن الناس وجها أحسنه خلقا ليس بالطويل الذاهب ولا بالقصير
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3549 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3549
حدیث حاشیہ:

اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن وجمال کی ایک جھلک بیان ہوئی ہے کہ آپ خوبصورت اور خوب سیرت تھے۔
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوسرخ جوڑا پہنے رات کی چاندنی میں دیکھ رہا تھا۔
کبھی چاند کو دیکھتا اور کبھی آپ کے رخ انور پر نظر کرتا۔
بالآخر اس فیصلے پر پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاند سے کہیں زیادہ حسین ہیں۔
(المستدرك للحاکم: 186/4)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی نے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح چمک دار اورلمبا تھا؟ انھوں نے فرمایا:
نہیں بلکہ سورج اور چاند کی طرح روشن اور گول تھا۔
(مسند أحمد: 104/5)
حضرت ام معبد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کے حسن وجمال کا نقشہ،ان الفاظ میں کھینچا ہے:
میں نے ایک ایساآدمی دیکھا جو رنگت کی چمک ودمک اورچہرے کی تابانی لیے ہوئے تھا۔
دورسے دیکھنے میں سب سے خوبصورت اور وجیہ اورقریب سے دیکھنے سے انتہائی جاذب نظر اور پُرجمال۔

حضرت ابوطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گورے رنگ،پُرملامت چہرے،موزوں ڈیل ڈول اور میانہ قد وقامت کے حامل تھے(صحیح مسلم، الفضائل، حدیث: 6071(2340)
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتےہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خوش ہوتے تو آپ کا رخ زیبا(چہرہ مبارک)
ایسے دمک اُٹھتا گویا چاند کا ایک ٹکڑا ہے۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3556)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3549]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6066
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا چہرہ مہرہ سب انسانوں سےحسین تھا اور آپ کا خُلُق [صحيح مسلم، حديث نمبر:6066]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
خُلق:
کردار،
اخلاق۔
(2)
خَلق:
بناوٹ
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6066]

Sahih Bukhari Hadith 3549 in Urdu