الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
The Virtues and Merits of The Companions of The Prophet
22. بَابُ مَنَاقِبُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:
22. باب: حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(22) Chapter. The merits of Al- Hasan and Al-Husain.
حدیث نمبر: 3750
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا عبدان، اخبرنا عبد الله، قال: اخبرني عمر بن سعيد بن ابي حسين، عن ابن ابي مليكة، عن عقبة بن الحارث، قال: رايت ابا بكر رضي الله عنه وحمل الحسن وهو، يقول: بابي شبيه بالنبي , ليس شبيه بعلي , وعلي يضحك.حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَحَمَلَ الْحَسَنَ وَهُوَ، يَقُولُ: بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ , لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ , وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ.
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، کہا کہ مجھے عمر بن سعید بن ابی حسین نے خبر دی، انہیں ابن ابی ملیکہ نے، ان سے عقبہ بن حارث نے بیان کیا کہ میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ حسن رضی اللہ عنہ کو اٹھائے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں: میرے باپ ان پر فدا ہوں، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ ہیں، علی سے نہیں اور علی رضی اللہ عنہ مسکرا رہے تھے۔

Narrated `Uqba bin Al-Harith: I saw Abu Bakr carrying Al-Hasan and saying, "Let my father be sacrificed for you; you resemble the Prophet and not `Ali," while `Ali was laughing at this.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 93


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3750  
3750. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابو بکر ؓ کو دیکھا کہ آپ نے حضرت حسن ؓ کو اٹھا رکھا تھااور فر رہے تھے۔ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں!یہ تو شکل و صورت میں نبی ﷺ سے ملتے جلتے ہیں۔ حضرت علی ؓ کے ہم شکل نہیں ہیں اور حضرت علی ؓ پاس ہنس رہے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3750]
حدیث حاشیہ:
مسند احمد کی روایت کے مطابق حضرت فاطمہ ؓ بھی اپنے لخت جگر حضرت حسن ؓ کے متعلق اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
(جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3782)
بنت سیرین کی روایت میں ہے کہ حضرت حسن ؓ رسول اللہ ﷺسے بہت مشابہت رکھتے تھے۔
(مسند أحمد 8/1، رقم 40۔
وفتح الباري: 122/7)

ان احادیث میں بظاہر تعارض ہے جس کا ایک تفصیلی روایت سے حل کیا جاسکتا ہے کہ حضرت حسن ؓ رسول اللہ ﷺ کے سرمبارک سے سینہ مبارک تک آپ کے مشابہ تھے اور حضرت حسین ؓرسول اللہ ﷺ کے نچلے حصے سے مشابہت رکھتے تھے۔
(جامع الترمذي، حدیث: 3778)
ان شہزادوں کے علاوہ اور بہت سے لوگ شکل وصورت میں رسول اللہ ﷺسے مشابہت رکھتے تھے۔
ان کی تفصیل حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر کی ہے۔
(جامع الترمذ، المناقب، حدیث: 3779)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3750   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.