🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 353 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 353، 238
السنن الكبرى للبيهقي: 3661
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2848
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6294
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: رأيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم يصلي متربعا. رواه النسائي وصححه الحاكم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «متربعا» (چارزانو) ہو کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 353]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «رَأَيْتُ» میں نے دیکھا – «النَّبِيَّ» نبی کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي» نماز پڑھتے ہوئے – «مُتَرَبِّعًا» چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھ کر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، قيام الليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، والحاكم:1 /258.* حفص بن غياث عنعن، وحديث البخاري يخالفه، ولو صح لكان محمولًا علي العذر.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 238
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي متربعا.رواه النسائي وصححه ابن خزيمة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چار زانووں پر بیٹھ کر نماز ادا فرماتے دیکھا ہے۔ نسائی نے اسے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 238]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «رَأَيْتُ» میں نے دیکھا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي» نماز پڑھتے ہوئے – «مُتَرَبِّعًا» چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھ کر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 238]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، قيام اليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، وابن خزيمة: 2 /89* حفص ابن غياث عنعن، وحديث البخاري، الأذان، حديث: 827 يخالفه ولو صح لكان محمولاً علي العذر.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3661
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبِي، ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مُتَرَبِّعًا" وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ ثنا ابْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، قَالُوا: ثنا يُوسُفُ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3661]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه النسائي في الكبري 1363»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2848
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: رَأَيْتُ كَأَنَّ ثَلَاثَةَ أَقْمَارٍ سَقَطْنَ فِي حُجْرَتِي، فَسَأَلْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ إِنْ صَدَقَتْ رُؤْيَاكِ، يُدْفَنُ فِي بَيْتِكِ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ ثَلَاثَةٌ، فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدُفِنَ، قَالَ لِي أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا عَائِشَةُ هَذَا خَيْرُ أَقْمَارِكِ، وَهُوَ أَحَدُهَا.
صَحَّحَهُ الْحَاكِمُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَخْرَجَهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَرْفُوعًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے (خواب میں) دیکھا جیسے تین چاند میرے حجرے میں آ گرے ہوں، تو میں نے اس کے بارے میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، انہوں نے فرمایا: اے عائشہ! اگر تمہارا یہ خواب سچا ثابت ہوا تو تمہارے گھر میں روئے زمین کے بہترین تین نفوس دفن کیے جائیں گے، چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (میرے حجرے میں) مدفون ہوئے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے عائشہ! یہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہارے ان چاندوں میں سب سے بہتر اور افضل ہیں اور وہ ان تینوں میں سے ایک (یعنی پہلے) ہیں۔“
امام حاکم نے اس سند کے ساتھ اسے صحیح قرار دیا ہے اور اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مرفوعاً بھی روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2848]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: وأرسله فضيل بن عياض فرواه عن هشام بن حسان عن أيوب أن عائشة (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 14، ص 381)»
«قال ابن عبد البر: مراسيل سعيد بن المسيب صحاح (التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 24، ص 48)»
«0»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6294
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ".
قَالَ: وَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَلَمْ يَسْمَعْهُ سُفْيَانُ مِنَ الزُّهْرِيِّ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَوَاهُ النَّسَائِيُّ ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرض کے بوجھ کے غالب آ جانے سے اللہ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے۔“ اسی طرح کی ایک اور روایت امام سفیان بن عیینہ کے واسطے سے بھی مروی ہے، تاہم امام ابو بکر الحمیدی فرماتے ہیں کہ امام سفیان نے یہ روایت امام زہری سے براہِ راست نہیں سنی؛ البتہ اس حدیث کی تائید میں سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی روایت سے ایک شاہد موجود ہے جسے امام نسائی اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الاستعاذة/حدیث: 6294]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5475، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6581، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1988، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8169، 8155»

الحكم على الحديث:
صححه الحاكم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں