الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 211 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 211
مشکوۃ المصابیح: 792
الجامع الكامل: 1940
حدیث نمبر: 211
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ اَلسَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه قَالَ: {رَأَيْتُ اَلنَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ , وَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ , ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرِهِ , فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اِسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مَكَانَهُ , فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا , وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ اَلْقِبْلَةَ , وَإِذَا جَلَسَ فِي اَلرَّكْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ اَلْيُسْرَى وَنَصَبَ اَلْيُمْنَى , وَإِذَا جَلَسَ فِي اَلرَّكْعَةِ اَلْأَخِيرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ اَلْيُسْرَى وَنَصَبَ اَلْأُخْرَى , وَقَعَدَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ} أَخْرَجَهُ اَلْبُخَارِيُّ
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکبیر (اولیٰ) کے وقت اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تک اٹھاتے دیکھا ہے اور جب رکوع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے گھٹنوں کو مضبوطی سے پکڑ لیتے تھے اور اپنی پشت مبارک جھکا لیتے پھر جب اپنا سر رکوع سے اوپر اٹھاتے تو اس طرح سیدھے کھڑے ہوتے کہ ہر جوڑ اپنی اپنی جگہ پر پہنچ جاتا (اس کے بعد) پھر جب سجدہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ (زمین) پر اس طرح رکھتے کہ نہ زیادہ سمٹے ہوتے اور نہ زمین پر بچھے ہوئے ہوتے۔ حالت سجدہ میں دونوں پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ ہوتیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت پڑھ کر قعدہ کرتے تو بایاں پاؤں زمین پر بچھا لیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور جب آخری قعدہ کرتے تو بایاں پاؤں (دائیں ران کے نیچے سے) آگے بڑھا دیتے اور دایاں کھڑا رکھتے اور سرین پر بیٹھ جاتے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 211]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ» ابو حمید ساعدی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «رَأَيْتُ» میں نے دیکھا – «النَّبِيَّ» نبی کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور سلامتی – «إِذَا كَبَّرَ» جب تکبیر کہتے – «جَعَلَ يَدَيْهِ» اپنے دونوں ہاتھ کر لیتے – «حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ» اپنے دونوں کندھوں کے برابر – «وَإِذَا رَكَعَ» اور جب رکوع کرتے – «أَمْكَنَ يَدَيْهِ» اپنے دونوں ہاتھ جما دیتے – «مِنْ رُكْبَتَيْهِ» اپنے دونوں گھٹنوں پر – «ثُمَّ هَصَرَ» پھر جھکا (سیدھا کر) دیتے – «ظَهْرَهُ» اپنی پیٹھ – «فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ» پھر جب اپنا سر اٹھاتے – «اسْتَوَى» سیدھے ہو جاتے – «حَتَّى يَعُودَ» یہاں تک کہ لوٹ آتا – «كُلُّ فَقَارٍ» ریڑھ کا ہر مہرہ – «مَكَانَهُ» اپنی جگہ – «فَإِذَا سَجَدَ» پھر جب سجدہ کرتے – «وَضَعَ يَدَيْهِ» اپنے دونوں ہاتھ رکھتے – «غَيْرَ مُفْتَرِشٍ» نہ (بازو) بچھائے ہوئے – «وَلَا قَابِضِهِمَا» اور نہ انہیں سمیٹے ہوئے – «وَاسْتَقْبَلَ» اور رخ کرتے – «بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ» اپنے دونوں پاؤں کی انگلیوں کے سروں سے – «الْقِبْلَةَ» قبلہ کی طرف – «وَإِذَا جَلَسَ» اور جب بیٹھتے – «فِي الرَّكْعَتَيْنِ» دو رکعتوں میں – «جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى» اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھتے – «وَنَصَبَ الْيُمْنَى» اور دایاں (پاؤں) کھڑا رکھتے – «وَإِذَا جَلَسَ» اور جب بیٹھتے – «فِي الرَّكْعَةِ الْأَخِيرَةِ» آخری رکعت میں – «قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى» اپنا بایاں پاؤں آگے کر دیتے – «وَنَصَبَ الْأُخْرَى» اور دوسرا کھڑا رکھتے – «وَقَعَدَ» اور بیٹھ جاتے – «عَلَى مَقْعَدَتِهِ» اپنی سرین پر۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر (اٹھاتے)، اور جب رکوع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں سے گھٹنوں کو مضبوطی سے پکڑ لیتے، پھر اپنی پیٹھ کو جھکا کر برابر کر لیتے، پھر جب سر اٹھاتے تو اس طرح سیدھے کھڑے ہو جاتے کہ (کمر کا) ہر مہرہ اپنی جگہ لوٹ آتا، پھر جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھ (زمین پر) اس طرح رکھتے کہ نہ بازو بچھاتے اور نہ انہیں (پہلوؤں سے) ملاتے، اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کے سرے قبلہ رخ رکھتے، اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو بائیں پاؤں پر بیٹھتے اور دایاں کھڑا رکھتے، اور جب آخری رکعت میں بیٹھتے تو بایاں پاؤں آگے نکال دیتے، دوسرا کھڑا رکھتے اور اپنی سرین پر بیٹھ جاتے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 211]
اور سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر (اٹھاتے)، اور جب رکوع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں سے گھٹنوں کو مضبوطی سے پکڑ لیتے، پھر اپنی پیٹھ کو جھکا کر برابر کر لیتے، پھر جب سر اٹھاتے تو اس طرح سیدھے کھڑے ہو جاتے کہ (کمر کا) ہر مہرہ اپنی جگہ لوٹ آتا، پھر جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھ (زمین پر) اس طرح رکھتے کہ نہ بازو بچھاتے اور نہ انہیں (پہلوؤں سے) ملاتے، اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کے سرے قبلہ رخ رکھتے، اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو بائیں پاؤں پر بیٹھتے اور دایاں کھڑا رکھتے، اور جب آخری رکعت میں بیٹھتے تو بایاں پاؤں آگے نکال دیتے، دوسرا کھڑا رکھتے اور اپنی سرین پر بیٹھ جاتے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب سنة الجلوس في التشهد، حديث:828.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 792
792 - وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَا أَحْفَظُكُمْ لِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَأَيْتُهُ إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مَكَانَهُ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْأُخْرَى، وَقَعَدَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت میں فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا تو اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر کر لیے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھے، پھر اپنی کمر کو جھکایا، جب رکوع سے سر اٹھایا تو بالکل سیدھے کھڑے ہو گئے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آگئی، جب سجدہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ رکھے جو کہ بچھے ہوئے تھے نہ سمٹے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پاؤں کی انگلیوں کے کناروں کو قبلہ کی طرف کیا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتوں میں بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا، اور جب آخری رکعت میں بیٹھے تو بائیں پاؤں کو آگے بڑھا کر سرین پر بیٹھ گئے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (828)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1940
1940. عن أبي حميد الساعدي قال: أنا كنت احفظكم لصلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، رأيته إذا كبَّر جعل يديه حِذاء منكبيه، وإذا ركع أمكن يديه من ركبتيه، ثم هصر ظهرَه، فإذا رفع رأسه استوى حتى يعودَ كلُّ فقار مكانه، فإذا سجد وضع يديه غير مفترش ولا قابضهما، واستقبل بأطراف أصابع رجليه القبلةَ، فإذا جلس في الركعتين جلس على رجله اليسرى، ونصب اليُمنى، وإذا جلس في الركعة الآخِرة قدَّم رجله اليُسرى ونصب الأخرى، وقعد على مقعدته.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأذان (828) قال: حدثنا يحيى بن بكير، قال: حدثنا الليثُ، عن خالد (هو ابن يزيد الجمحمي المصري) عن سعيد (ابن أبي هلال) عن محمد بن عمرو بن حَلْحَلَة، عن محمد بن عمرو بن عطاء، وحدثنا الليث عن يزيد بن أبي حبيب ويزيد بن محمد، عن محمد بن عمرو بن حَلْحَلة، عن محمد بن عمرو بن عطاء أنه كان جالساً مع نفر من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، فذكرنا صلاة النبي صلى الله عليه وسلم فقال أبو حميد الساعدي: فذكر الحديث هكذا مختصراً.»
الحكم على الحديث:
صحيح