الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ شُرْبِ اللَّبَنِ:
باب: دودھ پینا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5608 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 284
مشکوۃ المصابیح: 1899
اللؤلؤ والمرجان: 599
الجامع الكامل: 4146
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6774
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6288
حدیث نمبر: 5608
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نِعْمَ الصَّدَقَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً" وَالشَّاةُ الصَّفِيُّ: مِنْحَةً تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِآخَرَ.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا ہی عمدہ صدقہ ہے خوب دودھ دینے والی اونٹنی جو کچھ دنوں کے لیے کسی کو عطیہ کے طور پر دی گئی ہو اور خوب دودھ دینے والی بکری جو کچھ دنوں کے لیے عطیہ کے طور پر دی گئی ہو جس سے صبح و شام دودھ برتن بھربھر کر نکالا جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5608]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین صدقہ دودھ دینے والی اونٹنی یا دودھ دینے والی بکری کا عطیہ دینا ہے جو ایک برتن صبح بھر کر دودھ دے اور ایک برتن شام کو بھر دے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5608]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2629
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نِعْمَ الْمَنِيحَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً، وَالشَّاةُ الصَّفِيُّ تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِإِنَاءٍ". حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، وَإِسْمَاعِيلُ، عَنْ مَالِكٍ، قَالَ: نِعْمَ الصَّدَقَةُ.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کیا ہی عمدہ ہے ہدیہ اس دودھ دینے والی اونٹنی کا جس نے ابھی حال ہی میں بچہ جنا ہو اور دودھ دینے والی بکری کا جو صبح و شام اپنے دودھ سے برتن بھر دیتی ہے۔ ہم سے عبداللہ بن یوسف اور اسماعیل نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے بیان کیا کہ (دودھ دینے والی اونٹنی کا) صدقہ کیا ہی عمدہ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2629]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عطیے کے اعتبار سے بہترین عطیہ کثرت سے دودھ دینے والی اونٹنی اور کثرت سے دودھ دینے والی بکری کا ہے جو صبح کو برتن بھر کر دودھ دے اور شام کو بھی برتن بھر کر دودھ دے۔“ دوسری روایت میں ”بہترین عطیہ“ کے بجائے ”بہترین صدقہ“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2629]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 284
370- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”نعم الصدقة اللقحة الصفي منحة، والشاة الصفي منحة، تغدو بإناء وتروح بآخر.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین صدقہ بہت زیادہ دودھ دینے والی منتخب اونٹنی ہے جو بچہ جننے کے قریب ہو اور وہ کسی کو تحفہ دے دی جائے اور اس خاص بکری کا تحفہ ہے جو صبح کو (دودھ سے) ایک برتن بھرتی ہے اور شام کو دوسرا برتن بھرتی ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «370- الموطأ (رواية الجوهري: 572)، و أخرجه البخاري (3629) من حديث مالك به نحو المعنيٰ.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 1899
1899 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"نِعْمَ الصَّدَقَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً وَالشَّاةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِآخَرَ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ دینے والی بہترین اونٹنی عاریۃً دینا اور دودھ دینے والی بہترین بکری، جو صبح و شام برتن بھر دیتی ہو، عاریۃً دینا بہترین صدقہ ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5608) و مسلم (1020/74)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 599
599 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نِعْمَ الْمَنِيحَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً، وَالشَّاةُ الصَّفِيُّ، تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِإِنَاءٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہی عمدہ ہے ہدیہ اس دودھ دینے والی اونٹنی کا جس نے ابھی حال ہی میں بچہ جنا ہو اور دودھ دینے والی بکری کا جو صبح و شام اپنے دودھ سے برتن بھر دیتی ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 599]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 35 باب فضل المنيحة»
وضاحت: منیحہ عربوں کی اصطلاح میں دودھ دینے والی اونٹنی یا کسی بھی ایسے جانور کو کہتے تھے جو کسی دوسرے کو کوئی تحفہ کے طور پر دودھ پینے کے واسطے دے دے۔(راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 4146
4146. عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: نِعْمَ المَنِيحَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً وَالشَّاةُ الصَّفِيُّ تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِإِنَاءٍ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الهبة (2629) عن يحيى بن بكير، عن مالك، عن أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6774
«نعم الصدقة اللقحة الصفي منحة والشاة الصفية منحة يغدو بإناء ويروح بإناء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دودھ دینے والی اونٹنی کا عاریتاً دینا کیا ہی اچھا صدقہ ہے، اور دودھ دینے والی بکری کا عاریتاً دینا بھی کیا ہی اچھا صدقہ ہے، وہ صبح ایک برتن دودھ لے کر جاتی ہے اور شام کو ایک برتن لے کر واپس آتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6774]
”دودھ دینے والی اونٹنی کا عاریتاً دینا کیا ہی اچھا صدقہ ہے، اور دودھ دینے والی بکری کا عاریتاً دینا بھی کیا ہی اچھا صدقہ ہے، وہ صبح ایک برتن دودھ لے کر جاتی ہے اور شام کو ایک برتن لے کر واپس آتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6774]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [مالك خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6288
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نِعْمَ الصَّدَقَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً، أَوِ الشَّاةُ الصَّفِيُّ تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِأُخْرَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «نِعْمَ الصَّدَقَةِ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً، أَوِ الشَّاةُ الصَّفِيُّ تَغْدُو بِإِنَاءٍ وَتَرُوحُ بِأُخْرَى» ”بہترین صدقہ کثرت سے دودھ دینے والی وہ اونٹنی ہے جو (فائدہ اٹھانے کے لیے) بطورِ عطیہ دی جائے، یا کثرت سے دودھ دینے والی وہ بکری جو صبح کے وقت بھی ایک برتن (دودھ سے) بھر دے اور شام کے وقت بھی دوسرا برتن بھر دے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6288]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6268)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5285، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1019، 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7259، 8486، 9892، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1120، وأخرجه شرح السنة برقم: 1662، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6259»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6268)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5285، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1019، 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7259، 8486، 9892، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1120، وأخرجه شرح السنة برقم: 1662، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6259»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن