🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب في سُهْمَانِ الْخَيْلِ:
گھوڑے کے حصے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2508 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
سنن دارمی: 2508، 2509
صحیح بخاری: 2863، 4228
مسند احمد: 4448، 4999
سنن دارقطنی: 4176، 4181، 4182، 4184
الفتح الربانی: 5039
صحیح ابن حبان: 4811
الجامع الكامل: 8029، 9051
السنن الكبرى للبيهقي: 12864، 12868
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2508
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَسْهَمَ يَوْمَ خَيْبَرَ لِلْفَارِسِ ثَلَاثَةَ أَسْهُمٍ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھوڑ سوار کو تین اور پیدل کو ایک حصہ (غنیمت میں سے) دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2508]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2515] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2863] ، [مسلم 1762] ، [أبوداؤد 2733] ، [ترمذي 1554] ، [ابن ماجه 2854] ، [ابن حبان 4810]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2863
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَعَلَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِصَاحِبِهِ سَهْمًا،
ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ابواسامہ سے، انہوں نے عبیداللہ عمری سے، انہوں نے نافع سے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مال غنیمت سے) گھوڑے کے دو حصے لگائے تھے اور اس کے مالک کا ایک حصہ۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2863]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالِ غنیمت میں سے ”گھوڑے کے لیے دو حصے اور اس کے مالک کا ایک حصہ“ مقرر کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2863]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4228
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا"، قَالَ: فَسَّرَهُ نَافِعٌ فَقَالَ: إِذَا كَانَ مَعَ الرَّجُلِ فَرَسٌ فَلَهُ ثَلَاثَةُ أَسْهُمٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَرَسٌ فَلَهُ سَهْمٌ".
ہم سے حسن بن اسحاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے محمد بن سابق نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے زائدہ نے بیان کیا ‘ ان سے عبیداللہ بن عمر نے ‘ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر میں (مال غنیمت سے) گھوڑے کے دو حصے دیئے تھے اور پیدل فوجیوں کو ایک حصہ ‘ اس کی تفسیر نافع نے اس طرح کی ہے اگر کسی شخص کے ساتھ گھوڑا ہوتا تو اسے تین حصے ملتے تھے اور اگر گھوڑا نہ ہوتا تو صرف ایک حصہ ملتا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4228]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن ”گھوڑے کے دو حصے اور پیادے کے لیے ایک حصہ تقسیم کیا۔“ (راویِ حدیث) حضرت نافع رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: ”جس آدمی کے ساتھ گھوڑا ہوتا تو اس کو تین حصے ملتے اور اگر اس کے پاس گھوڑا نہ ہوتا تو اسے ایک حصہ ملتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4228]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2509
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، نَحْوَهُ.
اس طریق سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔ ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2509]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2516] »
اس کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2507 سے 2509)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سوار کے تین حصے اور پیدل کا ایک حصہ ہے۔
بخاری شریف میں ہے کہ دو حصے گھوڑے کے اور ایک حصہ گھوڑے کے مالک کا۔
اگر کئی گھوڑے اس کے پاس ہوں تب بھی تین ہی حصے مالِ غنیمت سے ملیں گے۔
اور گھوڑے کا حصہ زیادہ اس لئے رکھا گیا کہ اس کی دیکھ بھال اور خوراک پر کافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4448
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ بن أحمد، حَدَّثَنِي أَبِي مِنْ كِتَابِهِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ يَوْمَ خَيْبَرَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا"، وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: أَسْهَمَ لِلرَّجُلِ وَلِفَرَسِهِ ثَلَاثَةَ أَسْهُمٍ سَهْمًا لَهُ، وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر گھوڑے کے دو حصے اور سوار کا ایک حصہ مقرر فرمایا تھا، دوسرے راوی کے مطابق تعبیر یہ ہے کہ مرد اور اس کے گھوڑے کے تین حصے مقرر فرمائے تھے جن میں سے ایک حصہ مرد کا اور دو حصے گھوڑے کے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4448]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2863، م: 1762
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4999
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلرَّجُلِ وَفَرَسِهِ ثَلَاثَةَ أَسْهُمٍ: سَهْمًا لَهُ، وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (غزوہ خیبر کے موقع پر) مرد اور اس کے گھوڑے کے تین حصے مقرر فرمائے تھے، جن میں سے ایک حصہ مرد کا اور دو حصے گھوڑے کے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4999]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2863، م: 1762.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4103 ترقیم الرسالہ : -- 4176
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْيَمَامِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمًا، وَلِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ" ، خَالَفَهُ حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، عَنْ حَمَّادٍ، فَقَالَ:" لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑسوار کو ایک حصہ دیا تھا اور گھوڑے کو دو حصے دیے تھے۔ حجاج بن منہال نامی راوی نے حماد کے حوالے سے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4176]
ترقیم العلمیہ: 4103
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1762،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2733، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1554، 1554 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2515، 2516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4164، 4165، 4166، 4167، 4168، 4176، 4180، 4181، 4182، 4183، 4184، 4186، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4534، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 33841، 33843، 37212»
«خالفه حجاج بن منهال عن حماد فقال للفارس سهمين وللراجل سهما، سنن الدارقطني: (5 / 183) برقم: (4176)_x000D_»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4108 ترقیم الرسالہ : -- 4181
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ أَسْهَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، قَالَ أَحْمَدُ: كَذَا لَفْظُ نُعَيْمٍ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، وَالنَّاسُ يُخَالِفُونَهُ. قَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: وَلَعَلَّ الْوَهْمَ مِنْ نُعَيْمٍ، لأَنَّ ابْنَ الْمُبَارَكِ مِنْ أَثْبَتِ النَّاسِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔ احمد نامی راوی بیان کرتے ہیں: ابن مبارک کے حوالے سے نعیم نامی راوی کے یہی الفاظ ہیں، جبکہ دیگر لوگ اس کے برخلاف نقل کرتے ہیں۔ نیشاپوری بیان کرتے ہیں: شاید یہ وہم نعیم کی طرف سے ہے، کیونکہ ابن مبارک سب سے زیادہ مستند لوگوں میں سے ایک ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4181]
ترقیم العلمیہ: 4108
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1762،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2733، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1554، 1554 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2515، 2516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4164، 4165، 4166، 4167، 4168، 4176، 4180، 4181، 4182، 4183، 4184، 4186، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4534، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 33841، 33843، 37212»
«لعل الوهم من نعيم لأن ابن المبارك من أثبت الناس، سنن الدارقطني: (5 / 188) برقم: (4181)_x000D__x000D__x000D_»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4109 ترقیم الرسالہ : -- 4182
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُسْهِمُ لِلْخَيْلِ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، أَنَّ تَابَعَهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْعُمَرِيِّ بِالشَّكِّ فِي الْفَارِسِ وَالْفَرَسِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ وہ لفظ گھوڑا ہے یا گھڑسوار ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4182]
ترقیم العلمیہ: 4109
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1762،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2733، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1554، 1554 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2515، 2516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4164، 4165، 4166، 4167، 4168، 4176، 4180، 4181، 4182، 4183، 4184، 4186، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4534، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 33841، 33843، 37212»
«أسهم للفارس سهمين وهم من راويه، شرح الزرقاني على الموطأ: (3 / 39) _x000D__x000D__x000D__x000D_»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4111 ترقیم الرسالہ : -- 4184
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُلاعِبٍ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَسَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا" ، كَذَا قَالَ، وَخَالَفَهُ النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حَمَّادٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ کو ایک حصہ دیا تھا۔ راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ نضر بن محمد نامی راوی نے حماد کے حوالے سے اس کے برخلاف نقل کیا ہے اور وہ روایت پہلے ذکر ہو چکی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4184]
ترقیم العلمیہ: 4111
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2863، 4228، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1762،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4810، 4811، 4812، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2733، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1554، 1554 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2515، 2516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4164، 4165، 4166، 4167، 4168، 4176، 4180، 4181، 4182، 4183، 4184، 4186، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4534، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 33841، 33843، 37212»
«كذا قال وخالفه النضر بن محمد عن حماد، سنن الدارقطني: (5 / 189) برقم: (4184)_x000D__x000D__x000D__x000D__x000D_»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں