الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
83. باب آخِرِ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا:
باب: جہنم سے جو آخری شخص نکلے گا۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 461 (کل: 20 مقامات، 15 کتب)
سنن ترمذی: 2595
سنن ابن ماجہ: 4339
شمائل ترمذی: 231
مشکوۃ المصابیح: 5586
اللؤلؤ والمرجان: 117
مصنف ابن ابی شیبہ: 36724
الفتح الربانی: 13238
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2489
المعجم الکبیر للطبرانی: 10301
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5139
11 تا 20
حدیث نمبر: 117
117 صحيح حديثُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْهَا، وَآخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولاً رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ كَبْوًا فَيَقُولُ اللهُ اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلأَى، فَيَقُولُ اذْهَب فَادْخُلِ الْجَنَّةَ فَيَأْتِيَها فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلأَى، فَيَقُولُ اذْهَب فادْخُلِ الْجَنَّةَ فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا، أَوْ إِنَّ لَكَ مِثْلَ عَشَرَةِ أَمْثَالِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ تَسخَرُ مِنِّي أَوْ تَضْحَكُ مِنِّي وَأَنْتَ الْمَلِكُفَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ وَكَانَ يُقَالُ: ذَلِكَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں خوب جانتا ہوں کہ اہل جہنم میں سے کون سب سے آخر میں وہاں سے نکلے گا اور اہل جنت میں سے کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہوگا۔ ایک شخص جہنم سے گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے نکلے گا، اللہ تعالیٰ اس سے کہے گا کہ جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، وہ جنت کے پاس آئے گا لیکن اسے ایسا معلوم ہوگا کہ جنت بھری ہوئی ہے، چنانچہ وہ واپس آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے جنت کو بھرا ہوا پایا۔ اللہ تعالیٰ پھر اس سے کہے گا کہ جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، وہ پھر آئے گا لیکن اسے ایسا معلوم ہوگا کہ جنت بھری ہوئی ہے، وہ واپس لوٹے گا اور عرض کرے گا کہ اے رب! میں نے جنت کو بھرا ہوا پایا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، تمہیں دنیا اور اس سے دس گنا دیا جاتا ہے یا (اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ) تمہیں دنیا کے دس گنا دیا جاتا ہے، وہ شخص کہے گا: تو میرا مذاق اڑاتا ہے حالانکہ تو شہنشاہ ہے؟“ میں نے دیکھا کہ اس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس دیے اور آپ کے دندانِ مبارک ظاہر ہو گئے اور کہا جاتا ہے کہ وہ جنت کا سب سے کم درجے والا شخص ہوگا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في 81 كتاب الرقاق: 51 باب صفة الجنة والنار»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 35150 ترقیم الشثری: -- 36724
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن عبيدة ، عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إني لاعرف آخر اهل النار خروجا من النار، رجل يخرج منها زحفا فيقال له: انطلق فادخل الجنة، قال: فيذهب فيدخل الجنة فيجد الناس قد اتخذوا المنازل [قال] : فيرجع فيقول: يا رب، قد اخذ الناس المنازل، قال: فيقال له: اتذكر الزمان الذي كنت فيه؟ فيقول: نعم، قال: فيقال له: تمن، فيتمنى فيقال: لك ذلك الذي تمنيت وعشرة اضعاف الدنيا، قال: فيقول له: اتسخر بي وانت الملك؟ قال: فلقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحك حتى بدت نواجذه.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لك).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٧١)، ومسلم (١٨٦).
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اس آخری شخص کو بھی جانتا ہوں جو جہنم سے نکلے گا یہ وہ شخص ہوگا جو جہنم سے گھسٹتا ہوا نکلے گا اس کو کہا جائے گا چلو اور جنت میں داخل ہوجاؤ وہ جائے گا اور جنت میں داخل ہوجائے گا وہ وہاں جائے گا تو لوگ پہلے ہی اپنی منزلیں حاصل کرچکے ہوں گے۔ وہ واپس لوٹے گا اور عرض کرے گا اے اللہ! لوگوں نے تو اپنی منزلیں حاصل کرلی ہیں اس سے کہا جائے گا کیا تجھے وہ زمانہ یاد ہے جس میں تو تھا؟ وہ عرض کرے گا جی اس سے کہا جائے گا تو تمنا اور خواہش کر وہ خواہش کرے گا اسے کہا جائے گا جو تو نے خواہش کی ہے یہ بھی تیرے لیے ہے اور دنیا سے دس گنا زیادہ بھی تیرے لیے ہے وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! آپ بادشاہ ہو کر مجھ سے مزاق کر رہے ہیں؟ راوی فرماتے ہیں کہ یہ بات بیان کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آپ کی داڑھیں مبارک میں نے دیکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36724]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه الأعمش ومنصور واختلف عن الأعمش فرواه منصور عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد الله وكذلك رواه أبو معاوية الضرير وقتادة بن الفضيل أبو حميد عن الأعمش ورواه عبد الواحد بن زياد عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة وعبيدة عن عبد الله زاد فيه علقمة قاله عفان عنه وأرجو أن يكون محفوظا . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6571، 7511، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 186، 187، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2595، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4339، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3665، 3790، 3976، 4477، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4980، 5139، 5290، والبزار فى «مسنده» برقم: 1442، 1781، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5492، 5555، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 232، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9189، 9775، 10339، 10340، ترقيم محمد عوامة: 35150»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6571، 7511، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 186، 187، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2595، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4339، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3665، 3790، 3976، 4477، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4980، 5139، 5290، والبزار فى «مسنده» برقم: 1442، 1781، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5492، 5555، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 232، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9189، 9775، 10339، 10340، ترقيم محمد عوامة: 35150»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13238
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”إِنِّي لَأَعْرِفُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْهَا زَحْفًا فَيُقَالُ لَهُ: انْطَلِقْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ: فَيَذْهَبُ يَدْخُلُ فَيَجِدُ النَّاسَ قَدْ أَخَذُوا الْمَنَازِلَ قَالَ: فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ قَدْ أَخَذَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: نَعَمْ قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: تَمَنَّهْ فَيَتَمَنَّى فَيُقَالُ: إِنَّ لَكَ الَّذِي تَمَنَّيْتَ وَعَشَرَةَ أَضْعَافِ الدُّنْيَا قَالَ: فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ وَأَنْتَ الْمَلِكُ“ قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی سب سے آخر میں جہنم سے رہا ہو کر آئے گا، میں اسے پہچانتا ہوں، وہ آدمی گھسٹ کر وہاں سے نکلے گا، اس سے کہا جائے گا: جا اورجنت میں داخل ہو جا، لیکن جب وہ جنت میں داخل ہو گا تو وہ دیکھے گا کہ سب لوگ اپنے مقامات میں سکونت پذیر ہیں (اور کوئی جگہ باقی نہیں رہی)، اس لیے وہ واپس آ جائے گا اور کہے گا: اے میرے رب! جنت میں تو لوگ اپنی اپنی منزلوں میں رہ رہے ہیں۔ اس سے کہا جائے گا: کیا تجھے دنیا والا زمانہ یاد ہے، جس میں تو رہتا تھا؟ وہ کہے گا: جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس سے کہاجائے گا: تو تمنا کر، چنانچہ وہ تمنا کرے گا پھراسے کہا جائے گا:تو نے جو تمنا کی ہے، وہ بھی تیرے لیے ہے اور دنیا کا دس گنا بھی تجھے ملے گا۔ وہ کہے گا: اے اللہ! تو توبادشاہ ہے، پھر بھی مجھ سے مذاق کرتا ہے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر مسکرائے کہ آپ کی داڑھیں نمایاں ہوگئیں۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13238]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6571، 7511، ومسلم: 186، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3595 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3595»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6571
حدیث نمبر: 7427
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْبَذَشِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنِّي لأَعْرِفُ آخِرَ رَجُلٍ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ رَجُلٌ خَرَجَ زَحْفًا، فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَدْخُلُ، ثُمَّ يَخْرُجُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ أَخَذَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ، فَيُقَالُ لَهُ: أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ فِي الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَقُولُ: تَمَنَّهْ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، تَنَافَسَ أَهْلُ الدُّنْيَا فِي دُنْيَاهُمْ، وَتَضَايَقُوا فِيهَا، فَأَنَا أَسْأَلُكَ مِثْلَهَا، فَيَقُولُ: لَكَ مِثْلَهَا وَعَشَرَةَ أَضْعَافِ ذَلِكَ، فَهُوَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جہنم سے نکلنے والے آخری شخص سے واقف ہوں۔ یہ وہ شخص ہے جو گھسٹتا ہوا باہر آئے گا۔ اسے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ جنت میں داخل ہوگا پھر وہ باہر آئے گا اور کہے گا: اے میرے پروردگار! لوگ تو اپنی جگہوں کو حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے کہا جائے گا: کیا تمہیں وہ زمانہ یاد ہے جب تم دنیا میں رہا کرتے تھے؟ وہ کہے گا جی ہاں، تو پروردگار فرمائے گا: تم آرزو کرو۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اہل دنیا اپنی دنیا کی خواہش کیا کرتے تھے اور دنیا کے بارے میں تنگی کا شکار ہوتے تھے۔ میں تجھ سے اس کی مانند کا سوال کرتا ہوں۔ پروردگار فرمائے گا: تمہیں اس کی مانند ملتا ہے اور اس کا دس گنا (مزید) بھی ملتا ہے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) یہ سب سے کم تر درجے کے جنتی کا مقام ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7427]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6571، 7511، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 186، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3665» «رقم طبعة با وزير 7384»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (197). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7431
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لأَعْرِفُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْهَا زَحْفًا، فَيُقَالُ لَهُ: انْطَلِقْ، فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، قَالَ: فَيَذْهَبُ، فَيَدْخُلُ، فَيَجِدُ النَّاسَ قَدِ أَخَذُوا الْمَنَازِلَ، قَالَ: فَيَرْجِعُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ أَخَذَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ، قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيُقَالُ لَهُ: تَمَنَّ، فَيَتَمَنَّى، فَيُقَالُ لَهُ: لَكَ الَّذِي تَمَنَّيْتَ وَعَشَرَةَ أَضْعَافِ الدُّنْيَا، قَالَ: فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ؟"، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جہنم سے نکلنے والے آخری جہنمی سے واقف ہوں، وہ ایسا شخص ہے جو گھسٹ کر باہر آئے گا، تو اسے کہا جائے گا: تم جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ جائے گا اور داخل ہوگا تو لوگوں کو پائے گا کہ انہوں نے اپنی اپنی جگہ حاصل کر لی ہے، وہ واپس آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! لوگوں نے اپنی رہائش گاہیں حاصل کر لی ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اس سے کہا جائے گا: کیا تمہیں وہ زمانہ یاد ہے جب تم دنیا میں ہوا کرتے تھے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں، تو اس سے کہا جائے گا: تم آرزو کرو۔ وہ آرزو کرے گا، تو اس سے کہا جائے گا: تم نے جو آرزو کی ہے وہ تمہیں ملتا ہے اور اس کے ہمراہ دنیا کا دس گنا مزید ملتا ہے، تو وہ عرض کرے گا: کیا تو میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے جبکہ تو بادشاہ ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے دندانِ مبارک نظر آنے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7431]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6571، 7511، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 186، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3665» «رقم طبعة با وزير 7388»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (197): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 9521
9521- عن عبد الله بن مسعود قال: لقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحك حتى بدت نواجذه.
والحديث بسياق طويل في قصة آخر أهل النار خروجا منها ويأتي في موضعه.
والحديث بسياق طويل في قصة آخر أهل النار خروجا منها ويأتي في موضعه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الرقاق (6571) ومسلم في الإيمان (308:186) كلاهما عن عثمان بن أبي شيبة، عن جرير، عن منصور، عن إبراهيم، عن عبيدة، عن عبدالله بن مسعود قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 16415
16415- عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إني لأعلم آخر أهل النار خروجا منها، وآخر أهل الجنة دخولا، رجل يخرج من النار كبوا، فيقول الله: اذهب فادخل الجنة، فيأتيها، فيخيل إليه أنها ملأى، فيرجع فيقول: يا رب، وجدتها ملأى، فيقول: اذهب فادخل الجنة، فيأتيها فيخيل إليه أنها ملأى، فيرجع فيقول: يا رب وجدتها ملأى، فيقول: اذهب فادخل الجنة، فإن لك مثل الدنيا وعشرة أمثالها -أو: إن لك مثل عشرة أمثال الدنيا- فيقول: تسخر مني -أو: تضحك مني- وأنت الملك فلقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحك حتى بدت نواجذه، وكان يقول: ذاك أدنى أهل الجنة منْزلة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الرقاق (6571)، ومسلم في الإيمان (186: 308) كلاهما عن عثمان بن أبي شيبة، حدثنا جرير، عن منصور، عن إبراهيم، عن عبيدة، عن عبد الله بن مسعود، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2489
«إني لأعلم آخر أهل النار خروجا منها وآخر أهل الجنة دخولا الجنة رجل يخرج من النار حبوا فيقول الله له: اذهب فادخل الجنة فيأتيها فيخيل إليه أنها ملأى فيرجع فيقول: يا رب وجدتها ملأى! فيقول الله له: أذهب فأدخل الجنة فإن لك مثل الدنيا وعشرة أمثالها فيقول: أتسخر بي وأنت الملك؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً میں اس شخص کو خوب جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا اور سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا۔ یہ وہ شخص ہوگا جو جہنم سے گھٹنوں کے بل گھسٹتا ہوا نکلے گا، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ جنت کے پاس آئے گا تو اسے ایسا محسوس ہوگا کہ جنت بھری ہوئی ہے۔ وہ واپس لوٹ کر عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے تو اسے بھرا ہوا پایا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے (دوبارہ) فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، بے شک تمہارے لیے دنیا کے برابر اور اس جیسی دس گنا مزید جگہ ہے۔ وہ شخص حیرت سے کہے گا: کیا آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں، حالانکہ آپ تو سچے بادشاہ ہیں؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2489]
”یقیناً میں اس شخص کو خوب جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا اور سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا۔ یہ وہ شخص ہوگا جو جہنم سے گھٹنوں کے بل گھسٹتا ہوا نکلے گا، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ جنت کے پاس آئے گا تو اسے ایسا محسوس ہوگا کہ جنت بھری ہوئی ہے۔ وہ واپس لوٹ کر عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے تو اسے بھرا ہوا پایا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے (دوبارہ) فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، بے شک تمہارے لیے دنیا کے برابر اور اس جیسی دس گنا مزید جگہ ہے۔ وہ شخص حیرت سے کہے گا: کیا آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں، حالانکہ آپ تو سچے بادشاہ ہیں؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2489]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10301
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ ، ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ وَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ يَحْبُو، فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، إِنَّهَا مَلْأَى، فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلْ، إِنَّ لَكَ عَشَرَةَ أَمْثَالِ الدُّنْيَا، أَوْ مِثْلَ الدُّنْيَا عَشْرَ مَرَّاتٍ، فَيَقُولُ: أَنْتَ الْمَلِكُ، أَتَضْحَكُ بِي؟ " فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَبْدَى...
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہونے والا آخری شخص وہ ہوگا جو گھسٹتا ہوا چلے گا، اس سے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تو اسے یوں محسوس ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے، وہ کہے گا: اے رب! یہ تو بھری ہوئی ہے۔ اس سے کہا جائے گا: داخل ہو جاؤ، تیرے لیے دنیا کے برابر دس گنا (جگہ) ہے، یا دنیا کے برابر دس مرتبہ، وہ کہے گا: تو بادشاہ ہے، کیا مجھ سے مذاق کرتا ہے؟“ (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر ہنسے کہ آپ کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10301]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 165، حدیث 10339»
حدیث نمبر: 5139
وَعَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي لَأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْهَا، وَآخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ، رَجُلًا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ حَبْوًا، فَيَقُولُ اللهُ: اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى، فَيَقُولُ اللهُ: ادْخُلْ فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا عَشْرَ أَمْثَالِهَا، قَالَ: فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ بِي - أَوْ تَضْحَكُ بِي - وَأَنْتَ الْمَلِكُ؟ قَالَ: ثُمَّ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، قَالَ: فَكَانَ يُقَالُ: ذَاكَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں یقیناً اس شخص کو جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا اور سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا؛ وہ ایک ایسا شخص ہوگا جو جہنم سے گھٹنوں اور ہاتھوں کے بل رینگتے ہوئے نکلے گا، پس اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: ’جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ‘، وہ جنت کے پاس آئے گا تو اسے یہ گمان ہوگا کہ وہ (لوگوں سے) بھر چکی ہے، اللہ تعالیٰ دوبارہ فرمائے گا: ’جاؤ جنت میں داخل ہو جاؤ، کیونکہ تمہارے لیے دنیا کے دس گنا کے برابر نعمت ہے‘، وہ شخص (حیرت سے) عرض کرے گا: ’کیا آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں — یا فرمایا کہ کیا آپ مجھ پر ہنس رہے ہیں — حالانکہ آپ خود حقیقی بادشاہ ہیں؟‘“، (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ) پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس شخص کی کیفیت بیان کرتے ہوئے) اس قدر ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندانِ مبارک ظاہر ہو گئے، اور کہا جاتا تھا کہ: ”یہ اہل جنت میں سب سے ادنیٰ مرتبے والا شخص ہو گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5139]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6202، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 186، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2595، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4339، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3584، 4377، وأخرجه فتح الباري برقم: 6202، 6204، وأخرجه مسند البزار برقم: 1442، 1783، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9775، 10339، 10340، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7475، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1884، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5117»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6202، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 186، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2595، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4339، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3584، 4377، وأخرجه فتح الباري برقم: 6202، 6204، وأخرجه مسند البزار برقم: 1442، 1783، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9775، 10339، 10340، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7475، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1884، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5117»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح