🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مبلغین کا انداز تبلیغ
اطراف الحدیث — سلسله احاديث صحيحه حدیث نمبر 2811 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سلسلہ احادیث صحیحہ: 2811
صحیح بخاری: 69، 6125
مسند الشهاب: 625
اللؤلؤ والمرجان: 1131
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8086
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 992 ترقیم فقہی: -- 2811
-" كان إذا بعث أحدا من أصحابه في بعض أمره قال: بشروا ولا تنفروا ويسروا ولا تعسروا".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی صحابی کو اپنے بعض معاملات پر امیر بنا کر بھیجتے تو فرماتے: ”خوشخبریاں سنانا، متنفر نہ کرنا، آسانیاں پیدا کرنا اور مشقتوں میں نہ ڈالنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2811]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 992

سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 2811 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " كان إذا بعث أحدا من أصحابه في بعض أمره قال: بشروا ولا تنفروا ويسروا ولا تعسروا ".
أخرجه مسلم (5 / 141) وأبو داود (2 / 293) من طريق أبي أسامة عن بريد بن عبد الله عن أبي بردة عن أبي موسى قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا. الحديث. وسيأتي في " يسروا ولا تعسروا ... " برقم (1151) .

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَبَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید نے، ان سے شعبہ نے، ان سے ابوالتیاح نے، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل کیا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 69]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(دین میں) آسانی کرو، سختی نہ کرو اور لوگوں کو خوشخبری سناؤ، انہیں (ڈرا ڈرا کر) متنفر نہ کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6125
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابوالتیاح نے بیان کیا، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آسانی پیدا کرو، تنگی نہ پیدا کرو، لوگوں کو تسلی اور تشفی دو نفرت نہ دلاؤ۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6125]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کرو، تنگی میں نہ ڈالو، لوگوں کو تسلی دو اور ان کے لیے نفرت کی فضا پیدا نہ کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6125]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 625
625 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، أبنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ , عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَبَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کرو سختی نہ کرو، خوشخبری دو نفرت نہ پھیلاؤ۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: «صحيح، و أخرجه البخاري 65، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2092، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6392، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4214، بدون ترقيم، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2718، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20474، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12917»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ وعظ ونصیحت اور دعوت و تذکیر کی عام مجلسوں میں دین کی ایسی باتیں بیان کی جائیں جن سے لوگوں کے اندر دین کی ترغیب پیدا ہو، اسی طرح دین کی تشریح و توضیح میں بھی اس پہلو کو مد نظر رکھا جائے، علاوہ ازیں اسلوب بیان بھی نفرت دلانے والا نہ ہو بلکہ قریب کرنے والا ہو اس میں گویا دعوت و تبلیغ کی حکمت بیان کی گئی ہے جسے داعیان دین کے لیے ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ [رياض الصالحين: 541/1]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1131
1131 صحيح حديث أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَسِّرُوا وَلاَ تعَسِّرُوا، وَبَشِّرُوا وَلاَ تُنَفِّرُوا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 3 كتاب العلم: 11 باب ما كان النبي صلی اللہ علیہ وسلم يتخولهم بالموعظة والعلم كي لا ينفروا»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8086
«يسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آسانی پیدا کرو، مشکل میں نہ ڈالو، اور خوشخبری دو، نفرت نہ دلاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8086]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق حم ن] عن أنس. الصحيحة 1151.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں