🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہان والوں کے لیے رحمت
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 522 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 522
مسند احمد: 10384
المستدرک علی الصحیحین: 7916، 7917
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 522
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى رَجُلٍ قَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى رَجُلٍ تَسَمَّى مَلِكَ الْأَمْلَاكِ، لَا مَلِكَ إِلَّا اللَّهُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص پر سخت ناراض ہوتا ہے جسے اللہ کے رسول نے قتل کیا ہو، اور اللہ اس شخص پر بھی سخت ناراض ہوتا ہے جو بادشاہوں کا بادشاہ (شہنشاہ) کا نام رکھتا ہے، اللہ کے سوا کوئی بادشاہ نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 522]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب المغازي، باب ما اصاب النبى صلى الله عليه واله وسلم من الجراح يوم احد، رقم: 4073 . مسلم، كتاب الجهاد والسير، باب اشتداد غضب الله على من قتله رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى الله عليه واله وسلم، رقم: 2143، 1793 . مسند احمد: 492/2 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10384
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , وَرَوْحٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ خِلَاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَجُلٍ قَتَلَهُ نَبِيُّهُ، وَقَالَ رَوْحٌ: قَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ، وَاشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى رَجُلٍ تَسَمَّى بِمَلِكِ الْأَمْلَاكِ، لَا مُلْكَ إِلَّا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس آدمی پر اللہ کا شدید غضب نازل ہوتا ہے جسے کسی نبی نے جہاد فی سبیل اللہ میں اپنے ہاتھ سے قتل کیا ہو اور اس آدمی پر اللہ کا شدید غضب نازل ہوتا ہے جو اپنے آپ کو شہنشاہ کہلواتا ہے اللہ کے علاوہ کسی کی بادشاہی نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10384]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7916
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بشر بن موسى، حَدَّثَنَا الحُميدي، حَدَّثَنَا سفيان، أخبرنا أبو الزِّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، أنَّ النَّبِيَّ ﷺ قال:"إنَّ أخنعَ الأسماء عند الله يومَ القيامة رجلٌ تَسمَّى مَلِكَ الأملاكِ"؛ شاهانْ شاهْ. قال سفيان: إنَّ العَجَم إذا عظَّموا ملكهم يقولون: شاهانْ شاهْ، إنَّكَ مَلِكُ الملوك (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه! لأنَّ جماعةً من أصحاب سفيان رَوَوه عنه بإسناده عن أبي هريرة يَبلُغ؛ به.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7723 - قد أخرجاه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ نام اس شخص کا ہوگا جس نے اپنا نام «مَلِكُ الْاَمْلَاك» (شہنشاہ) رکھا ہو“۔ سفیان فرماتے ہیں: اہل عجم جب اپنے بادشاہ کی تعظیم کرتے ہیں تو اسے ”شاہان شاہ“ کہتے ہیں جس کا معنی ”بادشاہوں کا بادشاہ“ ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ سفیان کے شاگردوں کی ایک جماعت نے اسے ان سے ان کی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7916]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7916] [ترقيم الشركة 7822] [ترقيم العلميه 7723]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7917
أخبرنا أبو بكر بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا موسى بن الحسن، حَدَّثَنَا هَوْذة بن خَليفة، حَدَّثَنَا عوف، عن خِلَاس ومحمد، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"اشتدَّ غضبُ الله على رجل قتلَه رسولُ الله ﷺ واشتدَّ غضبُ الله على رجلٍ تسمَّى مَلِكَ الأملاك، لا مَلِكَ إِلَّا اللهُ ﷿" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7724 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص پر اللہ کا غضب شدید ہوتا ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل کیا ہو، اور اس شخص پر بھی اللہ کا غضب شدید ہوتا ہے جس نے اپنا نام «مَلِكُ الْاَمْلَاك» رکھا ہو، جبکہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی حقیقی بادشاہ نہیں ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7917]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي متّصل من جهة محمد» [ترقيم الرساله 7917] [ترقيم الشركة 7823] [ترقيم العلميه 7724]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں