🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِي الْحَجِّ} :
باب: اللہ پاک کا سورۃ البقرہ میں یہ فرمانا کہ حج کے مہینے مقرر ہیں جو کوئی ان میں حج کی ٹھان لے تو شہوت کی باتیں نہ کرے نہ گناہ اور جھگڑے کے قریب جائے کیونکہ حج میں خاص طور پر یہ گناہ اور جھگڑے بہت ہی برے ہیں۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1560 (کل: 179 مقامات، 24 کتب)
صحیح بخاری: 1560، 294، 317، 319، 1556، 1562، 1638، 1692، 1709، 1720، 1783، 1786، 1788، 2952، 4395، 4408، 7229
صحیح مسلم: 2910، 2911، 2912، 2913، 2914، 2915، 2916، 2917، 2918، 2919، 2920، 2922، 2925، 2926، 2929، 2930، 2931، 2932، 2933، 2934، 2983، 3222، 3224، 3226، 3227، 3228
سنن ابوداود: 1778، 1779، 1781، 1782، 1783، 1784
سنن نسائی: 243، 291، 349، 2651، 2718، 2742، 2765، 2806، 2993، 2994
سنن ابن ماجہ: 2963، 2981، 3000
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 293، 308
بلوغ المرام: 592
سنن دارمی: 1884
مشکوۃ المصابیح: 2545، 2556، 2560، 2572
مسند احمد: 6248، 24071، 24076، 24109، 24876، 25441، 25587، 25619، 25838، 26086، 26094، 26344، 26345
مسند الحمیدی: 208، 209
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 739، 883، 925، 927
صحیح ابن خزیمہ: 2604، 2606، 2607، 2784، 2788، 2789، 2936، 2948، 3028، 3076
اللؤلؤ والمرجان: 755، 756، 757، 758، 769
المنتقى ابن الجارود: 421، 422، 458، 466، 480
مصنف ابن ابی شیبہ: 16521، 39025
الفتح الربانی: 931، 4166، 4167، 4177، 4325، 4376، 4378، 4405، 4427
صحیح ابن حبان: 3795، 3834، 3835، 3912، 3917، 3918، 3926، 3928، 3929، 3941، 3942، 4005
مسند امام شافعی: 115، 797، 801، 811
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 451، 453، 454، 455، 456، 457
الجامع الكامل: 1481، 4777، 4859، 4911، 4912، 4914، 4951، 4956، 5020، 5054، 5056، 5229، 5240، 5331، 5390، 7177، 14644، A76
السنن الكبرى للبيهقي: 1476، 8735، 8745، 8775، 8785، 8791، 8801، 8805، 8821، 8859، 8865، 8874، 9302، 9415، 9428، 9742، 9809
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2255
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4719
131 تا 140
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3942
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مُوَافِينَ لِهِلالِ ذِي الْحِجَّةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ، فَإِنِّي لَوْلا أَنِّي أَهْدَيْتُ لأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ"، فَأَهَلَّ بِهِ بَعْضُ أَصْحَابِهِ بِحَجَّةٍ، وَبَعْضُهُمْ بِعُمْرَةٍ، قَالَتْ: وَكُنْتُ فِيمَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، فَأَدْرَكَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ لَمْ أَحِلَّ مِنْ عُمْرَتِي، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعِي عُمْرَتَكِ، وَانْقُضِي رَأْسَكِ، وَامْتَشِطِي، وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ" ، قَالَتْ: فَفَعَلْتُ حَتَّى إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ، أَرْسَلَ مَعَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْدَفَهَا، فَخَرَجَتْ إِلَى التَّنْعِيمِ، فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مَكَانَ عُمْرَتِهَا، فَطَافَتْ بِالْبَيْتِ، وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَقَضَى اللَّهُ حَجَّهَا وَعُمْرَتَهَا، وَلَمْ يَكُنْ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ صَوْمٌ، وَلا هَدْيٌ، وَلا صَدَقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ذو الحجہ کا چاند نظر آنے والا تھا جب ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (حج کرنے کے لیے) روانہ ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص عمرے کا تلبیہ پڑھنا چاہے وہ اس کا پڑھ لے۔ اگر میں نے قربانی کا جانور ساتھ نہ رکھا ہوتا، تو میں بھی عمرے کا تلبیہ پڑھ لیتا۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے حج کا تلبیہ پڑھا اور بعض نے عمرے کا تلبیہ پڑھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں ان لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھا تھا۔ عرفہ کے دن مجھے حیض آ گیا، میں اپنے عمرے کا احرام نہیں کھول سکی۔ میں نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم عمرے کو چھوڑ دو اور اپنے بالوں کو کھول کر ان میں کنگھی کر لو اور حج کا تلبیہ پڑھنا شروع کر دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ایسا ہی کیا، یہاں تک کہ جب حصبہ کی رات آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کو ان کے ہمراہ بھیجا اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنے پیچھے بٹھایا اور انہیں ساتھ لے کر تنعیم چلے گئے۔ وہاں سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے عمرے کی جگہ عمرے کا احرام باندھا۔ انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا، صفا اور مروہ کی سعی کی، یوں اللہ تعالیٰ نے ان کے حج اور عمرے کو مکمل کر دیا اور اس بارے میں (روزہ رکھنے یا قربانی دینے یا صدقہ دینے کی صورت میں فدیہ ادا نہیں کرنا پڑا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3942]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 294، 305، 316، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1211، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 963، 2604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3792، 3795، 3834، 3835، 3900، 3902، 3903، 3904، 3905، 3912، 3917، 3918، 3926، 3927، 3928، 3929، 3942، 4005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1778، 1779، والترمذي فى (جامعه) برقم: 943، 945، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 877، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6357» «رقم طبعة با وزير 3931»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (4/ 28 - 29). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4005
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ : إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُخْبِرُ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا حَتَّى قَدِمْنَا سَرِفَ، فَحِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ:" مَا لَكِ؟"، فَقُلْتُ: لَيْتَنِي لَمْ أَحُجَّ الْعَامَ، قَالَ:" مَا لَكِ؟"، قُلْتُ: حِضْتُ، قَالَ:" هَذَا شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاصْنَعِي كَمَا يَصْنَعُ الْحَاجُ غَيْرَ أَنْ لا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ"، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوهَا عَمْرَةً"، فَفَعَلُوا، فَمَنْ لَمْ يَسُقْ هَدْيًا حَلَّ، وَسَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ مِنْ أَهْلِ الْيَسَارِ، فَلَمْ يَحِلُّوا، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ، ذَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ، وَطَهُرْتُ، فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ، وَسَعَيْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى، فَلَمَّا نَفَرْنَا أَرْسَلَنِي مَعَ أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ مِنَ الْمُحَصَّبِ، فَقَالَ:" أَرْدِفْ أُخْتَكَ، فَأَعْمِرْهَا مِنَ التَّنْعِيمِ"، فَأَرْدَفَنِي، فَأَهْلَلْتُ مِنَ التَّنْعِيمِ فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَيْهِ فَصَدَرَنَا .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حج کرنے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم ”سرف“ کے مقام پر پہنچے تو مجھے حیض آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ میں نے عرض کی: کاش! میں اس سال حج کے لیے نہ آتی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ میں نے عرض کی: مجھے حیض آ گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کا نصیب کر دی ہے، تم وہی کچھ کرو جو حاجی کرتے ہیں البتہ تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) جب ہم مکہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اسے عمرہ میں تبدیل کر لو۔“ تو لوگوں نے ایسا ہی کیا، جو شخص قربانی کا جانور ساتھ نہیں لایا تھا اس نے احرام کھول دیا۔ لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ صاحب حیثیت لوگ اپنے ساتھ قربانی کا جانور لائے تھے، انہوں نے احرام نہیں کھولا، جب قربانی کا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے ایک گائے قربان کی، جب میں پاک ہو گئی تو میں نے بیت اللہ کا طواف بھی کیا اور (صفا و مروہ کی) سعی بھی کر لی، پھر میں منیٰ میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، جب ہم لوگ (مدینہ منورہ کی طرف) روانہ ہونے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میرے بھائی سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ ”محصب“ سے بھجوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی بہن کو ساتھ بٹھاؤ اور انہیں ”تنعیم“ سے عمرہ کروا دو۔“ انہوں نے مجھے اپنے پیچھے بٹھا لیا، میں نے ”تنعیم“ سے عمرہ کا احرام باندھا، میں نے بیت اللہ کا طواف کیا، پھر میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو ہم لوگ (مدینہ منورہ کی طرف) روانہ ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 4005]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 294، 305، 316، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1211، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 963، 2604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3792، 3795، 3834، 3835، 3900، 3902، 3903، 3904، 3905، 3912، 3917، 3918، 3926، 3927، 3928، 3929، 3942، 4005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1778، 1779، والترمذي فى (جامعه) برقم: 943، 945، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 877، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6357» «رقم طبعة با وزير 3994»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (3823 و 3824). تنبيه!! رقم (3823) = (3834) من «طبعة المؤسسة». رقم (3824) = (3835) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 115
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ، وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ، وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ:"افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ وَهُوَ أَوَّلُ حَدِيثٍ فِيهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں، میں مکہ آئی جبکہ میں حائضہ تھی، میں نے نہ بیت اللہ کا طواف کیا اور نہ ہی صفا مروہ کی سعی کی، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ”پاک ہونے تک بیت اللہ کے طواف کے علاوہ جو حج کرنے والے کر رہے ہیں تو بھی کر۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 115]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: الحج، باب تقضى الحائض المناسك كلها الا الطواف بالبيت واذا سعى على غير وضوء بين الصفا والمروة: (1650)، (294) و مسلم، الحج، باب بيان وجوه الاحرام .... الخ (1211).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 797
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَرَى إِلَّا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِسَرِفَ أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا حِضْتُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ:"مَا لَكِ أَنَفِسْتِ"؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ:"إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ". قَالَتْ: وَضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ.  
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کے ارادہ کے لیے نکلے، یہاں تک کہ جب ہم مقام سرف یا اس کے قریب پہنچے تو میں حیضہ ہو گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میں رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہو گیا، کیا حیضہ ہو گئی؟“ میں نے کہا، ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کے لیے لکھ دیا ہے اس لیے تم بیت اللہ کے طواف کے علاوہ حج کے افعال پورے کر لو۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 797]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحيض، باب الأمر بالنفساء اذا نفس (294) . ومسلم، الحج، باب بيان وجوه الاحرام وانه يجوز افراد الحج والتمتع .... الخ (1211).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 801
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ لَا نَرَى إِلَّا الْحَجَّ، فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى أُتِيتُ بِلَحْمِ بَقَرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ.  قَالَ يَحْيَى: فَحَدَّثْتُ بِهِ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ قَالَ: جَاءَتْكَ وَاللَّهِ، بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ ابھی ذی القعدہ کے پانچ دن باقی تھے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کے ارادہ سے نکلے۔ جب ہم مقام سرف یا اس کے قریب تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، جس کے پاس قربانی نہیں وہ اپنے احرام (حج) کو عمرہ بنالے۔ اور جب ہم منی میں تھے میرے پاس گائے کا گوشت آیا میں نے کہا یہ کیسا گوشت ہے؟ کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے قربانی کی ہے۔ یحییٰ نے کہا کہ میں نے یہ حدیث قاسم بن محمد سے بیان کی تو انہوں نے کہا عمرہ! تیرے پاس اللہ کی قسم حدیث اپنی اصل شکل میں لائی ہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 801]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج، باب وما يأكل من البدن وما يتصدق (1720) ومسلم، الحج، باب بيان وجوه الاحرام وأنه يجوز افراد الحج ... الخ (1211).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 811
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَمِنَّا مَنْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَكُنْتُ فِيمَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ.  أَخْرَجَهُ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجتہ الوداع والے سال نکلے تو ہم میں سے بعض وہ تھے جنہوں نے حج کا احرام باندھا، اور ہم میں سے بعض نے عمرہ کا احرام باندھا اور ہم میں سے بعض نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کیا، اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 811]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج، باب كيف تهل الحائض والنفساء (1556) ومسلم، الحج، باب بيان وجوه الإحرام، وأنه يجوز إفراد الحج... الخ (1211).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 451
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ لا نَرَى إِلا الْحَجَّ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِسَرِفٍ أَوْ قَرِيبٍ مِنْهَا حِضْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ:" مَا لَكَ أَنَفِسْتِ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَلا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ"، قَالَتْ: وَضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کے ارادے سے نکلے حتی کہ مقام سرف کے قرب و جوار پہنچے تو میں حائضہ ہو گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے میں رو رہی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے حیض آگیا ہے؟“ میں نے کہا: ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ معاملہ اللہ تعالیٰ نے بنات آدم پر لکھا ہے (تمہارا اس میں کیا اختیار تھا) تو بیت اللہ کے طواف کے علاوہ تمام حجاج والے کام کر“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحیض، باب کیف کان بدء الحیض، رقم: 294، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام ..... الخ، رقم: 1211»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 453
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهْلِلْ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَةِ ثُمَّ لا يَحِلَّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا"، قَالَتْ: وَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ لَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" انْقُضِي رَأْسَكَ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَدَعِي الْعُمْرَةَ"، قَالَتْ: فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْتُ الْحَجَّ أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ، قَالَ:" هَذِهِ مَكَانُ عُمْرَتِكَ"، قَالَتْ: فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ثُمَّ حَلُّوا، ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى لِحَجِّهِمْ، وَأَمَّا الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع کے موقع پر سفر کے لیے نکلے عمرہ کا احرام باندھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے ہمراہ قربانی کا جانور ہے، تو وہ حج قران کا احرام باندھے پھر دونوں عمرہ و حج کے بعد ہی احرام کھولے“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں مکہ میں حیض کی حالت میں پہنچی تو میں نے نہ طواف کیا نہ ہی صفا مروہ کی سعی کی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا سر کھولو کنگھی کرو اور حج کے لیے تلبیہ پکارو۔ عمرہ چھوڑ دے“ کہتی ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا جب میں نے حج کر لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنعیم بھیجا جہاں سے میں نے عمرے کا احرام باندھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیرا عمرہ پہلے رہ جانے والے تیرے عمرے کی جگہ ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا جن لوگوں نے عمرے کے لیے تلبیہ پکارا تھا انہوں نے بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف کیا پھر احرام کھول دیا پھر دوسرا طواف انہوں نے منی سے واپسی پر طواف حج کیا البتہ جن لوگوں نے حج کا احرام باندھا تھا یا حج و عمرہ جمع کیا تھا انہوں نے ایک ہی طواف کیا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب کیف تھل الحائض والنفساء، رقم: 1556، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام، رقم: 1211.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 454
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ، فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں مکہ حیض کی حالت میں آئی تو میں نے بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف نہ کیا میں نے اس بات کا شکوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام امور حج اسی طرح انجام دے جیسے حاجی دیتے ہیں لیکن پاک ہونے سے قبل بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 454]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، برقم: 453.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 455
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسِ لَيَالٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لا نَرَى إِلا أَنَّهُ الْحَجُّ، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ"، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: فَدَخَلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بَقَرَةً. قَالَ يَحْيَى: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَقَالَ: أَتَتْكَ وَاللَّهِ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم پچیس ذی قعدہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مدینہ سے مکہ کے لیے) روانہ ہوئے ہمارا ارادہ صرف حج کا تھا جب مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: ”جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں وہ بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کر کے احرام کھول دے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں یوم نحر کو ہمارے پاس گائے کا گوشت آیا میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے کی قربانی کی ہے۔ یحییٰ رحمہ اللہ راوی حدیث کہتے ہیں میں نے یہ حدیث قاسم بن محمد رحمہ اللہ کو بتائی تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم بالکل درست حدیث آپ تک پہنچی ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب ذبح الرجل البقر عن نسائہ من غیر امرھن، رقم: 1709، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام، رقم: 1211.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں