الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
8. باب وُجُوبِ طَاعَةِ الأُمَرَاءِ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ وَتَحْرِيمِهَا فِي الْمَعْصِيَةِ:
باب: بادشاہ یا حاکم یا امام کی اطاعت واجب ہے اس کام میں جو گناہ نہ ہو اور گناہ میں اطاعت کرنا حرام ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4771 (کل: 64 مقامات، 18 کتب)
سنن ترمذی: 1439
سنن دارمی: 2490
مسند الحمیدی: 391
مصنف ابن ابی شیبہ: 29842
صحیح ابن حبان: 4405
مسند امام شافعی: 1559
31 تا 40
حدیث نمبر: 22733
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنِ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ: " أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقُوا، وَلَا تَزْنُوا، وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ، وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلَا تَعْصُونَهُ فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ، فَهُوَ لَهُ طُهُورٌ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ فَذَاكَ إِلَى اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ" , قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ:" فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ لَهُ طُهُورٌ" , أَوْ قَالَ:" كَفَّارَةٌ".
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بھی اسی طرح چھ چیزوں پر بیعت لی تھی جیسے عورتوں سے لی تھی کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے چوری نہیں کرو گے، بدکاری نہیں کرو گے اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے اور ایک دوسرے پر بہتان نہیں لگاؤ گے اور نیکی کے کسی کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے تم میں سے جو کوئی ان میں سے کسی قابل سزا جرم کا ارتکاب کرے اور اسے اس کی فوری سزا بھی مل جائے تو وہ اس کا کفارہ ہوگی اور اگر اسے مہلت مل گئی تو اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے اگر اس نے چاہا تو عذاب دے دے گا اور اگر چاہا تو رحم فرما دے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22733]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6801، م: 1709
حدیث نمبر: 22742
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنِ الصُّنَابِحِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنِّي مِنَ النُّقَبَاءِ الَّذِينَ بَايَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَبَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَقْتُلَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ، وَلَا نَنْهَبَ، وَإِنْ غَشِينَا مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، كَانَ قَضَاءُ ذَلِكَ إِلَى اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں ان (بارہ) نقباء میں سے تھا جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شرط پر بیعت کی تھی کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے، بدکاری نہیں کریں گے چوری نہیں کریں گے کسی ایسے شخص کو قتل نہیں کریں گے جسے قتل کرنا اللہ نے حرام قرار دیا ہو اور لوٹ مار نہیں کریں گے اگر ہم نے ایسا کیا تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22742]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3893، م: 1709
حدیث نمبر: 391
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخُولانِيُّ , أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ، فَقَالَ: " تُبَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا الآيَةَ، فَمَنْ وَفَّا مِنْكُمْ، فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَعُوقِبَ بِهِ , فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ، فَهُوَ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ" . قَالَ سُفْيَانُ: كُنَّا عِنْدَ الزُّهْرِيِّ، فَلَمَّا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، أَشَارَ إِلِيًّ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ: أَنْ أَحْفَظَهُ، فَكَتَبْتُهُ , فَلَمَّا قَامَ الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرْتُ بِهِ أَبَا بَكْرٍ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک محفل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میری بیعت کرو کہ تم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اسے پورا کر لے گا، تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا مرتکب ہو جائے اور اسے سزا دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا مرتکب ہو اور اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا۔ اگر وہ چاہے تو اس کی مغفرت کر دے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے۔“ سفیان کہتے ہیں: ہم زہری کے پاس موجود تھے، جب انہوں نے یہ حدیث بیان کی، تو ابوبکر ہذلی نے مجھے اشارہ کیا کہ میں اسے یاد کر لوں، تو میں نے اسے لکھ لیا، جب زہری اٹھ گئے، تو میں نے ابوبکر کو یہ حدیث سنا دی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الإيمان» برقم: 18،3892، 3893،3999، 4894،6784، 6801، 6873،7213، 7468، ومسلم فى «الحدود» برقم: 1709، و ابن حبان فى «صحيحه» : 4405»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1111
1111 صحيح حديث عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رضي الله عنه، وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا، وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ، وَحَوْلَهُ عِصَابَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللهِ شَيْئًا وَلاَ تَسْرِقُوا وَلاَ تَزْنُوا وَلاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَكُمْ وَلاَ تَأْتَوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلاَ تَعْصُوا فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِن ذَلِكَ شَيْئًا ثُمَّ سَتَرَه اللهُ، فَهُوَ إِلَى اللهِ، إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ، وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ فَبَايَعْنَاهُ عَلَى ذَلِكَ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، جو بدر کی لڑائی میں شریک تھے اور لیلۃ العقبہ کے (بارہ) نقیبوں میں سے تھے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت جب آپ کے گرد صحابہ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، فرمایا: ”مجھ سے بیعت کرو اس بات پر کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے، چوری نہ کرو گے، زنا نہ کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہ کرو گے اور نہ عمداً کسی پر کوئی ناحق بہتان باندھو گے اور کسی بھی اچھی بات میں (خدا کی) نافرمانی نہ کرو گے۔ جو کوئی تم میں (اس عہد کو) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے اور جو کوئی ان (بری باتوں) میں سے کسی کا ارتکاب کرے اور اسے دنیا میں (اسلامی قانون کے تحت) سزا دے دی گئی تو یہ سزا اس کے (گناہوں کے) لیے بدلا ہو جائے گی اور جو کوئی ان میں سے کسی بات میں مبتلا ہو گیا اور اللہ نے اس کے (گناہ) کو چھپا لیا تو پھر اس کا (معاملہ) اللہ کے حوالے ہے، اگر چاہے معاف کرے اور اگر چاہے سزا دے دے۔“ (عبادہ کہتے ہیں کہ) پھر ہم سب نے ان (سب باتوں) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 2 كتاب الإيمان: 11 باب حدثنا أبو اليمان»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1207
1207 صحيح حديث عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ جُنَادةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَهُوَ مَرِيضٌ، قُلْنَا: أَصْلَحَكَ اللهُ، حَدِّثْ بِحَدِيثٍ يَنْفَعُكَ اللهُ بِهِ، سَمِعْتَهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: دَعَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْنَاهُ، فَقَالَ فِيمَا أَخَذَ عَلَيْنَا، أَنْ بَايَعَنَا عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي مَنْشَطِنَا وَمَكْرَهِنَا وَعُسْرِنَا وَيُسْرِنَا وَأُثْرَةٍ عَلَيْنَا، وَأَنْ لاَ نُنَازِعَ الأَمْرَ أَهْلَهُ إِلاَّ أَنْ تَرَوْا كُفْرًا بَوَاحًا عِنْدَكُمْ مِنَ اللهِ فِيهِ بُرْهَانٌ
جنادہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچے، وہ مریض تھے۔ ہم نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے، کوئی حدیث بیان کیجیے جس کا نفع آپ کو اللہ تعالیٰ پہنچائے۔ (انہوں نے بیان کیا کہ) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے «لَيْلَةُ الْعَقَبَةِ» ”لیلۃ العقبہ“ میں سنا ہے کہ آپ نے ہمیں بلایا اور ہم نے آپ سے بیعت کی۔ جن باتوں کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے عہد لیا تھا ان میں یہ بھی تھا کہ ”خوشی و ناگواری، تنگی اور کشادگی اور اپنی حق تلفی میں بھی اطاعت و فرمانبرداری کریں اور یہ بھی کہ حکمرانوں کے ساتھ حکومت کے بارے میں اس وقت تک جھگڑا نہ کریں جب تک ان کو علانیہ کفر کرتے نہ دیکھ لیں، اگر وہ علانیہ کفر کریں تو تم کو اللہ کے پاس دلیل مل جائے گی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 92 كتاب الفتن: 2 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم سترون بعدي أمورًا تنكرونها»
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیںحدیث کا معنی یہ ہے کہ حکمرانوں سے ان کی حکمرانی میں جھگڑا نہ کرو نہ ان کی مخالفت کرو سوائے اس کے کہ وہ اسلام کے احکام کے خلاف صریح کفر کا ارتکاب کریں۔جب ایسا کفر دیکھو تو ان کی مخالفت کرو باقی ان کے خلاف بغاوت اور خروج اور ان سے لڑنا حرام ہے جس پر مسلمانوں کا اجماع ہے اگرچہ وہ فاسق و فاجر اور ظالم ہوں۔ (مرتب)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 28573 ترقیم الشثری: -- 29842
حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن ابي إدريس عن عبادة بن الصامت عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال: تبايعوني على ان لا تشركوا بالله شيئا، ولا تزنوا، ولا تسرقوا، فمن اصاب من ذلك شيئا فعوقب به ؛ فهو كفارته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تبايعننى).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٨٩٤)، ومسلم (١٧٠٩).
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے سے بیعت کروتم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے تم زنا نہیں کرو گے، چور ی نہیں کرو گے، پس جس شخص نے اس میں سے کوئی کام کیا پھر اسے اس کی سزا دے دی گئی تو وہی اس کے گناہوں کا کفارہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29842]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1709، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 867، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4405، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3259، 4273، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4172 / 2، 4173 / 3، 4189 / 4، 4221 / 1، 5017 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7252، 7736، 7737، 7753، 7787، 11524، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1439، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2497، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2603، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15942، 15949، 17670، 21213، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23108، 23109، 23110، 23118، 23173، 23174، 23175، 23184، 23196، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 580، 581، والحميدي فى «مسنده» برقم: 391، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9818، 21019، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4440، 6422، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 194، 2183، 2184، 2390، ترقيم محمد عوامة: 28573»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1709، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 867، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4405، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3259، 4273، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4172 / 2، 4173 / 3، 4189 / 4، 4221 / 1، 5017 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7252، 7736، 7737، 7753، 7787، 11524، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1439، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2497، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2603، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15942، 15949، 17670، 21213، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23108، 23109، 23110، 23118، 23173، 23174، 23175، 23184، 23196، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 580، 581، والحميدي فى «مسنده» برقم: 391، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9818، 21019، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4440، 6422، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 194، 2183، 2184، 2390، ترقيم محمد عوامة: 28573»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 3453 ترقیم الرسالہ : -- 3506
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم اس بات پر میری بیعت کرو، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس (عہد کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا، جو شخص ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو گی، اور اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کا پردہ رکھ لے، تو اب اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو (آخرت میں) اسے سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اسے معاف کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3506]
ترقیم العلمیہ: 3453
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»
ترقیم العلمیہ : 3454 ترقیم الرسالہ : -- 3507
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا غُنْدَرٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا يَعْنِي: فَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ لَهُ طَهُورٌ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَذَلِكَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ" ،.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چند ساتھیوں سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے، تم میں سے جو شخص عہد کرے گا، پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے، یعنی اس پر اس کی حد بھی جاری ہو جائے، تو یہ اس کے لیے پاکی کا باعث بنے گی اور جس شخص کی اللہ پردہ پوشی کر لے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (آخرت میں) اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3507]
ترقیم العلمیہ: 3454
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»
حدیث نمبر: 10603
(مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِيهِ الْوَلِيدِ عَنْ جَدِّهِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ قَالَ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ بَيْعَةَ الْحَرْبِ وَكَانَ عُبَادَةُ مِنَ الِاثْنَيْ عَشَرَ الَّذِينَ بَايَعُوا فِي الْعَقَبَةِ الْأُولَى عَلَى بَيْعَةِ النِّسَاءِ فِي السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِنَا وَيُسْرِنَا وَمَنْشَطِنَا وَمَكْرَهِنَا وَلَا نُنَازِعُ فِي الْأَمْرِ أَهْلَهُ وَأَنْ نَقُولَ الْحَقَّ حَيْثُمَا كَانَ لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ
۔ (دوسری سند) سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، جو نقباء میں سے ایک تھے، سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لڑائی کرنے پر بیعت کی، سیدنا عبادہ بن صامت ان بارہ افراد میں سے تھے، جنہوں نے عقبۂ اولی میں ان امور پر بیعت کی تھی، جن امور پر عورتوں کی بیعت ہوتی تھی، بیعت یہ تھی کہ بدحالی میں، خوشحالی میں، خوشی میں اور ناخوشی میں خلیفہ کی بات سنیں گے اور اس کی اطاعت کریں گے، امارت کے اہل لوگوں سے امارت نہیں چھینیں گے، حق کہیں گے، وہ جہاں بھی ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10603]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23076»
وضاحت: فوائد: … بیرون مکہ جن ابتدائی سعادت مندوں نے اسلام قبول کیا، ان میں قبیلہ خزرج کے درج ذیل افراد تھے: سیدنا اسعد بن زرارہ، سیدنا قطبہ بن عامر، سیدنا عوف بن حارث، سیدنا عقبہ بن عامر، سیدنا رافع بن مالک اور سیدنا جابر بن عبد اللہ۔
یہ لوگ ۱۱نبوتمیں حج کے لیے آنے والوں کے ساتھ آئے اور مِنٰی کی گھاٹی میں رات کے وقت باتیں کر رہے تھے کہ وہاں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان کے ساتھ بیٹھک ہوئی اور یہ مسلمان ہو گئے اور اگلے سال حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کرنے کا وعدہ کیا۔
پس وعدے کے مطابق اگلے سال ۱۲نبوتکےموسمحجمیں بارہ آدمی حاضر ہوئے، دس خزرج سے اور دو اوس سے، یہ لوگ منی کی گھاٹی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمع ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اسلام کی تعلیم دی۔
پانچ افراد تو مذکورہ بالا ہی تھی، باقی لوگ یہ تھے:
سیدنا معاذ بن حارث (معاذ بن عفرائ)، سیدنا ذکوان بن عبد القیس، سیدنا عبادہ بن صامت، سیدنایزید بن ثعلبہ اور سیدنا عباس بن عبادہ۔
قبیلہ اوس کے دو آدمییہ تھے: سیدنا ابو الہیثم بن التیہان اور سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہما۔
اس کے بعد یہ لوگ واپس چلے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ روانہ کیا، تاکہ وہ لوگوں کو قرآن پڑھائیں اور دین کی تعلیم دیں۔
بعد ازاں اگلے سال دوسری بیعت ِ عقبہ پیش آئی، جس کا ذکر اگلے باب میں ہے۔
یہ لوگ ۱۱نبوتمیں حج کے لیے آنے والوں کے ساتھ آئے اور مِنٰی کی گھاٹی میں رات کے وقت باتیں کر رہے تھے کہ وہاں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان کے ساتھ بیٹھک ہوئی اور یہ مسلمان ہو گئے اور اگلے سال حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کرنے کا وعدہ کیا۔
پس وعدے کے مطابق اگلے سال ۱۲نبوتکےموسمحجمیں بارہ آدمی حاضر ہوئے، دس خزرج سے اور دو اوس سے، یہ لوگ منی کی گھاٹی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمع ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اسلام کی تعلیم دی۔
پانچ افراد تو مذکورہ بالا ہی تھی، باقی لوگ یہ تھے:
سیدنا معاذ بن حارث (معاذ بن عفرائ)، سیدنا ذکوان بن عبد القیس، سیدنا عبادہ بن صامت، سیدنایزید بن ثعلبہ اور سیدنا عباس بن عبادہ۔
قبیلہ اوس کے دو آدمییہ تھے: سیدنا ابو الہیثم بن التیہان اور سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہما۔
اس کے بعد یہ لوگ واپس چلے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ روانہ کیا، تاکہ وہ لوگوں کو قرآن پڑھائیں اور دین کی تعلیم دیں۔
بعد ازاں اگلے سال دوسری بیعت ِ عقبہ پیش آئی، جس کا ذکر اگلے باب میں ہے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23076
حدیث نمبر: 11758
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِيهِ الْوَلِيدِ عَنْ جَدِّهِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ قَالَ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَيْعَةَ الْحَرْبِ وَكَانَ عُبَادَةُ مِنَ الِاثْنَيْ عَشَرَ الَّذِينَ بَايَعُوا فِي الْعَقَبَةِ الْأُولَى عَلَى بَيْعَةِ النِّسَاءِ فِي السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِنَا وَيُسْرِنَا وَمَنْشَطِنَا وَمَكْرَهِنَا وَلَا نُنَازِعُ فِي الْأَمْرِ أَهْلَهُ وَأَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ حَيْثُمَا كُنَّا لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، یہ صحابی ان افراد میں سے تھے جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں پر نقیب (اور نگران) مقرر فرمایا تھا، ان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر لڑائی کی بیعت کی تھی کہ ہمیں اگر اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع کے لیے کسی سے جنگ بھی کرنا پڑی تو ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے اور سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ ان بارہ نقباء میں سے تھے، جنہوں نے بیعت عقبہ اولیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر موافق اور ناموافق حالات میں پسندیدہ و ناپسندیدہ احوال میں یعنی ہر حال میں آپ کا حکم سننے اور ماننے کی بیعت کی اور اس امر کا اقرار کیا کہ ہم حکومت و اقتدار کے بارے میں اہل اقتدار سے مقابلہ نہیں کریں گے اور ہم جہاں بھی ہوں گے ہم کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا کئے بغیر حق کہیں گے۔ نیز ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر عورتوں والے امور کی طرح بیعت کی تھی۔ (ان امور کا ذکر سورۂ ممتحنہ میں ہے)۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11758]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 7199، 7200،ومسلم: 3/ 1417، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22700 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23076»
وضاحت: فوائد: … عورتوں والے امور سے مراد وہ امور ہیں، جن کا ذکر درج ذیل آیت میں ہے:
{ ٰٓیاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا جَآئَ کَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰٓی اَنْ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَّلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ وَلَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَھُنَّ وَلَا یَاْتِیْنَ بِبُھْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَہٗ بَیْنَ اَیْدِیْھِنَّ وَاَرْجُلِھِنَّ وَلَا یَعْصِیْنَکَ فِیْ
مَعْرُوْفٍ} (سورۂ ممتحنہ: ۱۲) یعنی: اے نبی! جب اہل ایمان خواتین آپ کے پاس آئیں تو وہ ان باتوں کی بیعت کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولادوں کو قتل نہیں کریں گی اور کسی پر بہتان طرازی نہیں کریں گی اور کسی معروف کام میں آپ کی حکم عدولی نہیں کریں گی۔
اس آیت میں تو خواتین کا ذکر ہے، لیکن مرد بھی ان امور پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کرتے تھے۔
{ ٰٓیاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا جَآئَ کَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰٓی اَنْ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَّلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ وَلَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَھُنَّ وَلَا یَاْتِیْنَ بِبُھْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَہٗ بَیْنَ اَیْدِیْھِنَّ وَاَرْجُلِھِنَّ وَلَا یَعْصِیْنَکَ فِیْ
مَعْرُوْفٍ} (سورۂ ممتحنہ: ۱۲) یعنی: اے نبی! جب اہل ایمان خواتین آپ کے پاس آئیں تو وہ ان باتوں کی بیعت کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولادوں کو قتل نہیں کریں گی اور کسی پر بہتان طرازی نہیں کریں گی اور کسی معروف کام میں آپ کی حکم عدولی نہیں کریں گی۔
اس آیت میں تو خواتین کا ذکر ہے، لیکن مرد بھی ان امور پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کرتے تھے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 7199