🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. باب الدُّعَاءِ فِي صَلاَةِ اللَّيْلِ وَقِيَامِهِ:
باب: نماز اور دعائے شب۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1788 (کل: 96 مقامات، 25 کتب)
صحیح مسلم: 1788، 698، 1789، 1790، 1791، 1792، 1793، 1794، 1795، 1796، 1797، 1798، 1799، 1800، 1801، 1802
صحیح بخاری: 183، 699، 992، 1198، 4571، 6215، 7452
سنن ابوداود: 1353، 1367، 5043
سنن نسائی: 1122، 1621، 1706
سنن ابن ماجہ: 423، 508، 973، 1363
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 94، 162
شمائل ترمذی: 264
الادب المفرد: 695، 696
صحیح الادب المفرد: 539
مشکوۃ المصابیح: 1195
مسند احمد: 1912، 2083، 2164، 2196، 2559، 2567، 2602، 3194، 3372، 3479، 3541، 26813
مسند الحمیدی: 477
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 264
صحیح ابن خزیمہ: 448، 1524، 1534، 1675
اللؤلؤ والمرجان: 437، 438
مصنف ابن ابی شیبہ: 31192
الفتح الربانی: 1747، 2138، 2140
سنن سعید بن منصور: 496
صحیح ابن حبان: 2592، 2626، 2636
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 57
الجامع الكامل: 1357، 2135، 2672، 2733، 11007، 11069، 11265، 12113، 12115
السنن الكبرى للبيهقي: 420، 601، 3429، 4680
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1259
المعجم الکبیر للطبرانی: 10607، 11225، 12132، 12136، 12137، 12138، 12139، 12140، 12141، 12514، 12625
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2465، 2545
61 تا 70
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29841 ترقیم الشثری: -- 31192
حدثنا ابو الاحوص ، عن سعيد بن مسروق ، عن سلمة بن كهيل ، عن ابي رشدين كريب مولى ابن عباس قال: قال ابن عباس : بت عند خالتي ميمونة فسمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول في سجوده: اللهم اجعل في قلبي نورا، واجعل في سمعي نورا، واجعل في بصري نورا، واجعل امامي نورا، واجعل خلفي نورا، واجعل من تحتي نورا، واعظم لي نورا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (راشد بن)، وفي [ك]: (رشدين بن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣١٦)، ومسلم (٧٦٣).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں میں نے ایک رات اپنی خالہ ام المؤمنین حضرت میمونہ کے پاس گزاری، پس میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں یہ دعا فرما رہے تھے: اے اللہ! میرے دل میں نور کو ڈال دے، اور میرے کان میں نور ڈال دے، اور میری آنکھوں میں نور ڈال دے، اور میرے آگے نور عطا فرما اور میرے پیچھے نور عطا فرما، اور میرے نیچے سے نور ہی نور کر دے اور مجھ کو نور عظیم عطا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31192]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 117، 138، 183، 697، 698، 699، 726، 728، 859، 992، 1198، 4569، 4570، 4571، 4572، 5919، 6215، 6316، 7452، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 256، 304، 763، ومالك فى «الموطأ» برقم: 396 / 120، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 10، 11، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 127، 448، 449، 884، 1093، 1094، 1103، 1119، 1121، 1524، 1533، 1534، 1675، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1445، 2196، 2579، 2592، 2626، 2627، 2636، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 267، 268، 80، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6335، 6342، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 441 / 2، 805 / 1، 841 / 1، 1120 / 1، 1619 / 4، 1703 / 1، 1704 / 2، 1705 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 399، 396، 397، 398، 405، 402، 403، 406، 407، 712، 882، 918، 1339، 1340، 1344، 1341، 1343، 1346، 1347، 1429، 11021، وأبو داود فى «سننه» برقم: 58، 610، 1356، 1357، 1353، 1367، 1364، 1365، 1653، 5043، (1/236)، (1/516)، (1/517)، (2/47) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 232، 3419، والدارمي فى «مسنده» برقم: 666، 1290، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 423، 476، 508، 508 (م)، 973، 1363، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 315، 423، 604، 605، 606، 2795، 3482، 4579، 4755، 4756، 4757، 4883، 4882، 5005، 5233، 5255، 13361، 13362، 13516، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1868، 1936، 1937، 2113، 2114، 2198، 2229، 2231، 2281، 2312، 2362، 2363، 2452، 2528، 2601، 2609، 2610، 2615، 2645، 3118، 3230، 3231، 3236، 3255، 3305، 3333، 3338، 3364، 3387، 3422، 3437، 3454، 3505، 3519، 3527، 3548، 3559، 3571، 3583، 3611، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2742، 2754، 2829، والحميدي فى «مسنده» برقم: 477، 478، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2465، 2545، 2570، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 616، 672، 692، والبزار فى «مسنده» برقم: 4730، 4965، 4995، 5206، 5207، 5216، 5222، 5221، 5220، 5223، 5233، 5234، 5320، 5352، 5355، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3861، 3865، 3862، 3866، 3868، 4707، 4706، 4708، 4773، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1425، 5014، 8717، 34394، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1701، 1700، 1702، 1706، 1703، 1704، 1705، 1712، 1713، 1714، 1845، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 13، 11، 12، 14، 15، 3430، 4502، 5289، (10/184) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 258، 265، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10648، 10649، 10654، 10653، 10668، 10706، 10740، 11072، 11272، 11277، 11291، 11306، 11681، 11890، 11920، 12165، 12172، 12184، 12190، 12188، 12189، 12191، 12192، 12193، 12194، 12349، 12365، 12380، 12456، 12466، 12471، 12504، 12567، 12590، 12679، 12748، 12780، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 38، 650، 1322، 3696، 5930، 7229، 8662، ترقيم محمد عوامة: 29841»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1747
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَصِفُ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي التَّهَجُّدِ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى وَجَعَلَ يَقُولُ فِي صَلَاتِهِ أَوْ فِي سُجُودِهِ: ( (اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَاجْعَلْنِي نُورًا، قَالَ شُعْبَةُ أَوْ قَالَ اجْعَلْ لِي نُورًا) )
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نمازِ تہجد بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے نکلے اور نماز پڑھی اور نماز میں یا سجدے میں یہ دعا کرنے لگے: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا، وَفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا، وَعَنْیَمِیْنِیْ نُوْرًا، وَعَنْ یَسَارِیْ نُوْرًا، وَأَمَامِیْ نُوْرًا، وَخَلْفِیْ نُوْرًا، وَفَوْقِیْ نُوْرًا، وَتَحْتِیْ نُوْرًا، وَاجْعَلْنِیْ نُوْرًا۔ شعبہ کہتے ہیں:یاآخری جملہ اس طرح ہے: اِجْعَلْ لِیْ نُوْرًا (اے اللہ! میرے دل میں نور کردے،میرے کان میں نور،میری نظر میں نور، میری دائیں طرف نور۔ میری بائیں نور، میرے آگے نور، میرے پیچھے نور، میرے اوپر نور اور میرے نیچے نور بنا دے اور مجھے نور ہی بنا دے۔) [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1747]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 763، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2567 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2567»
وضاحت: فوائد: … مسند احمد مین یہ ایک لمبی حدیث ہے۔ اس حدیث میں نور سے مراد کیا ہے؟ اس کے بارے میں دو اقوال ہیں: (۱) یہ حقیقی نور ہی ہے، جو قیامت کے اندھیروں میں روشنی پیدا کرے گا اور (۲) اس سے مراد علم، ہدایت، حق کی وضاحت اور اس کی روشنی مراد ہے، تاکہ کہیں سے بھیضلالت نہ گھسنے پائے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 763
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2138
عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَهِيَ خَالَتُهُ قَالَ: فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ، اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ خَوَاتِيمَ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَى شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وَضُوءَهُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ الَّذِي صَنَعَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي وَأَخَذَ أُذُنِي الْيُمْنَى فَفَتَلَهَا فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّى أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الصُّبْحَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے زوجۂ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ کے پاس رات گزاری،یہ ان کی خالہ تھیں، وہ کہتے ہیں: میں تکیے کی چوڑائی والی طرف میں لیٹ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی اہلیہ اس کی لمبائی والی طرف میں لیٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوگئے، جب نصف رات یا اس سے تھوڑا پہلے یا تھوڑا بعد کا وقت ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوئے اور بیٹھ گئے اور اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر کر نیند کو دور کرنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۂ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کی، بعد ازاں لٹکے ہوئے ایک مشکیزے کی طرف گئے اور اس سے بڑے اچھے انداز میں وضو کیا، پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بھی اٹھ کھڑا ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا وضو کر کے آپ کی ایک جانب کھڑا ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا دایاں کان پکڑکر اسے بل دیا، پھر آپ نے دو رکعتیں پڑیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں ادا کیں، اور پھر وتر پڑھ کر لیٹ گئے، حتیٰ کہ آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس مؤذن آیا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھے اورہلکی پھلکی دو رکعتیں پڑھیں اور پھر چلے گئے اور صبح کی نماز پڑھائی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2138]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 183، 992، 1198، ومسلم: 763، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2164 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2164»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے کانوں کو مروڑنا، اس کی وجہ یہ تھی ان پر نیند غالب آ رہی تھی، اس سے بچوں کی تربیت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
روایات میں صراحت آ رہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کا کان پکڑ کر اسے اپنی دائیں جانب کھڑا کیا تھا۔ وہ پہلے آپ کی بائیں جانب آ کر کھڑے ہو گئے تھے۔ کان مروڑنے کی ظاہری وجہ تو یہ محسوس ہوتی ہے۔ و اللہ اعلم بالصواب۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 183
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2140
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ قَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ قَامَ فَأَتَى الْقِرْبَةَ فَأَطْلَقَ شِنَاقَهَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءً بَيْنَ الْوُضُوءَيْنِ لَمْ يُكْثِرْ وَقَدْ أَبْلَغَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَقُمْتُ فَتَمَطَّأْتُ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَرَى أَنِّي كُنْتُ أَرْتَقِبُهُ، فَتَوَضَّأْتُ فَقَامَ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَدَارَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَتَتَمَّمَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، ثُمَّ اضْطَجَعَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ، وَكَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ، فَأَتَاهُ بِلَالٌ فَأَذَّنَهُ بِالصَّلَاةِ فَقَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَكَانَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ: ( (اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَمِنْ فَوْقِي نُورًا، وَمِنْ تَحْتِي نُورًا، وَمِنْ أَمَامِي نُورًا، وَمِنْ خَلْفِي نُورًا، وَأَعْظِمْ لِي نُورًا) ) ، قَالَ كُرَيْبٌ وَسَبْعٌ فِي التَّابُوتِ، قَالَ فَلَقِيْتُ بَعْضَ وَلَدِ الْعَبَّاسِ فَحَدَّثَنِي بِهِنَّ فَذَكَرَ عَصَبِي وَلَحْمِي وَدَمِي وَشَعْرِي وَبَشَرِي قَالَ وَذَكَرَ خَصْلَتَيْنِ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو بیدار ہوئے، قضائے حاجت کی، پھر (صفائی اور نشاط کے لیے) چہرہ اور ہاتھ دھوئے، پھر اٹھ کر مشکیزے کے پاس آئے، اس کا تسمہ کھولا اور درمیانہ سا وضو کیا، بہرحال وضو مکمل ضرور تھا، پھر کھڑے ہوئے اور نماز شروع کر دی، میں بھی اٹھا اور میں نے انگڑائی لی (اور ظاہر کرایا کہ میں سو رہا تھا)، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس چیز کا پتا نہ چلے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی حرکات و سکنات کو نوٹ کرنے کے لیے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نگاہ رکھی ہوئی ہے، بہرحال میں نے وضوء کیا، اُدھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، میں بھی آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا کان پکڑ کر مجھے اپنی دائیں طرف گھمادیا، اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز تیرہ رکعت رہی، پھر آپ لیٹ کر سوگئے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خراٹے سنائی دینے لگے،عام طور پر آپ جب بھی سوتے تو خراٹوں کی آواز آتی تھی، اتنے میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آپ کے پاس آکر آپ کو نماز کی اطلاع دی، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اٹھ کر نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دعا میں یہ کہہ رہے تھے: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا، وَفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا، وَعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا، وَعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا، وَمِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا، وَمِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا، وَمِنْ أَمَامِیْ نُوْرًا، وَمِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا، وَأَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا۔ (اے اللہ! میرے دل میں، میری آنکھ میں، میرے کان میں، میری دائیں جانب، میری بائیں جانب، میرے اوپر، میرے نیچے، میرے سامنے اور میرے پیچھے نور بنادے اور میرے لیے نور بڑا کر دے) کریب کہتے ہیں: سات چیزیں تابوت میں تھیں، (لیکن اب مجھے بھول گئی ہیں)، میں سیدنا عباس کے کسی بچے کو ملا، اس نے مجھے وہ چیزیں بیان کرتے ہوئے اس طرح ذکر کیں: عَصَبِیْ وَلَحْمِیْ وَدَمِیْ وَشَعْرِیْ وَبَشَرِیْ (میرے پٹھے، میرے گوشت، میرے خون، میرے بال اور میرے چمڑے میں نور بنا دے) اور انھوں نے دو اور خصلتوں کا ذکر بھی کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2140]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6316، ومسلم: 763، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3194 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3194»
وضاحت: فوائد: … کریب کہتے ہیں: وَسَبْعٌ فِی التَّابُوتِ (سات چیزیں تابوت میں ہیں) کا معنی و مفہوم مختلف فیہ ہے، حافظ ابن حجر نے کہا: ابن بطال اور داودی نے کہا: اس سے مراد سینہ ہے، ابن بطال نے یہ مثال بھی بیان کی کہ جیسے علم یاد کرنے والے شخص کو کہا جاتا ہے کہ اس کا علم تابوت میں رکھا ہوا ہے۔ امام نووی وغیرہ نے کہا: تابوت سے مراد دل کا احاطہ کرنے والی پسلیاں اور دوسری اشیا ہیں، ان کو اس تابوت سے تشبیہ دی گئی ہے، جس میں حفاظت سے سامان رکھا جاتا ہے، مرادی معنییہ ہے کہ راوییہ کہنا چاہتا ہے کہ سات کلمات اس کے دل میں تھے، لیکن وہ بھول گیا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس سے مراد سات انوار ہیں، جو اس تابوت میں لکھے ہوئے تھے، جس میں بنی اسرائیل کے لیے سکینت تھی۔ ابن جوزی نے کہا: تابوت سے راوی کی مراد صندوق ہے، یعنی سات چیزیں اس کے پاس صندوق میں لکھی ہوئی، جو اسے اس وقت یاد نہیں ہیں۔ میں (ابن حجر) کہتا ہوں: آخری معنی کی تائید ابو عوانہ (۲/ ۳۱۲) کی اس روایت سے ہوتی ہے، جس کے مطابق کریب کہتے ہیں: اور چھ میرے پاس تابوت میں لکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ قرطبی نے المفھم میں اور کوئی ایک نے بالیقین کہا ہے کہ تابوت سے مراد جسم ہے، یعنیسات مذکورہ چیزیں انسان کے جسم سے متعلقہ ہیں، بخلاف ان کے جو گزر گئی ہیں، کیونکہ ان کا تعلق معانی اور اعراض سے ہے، جیسے جہاتِ ستّہ ہیں۔ داودی نے کہا: تابوت سے مراد صحیفہ ہے جو عباس کی اولاد کے پاس تھا۔ حدیث کے آخر میں دو خصلتوں سے مراد زبان اور نفس ہیں، جیسا کہ مسلم (۷۶۳) کی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔ (فتح الباری: ۱۱/ ۱۱۷) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف جہات اور اعضاء میں جس نور کا سوال کیا ہے، اس سے مراد حق کی وضاحت، اس کی روشنی اور اس کی طرف ہدایت ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جہاتِ ستّہ اور بیشتر اعضاء کا تذکرہ کر کے نور کا سوال کیا ہے، تاکہ کہیں سے بھی ہدایت سے دور ہونے کی گنجائش نہ رہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6316
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 496 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 496
نَا نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا حُصَيْنٌ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ: وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ سورة آل عمران آية 36".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی ﴿وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ﴾ اسی طرح پڑھتے تھے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف؛ لإبهام شيخ حُصَين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2592
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ خَالَتُهُ، قَالَ: فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ،" وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَصَفَ اللَّيْلُ، أَوْ قَبْلَهُ، أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ، اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدَيْهِ، ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ آيَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ، فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي"، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ،" فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى رَأْسِي، فَأَخَذَ بِأُذُنِي الْيُمْنَى يَفْتِلُهَا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَوْتَرَ، ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّى جَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الصُّبْحَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ تھیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں بستر پر چوڑائی کی سمت لیٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اہلیہ لمبائی کی سمت میں لیٹ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ جب نصف رات ہوئی یا شاید اس سے کچھ پہلے یا بعد کی بات ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر کر نیند کے اثرات کو دور کیا، پھر آپ نے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کی، پھر آپ لٹکے ہوئے مشکیزے کی طرف بڑھے، آپ نے اس سے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر آپ کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں اٹھا، میں نے بھی اسی طرح کیا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا، پھر میں آیا اور آ کر آپ کے پہلو میں کھڑا ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور میرے دائیں کان کو پکڑ کر اسے ملنے لگے، آپ نے دو رکعات نماز ادا کیں، پھر آپ نے دو رکعات ادا کیں، پھر دو رکعات ادا کیں، پھر دو رکعات ادا کیں، پھر آپ نے وتر ادا کیے۔ پھر آپ لیٹ گئے (پھر سو گئے) یہاں تک کہ مؤذن آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اٹھے، آپ نے دو مختصر رکعات ادا کیں، پھر آپ صبح کی نماز پڑھانے کے لیے تشریف لے گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2592]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 117، 138، 183، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 256،وابن الجارود فى "المنتقى"، 10، 11، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 127، 448، 449، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1445، 2196، 2579، 2592، 2626، 2627، 2636، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6335، وأبو داود فى (سننه) برقم: 58، 610، 5043، والترمذي فى (جامعه) برقم: 232، 3419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 423، 476، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1868» «رقم طبعة با وزير 2583»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1237): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2626
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،، أَنَّهُ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ، " فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَنِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، ثُمَّ نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَفَخَ، وَكَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ، ثُمَّ أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ، فَخَرَجَ، وَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ، قَالَ عَمْرٌو: حَدَّثْتُ بِهَذَا بُكَيْرَ بْنَ الأَشَجِّ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي كُرَيْبٌ بِذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی، اس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ہاں موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے، میں آپ کے بائیں طرف آ کر کھڑا ہوا، تو آپ نے مجھے پکڑا اور دائیں طرف کر دیا، اس رات آپ نے تیرہ رکعات ادا کیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ آپ خراٹے لینے لگے، جب آپ سوتے تھے، تو آپ خراٹے لیا کرتے تھے، پھر مؤذن آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ تشریف لے گئے، آپ نے نماز پڑھائی اور از سر نو وضو نہیں کیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2626]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 117، 138، 183، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 256،وابن الجارود فى "المنتقى"، 10، 11، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 127، 448، 449، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1445، 2196، 2579، 2592، 2626، 2627، 2636، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6335، وأبو داود فى (سننه) برقم: 58، 610، 5043، والترمذي فى (جامعه) برقم: 232، 3419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 423، 476، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1868» «رقم طبعة با وزير 2617»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق، ومضى (3583). تنبيه!! رقم (3583) = (3591) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث غير موجود بالرقم المشار إليه وإنما موجود برقم (2193) الموافق لـ (2196) من طبعة المؤسسة. وسيأتي أيضا برقم (2627) الموافق لـ (2636) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2636
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ فَأَتَى الْقِرْبَةَ، فَأَطْلَقَ شِنَاقَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءًا بَيْنَ الْوُضُوئَيْنِ، لَمْ يُكْثِرْ وَقَدْ أَبْلَغَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَقُمْتُ فَتَمَطَّيْتُ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَرَى أَنِّي كُنْتُ أَرْقُبُهُ، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، فَقَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَدَارَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَتَتَامَّتْ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، ثُمَّ اضْطَجَعَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ، وَكَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ، فَإِذَا بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاةِ، فَقَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، وَكَانَ فِي دُعَائِهِ: " اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَأَعْظِمْ لِي نُورًا" ، قَالَ كُرَيْبٌ: فَلَقِيتُ بَعْضَ وَلَدِ الْعَبَّاسِ، فَحَدَّثَنِي بِهِنَّ وَذَكَرَ:" عَصَبِي، وَلَحْمِي، وَدَمِي، وَشَعْرِي، وَبَشَرِي"، وَذَكَرَ خَصْلَتَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی۔ رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشکیزے کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا منہ کھولا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا جو درمیانے درجے کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں زیادہ مرتبہ اعضاء کو نہیں دھویا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورا وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور نماز ادا کرنے لگے، میں بھی اٹھا، میں نے یوں ظاہر کیا جیسے ابھی بیدار ہوا ہوں، اس چیز کو ناپسند کرتے ہوئے (کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نہ سمجھیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ لے رہا تھا، میں اٹھا میں نے وضو کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں طرف آ کر کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کان پکڑے اور مجھے گھما کر اپنی دائیں طرف کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تیرہ رکعات میں پوری ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے اور سو گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خراٹے لینے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تھے تو خراٹے لیا کرتے تھے، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے لیے بلانے کے لیے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور از سر نو وضو نہیں کیا، اور اس (نماز) میں یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَأَعْظِمْ لِي نُورًا» ”اے اللہ! تو میرے دل میں نور کر دے، میری بصارت میں نور کر دے، میری سماعت میں نور کر دے، میرے دائیں طرف نور کر دے، میرے بائیں طرف نور کر دے، میرے اوپر نور کر دے، میرے نیچے نور کر دے، میرے آگے نور کر دے، میرے پیچھے نور کر دے اور میرے لیے نور کو زیادہ کر دے۔“ کریب نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ میری ملاقات سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کسی سے ہوئی انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی جس میں یہ الفاظ بھی بیان کیے: ”میرے پٹھوں، میرے گوشت، میرے خون، میرے بالوں اور میری کھال میں (نور) کر دے۔“ انہوں نے دو خصلتوں کا ذکر بھی کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2636]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 117، 138، 183، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 256،وابن الجارود فى "المنتقى"، 10، 11، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 127، 448، 449، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1445، 2196، 2579، 2592، 2626، 2627، 2636، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6335، وأبو داود فى (سننه) برقم: 58، 610، 5043، والترمذي فى (جامعه) برقم: 232، 3419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 423، 476، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1868» «رقم طبعة با وزير 2627»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1226): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 57
وَأَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ خَالَتُهُ , قَالَ: فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ ," وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا , فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَهُ , اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدَيْهِ , ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الآيَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ , ثُمَّ قَامَ إِلَى شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ , فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ , ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي" , قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ: فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ , ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ ," فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى رَأْسِي , فَأَخَذَ بِأُذُنِي يَفْتِلُهَا , فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ أَوْتَرَ , ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّى جَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ , فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ , ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الصُّبْحَ".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے اپنی خالہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رات گزاری ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں تکیے کے عرض میں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اہلیہ اس کے طول میں لیٹ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نصف یا اس سے تھوڑا وقت قبل رات تک سوئے پھر بیدار ہوئے تو نیند کو اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر کر دور کیا۔ پھر سورۃ آل عمران کی آخری ﴿دس آیات﴾ [سورة آل عمران: 190-200] پڑھیں پھر لٹکے ہوئے مشکیزے کی طرف گئے بہترین وضو کیا پھر نماز پڑھنے لگے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح کیا پھر جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑا ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا کان (پیار سے) پکڑ کر مروڑا (یعنی بائیں طرف کھڑے ہوئے تو آپ نے کان سے پکڑا کر دائیں جانب کر دیا) آپ نے دو رکعت پڑھی، پھر دو رکعت، پھر دو رکعت، پھر دو رکعت پھر دو رکعت پھر دو رکعت پھر وتر پڑھے پھر لیٹ گے حتی کہ مؤذن آیا پھر کھڑے ہوئے تو ہلکی سی دو رکعتیں پڑھیں پھر حجرے سے نکلے اور فجر کی نماز پڑھائی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صلاة الإمام بالواحد والاثنين/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «صحیح بخارى، الوضوء، باب قرأة القرآن بعد الحدث، رقم: 183؛ صحيح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة، باب الدعاء في صلاة الليل و قيامه، رقم: 763.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1357
1357. عن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وسلم قام من الليل، فقضى حاجته، ثم غسل وجهه، ويديه، ثم نام.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: أخرجه البخاري (6316)، ومسلم (304)، كلاهما من طريق سفيان، عن سلمة بن كهيل، عن كريب، عن ابن عباس..فذكر مثله. واللفظ لمسلم، أمَّا البخاري؛ فذكره في سياقٍ أطول انظر كتاب الوضوء: باب أنَّ النوم ليس حدثاً بل مَظِنَّة للحدث.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں