مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 404. يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا آسانی کرو سختی نہ کرو، اطمینان دلاونفرت نہ پھیلاؤ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کرو سختی نہ کرو، اطمینان دلاونفرت نہ پھیلاؤ۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6125، ومسلم: 1734، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12527، 13377، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2199، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4172، والبزار فى «مسنده» برقم: 7376»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کروسختی نہ کرو، خوشخبری دو نفرت نہ پھیلاؤ۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، و أخرجه البخاري 65، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2092، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6392، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4214، بدون ترقيم، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2718، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20474، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12917»
وضاحت:
تشریح: - مطلب یہ ہے کہ وعظ ونصیحت اور دعوت و تذکیر کی عام مجلسوں میں دین کی ایسی باتیں بیان کی جائیں جن سے لوگوں کے اندر دین کی ترغیب پیدا ہو، اسی طرح دین کی تشریح و توضیح میں بھی اس پہلو کو مد نظر رکھا جائے، علاوہ ازیں اسلوب بیان بھی نفرت دلانے والا نہ ہو بلکہ قریب کرنے والا ہو اس میں گویا دعوت و تبلیغ کی حکمت بیان کی گئی ہے جسے داعیان دین کے لیے ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ [رياض الصالحين: 541/1] |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.