الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب النفقات
نفقات کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 985 (کل: 19 مقامات، 15 کتب)
بلوغ المرام: 985
سنن ابوداود: 1691
سنن نسائی: 2536
الادب المفرد: 197
صحیح الادب المفرد: 145
مشکوۃ المصابیح: 1940
مسند الحمیدی: 1210
الفتح الربانی: 3624
مسند امام شافعی: 1211
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 520
الجامع الكامل: 4172
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6616
11 تا 19
حدیث نمبر: 3337
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ الْبَزَّازُ ، بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا لأَصْحَابِهِ: " تَصَدَّقُوا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ"، قَالَ: إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ"، قَالَ:" إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ"، قَالَ: إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ"، قَالَ: إِنَّ عِنْدِي آخَرَ، قَالَ" أَنْتَ أَبْصَرُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے اصحاب سے فرمایا: ”تم لوگ صدقہ کرو۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو اپنے اوپر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی کہ اگر میرے پاس ایک اور ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنی بیوی پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: اگر میرے پاس ایک اور ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی اولاد پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: اگر میرے پاس ایک اور ہو؟ تو فرمایا: ”تم اس کو اپنے خادم پر خرچ کرو۔“ اس نے دریافت کیا: اگر میرے پاس ایک اور ہو؟ تو فرمایا: ”تم زیادہ سمجھ دار ہو۔“ (یعنی تمہیں خود اندازہ ہو گا اسے کسی پر خرچ کرنا چاہیے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3337]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3337، 4233، 4235، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1519، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2534، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1691، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15792، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7537» «رقم طبعة با وزير 3326»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1484). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 4233
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ:" أَنْتَ أَعْلَمُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے، میں اس کا کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنی ذات پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے، میں اس کا کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تم اپنی بیوی پر خرچ کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے، میں اس کا کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تم اپنے خادم پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے، میں اس کا کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں زیادہ پتہ ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4233]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3337، 4233، 4235، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1519، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2534، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1691، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15792، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7537» «رقم طبعة با وزير 4219»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (3326). تنبيه!! رقم (3326) = (3337) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 4235
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَثَّ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ؟ فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى نَفْسِكِ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى وَلَدِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى زَوْجَتِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى خَادِمِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْتَ أَبْصَرُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن صدقہ کرنے کی ترغیب دی تو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنی ذات پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تم اپنی بیوی پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے خادم پر خرچ کرو۔“ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں زیادہ سمجھ ہوگی (کہ تم اسے کہاں خرچ کرو)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4235]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3337، 4233، 4235، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1519، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2534، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1691، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15792، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7537» «رقم طبعة با وزير 3366»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني تنبيه!! هذا الحديث تكرر في «طبعة باوزير» في موضعين الموضع الأول (3366) والثاني (4221) وفي كِلا الموضعين قال الشيخ: حسن - مضى (3326). وورد أيضا برقم (3326) ولكن من رواية: إسماعيل بن داود بن وردان البزاز، حدثنا عيسى بن حماد، أخبرنا الليث، عن ابن عجلان ... به. أما في «طبعة المؤسسة» فلم يرد إلا في هذا الموضع، وورد أيضا من رواية إسماعيل المذكورة برقم (3337) - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 1211
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ"، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْتَ أَعْلَمُ". قَالَ سَعِيدٌ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ: يَقُولُ وَلَدُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي؟ تَقُولُ زَوْجَتُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ طَلِّقْنِي، يَقُولُ خَادِمُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ بِعْنِي.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنے آپ پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنی اولاد پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنے گھر والوں پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو بہتر جانتا ہے کہ اسے کہاں خرچ کرنا ہے“۔ سعید نے کہا کہ جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کرتے تو فرماتے: ”تیرا بیٹا کہتا ہے کہ مجھ پر خرچ کرو یا کسی اور کے سپرد کر دو تیری بیوی کہتی ہے مجھ پر خرچ کر یا مجھے طلاق دے دے اور تیرا خادم کہتا ہے کہ مجھ پر خرچ کر یا مجھے بیچ دو“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1211]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداؤد، الزكاة، باب فى صلة الرحم (1691) والنسائى الزكاة، تفسير ذلك (2536) وصححه ابن خزيمة (2436) . والحاكم 1 / 415 - وابن حبان، وكلام ابي هريرة رواه البخاری، النفقات، باب وجوب النفقة على الاهل والعيال (5355).»
حدیث نمبر: 520
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْتَ أَعْلَمُ". قَالَ سَعِيدٌ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ وَلَدُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي، تَقُولُ زَوْجَتُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ طَلِّقْنِي، يَقُولُ خَادِمُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ بِعْنِي.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا میرے پاس ایک دینار ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اوپر خرچ کر“ تو وہ کہنے لگا اے اللہ کے رسول! ایک اور بھی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کر“ کہنے لگا ایک اور بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی پر خرچ کر“ کہنے لگا ایک اور بھی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے غلام پر خرچ کر“ کہنے لگا ایک اور بھی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کے بارے میں (پھر) بہتر جاننا ہے۔“ سعید (مقبری) رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جب یہ حدیث بیان کرتے تو کہتے: تیری اولاد کہتی ہے: مجھ پر خرچ کر، مجھے کس کے سپرد کرتا ہے؟ تیری بیوی کہتی ہے: مجھ پر خرچ کر یا مجھے طلاق دے دے، تیرا خادم کہتا ہے: مجھ پر خرچ کر یا مجھے بیچ دے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب إطعام الخادم مما يأكل منه مالكه/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الزكاة، باب فى صلة الرحم، رقم: 1691، سنن نسائى، الزكاة، باب تفسير ذلك، رقم: 2535 وقال الالبانی: حسن صحيح، مسند الحميدى: 495/2، رقم: 1176»
حدیث نمبر: 4172
4172. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تَصَدَّقُوا. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ الله، عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ. قَال: عِنْدِي آخَرُ. قَال: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى زَوْجَتِكَ. قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى وَلَدِكَ. قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى خَادِمِكَ. قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ: أَنْتَ أَبْصَرُ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (1691)، والنسائيّ (2535) كلاهما من حديث ابن عجلان، عن سعيد المقبريّ، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 15691
حَدَّثَنَا الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ رَحِمَهُ اللهُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدِ بْنِ أَحْمَدَ السُّلَمِيُّ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَصْرِيُّ، نا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَثَّ عَلَى الصَّدَقَةِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، نا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ عِنْدِي دِينَارٌ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ" وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَاصِمٍ عَلَى زَوْجَتِكَ قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ: أَنْتَ أَعْلَمُ وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَاصِمٍ أَنْتَ أَبْصَرُ، زَادَ سُفْيَانُ فِي رِوَايَتِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ قَالَ سَعِيدٌ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثَ" يَقُولُ وَلَدُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي، تَقُولُ زَوْجَتُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ طَلِّقْنِي، يَقُولُ خَادِمُكَ: إِلَى مَنْ تَكِلُنِي أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ بِعْنِي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ ایک شخص آیا اور عرض کیا: میرے پاس دینار ہے۔ تحویل سند، ہمیں حدیث بیان کی ابوبکر احمد بن حسن قاضی نے، ہمیں حدیث بیان کی ابو عباس اصم نے، ان کو خبر دی ربیع بن سلیمان نے، ان کو خبر دی شافعی رحمہ اللہ نے، ان کو خبر دی سفیان نے محمد بن عجلان سے، وہ سعید بن ابی سعید سے اور وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس دینار ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اوپر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بچے پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اہل پر خرچ کر۔“ ابو عاصم کی حدیث میں ہے کہ: ”اپنی بیوی پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے خادم پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو زیادہ جانتا ہے (کہ کہاں خرچ کرے)۔“ اور ابو عاصم کی حدیث میں ہے: ”تو زیادہ دیکھنے والا ہے۔“ سفیان نے ابن عجلان سے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے۔ سعید نے کہا: پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب وہ یہ بیان کرے اس کا بچہ کہے گا: تو مجھ پر خرچ کر، اس کی طرف تو نے مجھے جس کے سپرد کیا ہے؛ تیری بیوی کہتی ہے: تو مجھ پر خرچ کر یا مجھے طلاق دے دے؛ تیرا خادم کہتا ہے: جس طرف تو نے مجھے سپرد کیا ہے، تو مجھ پر خرچ کر یا مجھے فروخت کر دے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15691]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 15734
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ السُّلَمِيُّ، أنا أَبُو مُسْلِمٍ الْبَصْرِيُّ، نا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَثَّ عَلَى الصَّدَقَةِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ ⦗٧٨٤⦘ عِنْدِي دِينَارٌ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ:" أَنْتَ أَبْصَرُ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ پر ابھارا۔ ایک آدمی آیا، اس نے کہا: میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے آپ پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بچے پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے خادم پر خرچ کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو زیادہ دیکھنے والا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15734]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 6616
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى امْرَأَتِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ، قَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ، قَالَ: أَنْتَ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی اہلیہ پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“، اس نے (پھر) عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم خود ہی بہتر جانتے ہو (کہ اسے کہاں صرف کرنا ہے)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6616]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2535، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1691، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8503، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2549، 9446، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8490، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6585»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2535، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1691، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8503، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2549، 9446، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8490، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6585»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن