الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
33. باب تَحْرِيمِ فِعْلِ الْوَاصِلَةِ وَالْمُسْتَوْصِلَةِ وَالْوَاشِمَةِ وَالْمُسْتَوْشِمَةِ وَالنَّامِصَةِ وَالْمُتَنَمِّصَةِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ وَالْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ:
باب: بالوں میں جوڑا لگانا اور لگوانا، گودنا اور گدانا اور منہ کی روئیں نکالنا اور نکلوانا، دانتوں کو کشادہ کرنا اور اللہ تعالیٰ کی خلقت کو بدلنا حرام ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5578 (کل: 29 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 4167
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 606
مسند الحمیدی: 611
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1725
الجامع الكامل: 15536
السنن الكبرى للبيهقي: 4230
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2375
11 تا 20
حدیث نمبر: 606
28- وبه: عن حميد أنه سمع معاوية بن أبى سفيان عام حج وهو على المنبر وتناول قصة من شعر كانت فى يد حرسي يقول: يا أهل المدينة أين علماؤكم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن مثل هذه ويقول: ”إنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم.“
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے جس سال حج کیا تھا، منبر پر تشریف فرماتے ہوئے ایک پہرے دار کے ہاتھ سے بالوں کا ایک گچھا لے کر فرمایا: اے مدینے والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس (بالوں کی وگ لگانے) سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کی عورتوں نے جب ایسے بال لگائے تو بنی اسرائیل ہلاک ہو گئے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 606]
تخریج الحدیث: «28- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 947/2 ح 1829، ك 51 ب 1 ح 2) التمهيد 216/7، الاستذكار: 1765، و أخرجه البخاري (3468) ومسلم (2127) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 611
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ وَهُوَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَخْرَجَ مِنْ كُمِّهِ قُصَّهً مِنْ شَعْرٍ، فَقَالَ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ" .
حمید بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں: میں نے عاشورہ کے دن سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر سنا۔ انہوں نے اپنی آستین میں سے بالوں کی ’وگ‘ نکالی۔ اور بولے: اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے استعمال کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بنی اسرائیل اس وقت ہلاکت کا شکار ہو گئے جب ان کی خواتین نے اسے استعمال کرنا شروع کیا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2003، 3468، 5932، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1129، 2127، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1053، 3487، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2085، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3626، 5512، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2370، 5260، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2692، 2866، 2867، 2868، 2869، 2870، 9314، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4167، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2781، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4297، 8505، 8506، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17140»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1725
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعَرٍ كَانَتْ فِي يَدِ حَرَسِيٍّ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَيَقُولُ:" إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ"
حضرت حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ بن ابوسفیان سے سنا جس سال انہوں نے حج کیا اور وہ منبر پر تھے، انہوں نے ایک بالوں کا چٹلا اپنے خادم کے ہاتھ سے لیا اور کہتے تھے کہ اے مدینہ والو! کہاں ہیں علماء تمہارے؟ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منع کرتے تھے اس سے، اور فرماتے تھے: ”تباہ ہوئے بنی اسرائیل جب ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیا۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1725]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2003، 3468، 3488، 5932، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2127، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4167، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2781، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 5274، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16990، والحميدي فى «مسنده» برقم: 611، 612، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5093، فواد عبدالباقي نمبر: 51 - كتابُ الشَّعَرِ-ح: 2»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 691
691 صحيح حديث مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَحْمنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ابْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَوْمَ عَاشُورَاءَ، عَامَ حَجَّ، عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَة أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: هذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ صِيَامُهُ، وَأَنَا صَائمٌ، فَمَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے حج کے موقع پر عاشوراء کے دن منبر پر سنا، انہوں نے کہا: اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کدھر گئے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”یہ عاشوراء کا دن ہے، اس کا روزہ تم پر فرض نہیں ہے، لیکن میں روزے سے ہوں، اب جس کا جی چاہے روزہ رکھے (اور میری سنت پر عمل کرے) اور جس کا جی چاہے نہ رکھے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 69 باب صيام يوم عاشوراء»
وضاحت: شاید سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ خبر پہنچی ہو کہ مدینہ والے عاشوراء کا روزہ مکروہ جانتے ہیں یا اس کا اہتمام نہیں کرتے یا اس کو فرض سمجھتے ہیں تو آپ نے منبر پر یہ تقریر کی۔(راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1378
1378 صحيح حديث مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ حُمَيْدٍ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، عَامَ حَجَّ، عَلَى الْمِنْبَرِ، فَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعَرٍ، وَكَانَتْ فِي يَدَيْ حَرَسِيٍّ فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْهى عَنْ مِثْلِ هذِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے سنا، جس سال وہ حج کے لیے گئے ہوئے تھے، انہوں نے منبرِ نبوی پر کھڑے ہو کر «قُصَّةٌ» ”پیشانی کے بالوں کا ایک گچھا“ لیا جو ان کے چوکیدار کے ہاتھ میں تھا اور فرمایا: اے مدینہ والو! تمہارے علما کدھر گئے (یعنی کیا تم کو منع کرنے والے علما ختم ہو گئے)؟ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح (بال جوڑنے) کی ممانعت فرمائی تھی اور فرمایا تھا: ”بنی اسرائیل پر بربادی اس وقت آئی جب (شریعت کے خلاف) ان کی عورتوں نے اس طرح بال سنوارنے شروع کر دیے تھے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1378]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 54 باب حدثنا أبو اليمان»
وضاحت: دوسروں کے بال اپنے سر میں جوڑنا مراد ہے۔ دوسری حدیث میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا یہ خطبہ ۶۱ ھ سے متعلق ہے۔ جب آپ اپنی خلافت میں آخری بار حج کرنے آئے تھے۔ اس وقت اکثر علماء صحابہ وفات پا چکے تھے۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 630
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَخْرَجَ مِنْ كُمِّهِ قَبْضَةً مِنْ شَعَرٍ يَقُولُ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ يَقُولُ:"إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْ" .
حمید بن عبد الرحمن روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے عاشوراء کے دن سنا جبکہ آپ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر تشریف فرما تھے۔ اور آپ نے اپنی آستین سے بالوں کی ایک مٹھی نکالی اور آپ کہہ رہے تھے اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ اس قسم کے کاموں سے منع کرتے اور فرماتے، ”بے شک بنی اسرائیل اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیے۔“ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی دن کے متعلق سنا آپ نے فرمایا: ”میں آج کے دن روزہ سے ہوں جو تم میں سے چاہے روزہ رکھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء (1129).»
حدیث نمبر: 631
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِمِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ:"لَمْ يَكْتُبِ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، فَأَنَا صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ" .
حمید بن عبد الرحمن سے روایت ہے انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے جس سال انہوں نے حج کیا سنا جبکہ وہ منبر پر ارشاد فرما رہے تھے۔ اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آج کے دن یوم عاشوراء کے متعلق سنا: ”اس کا روزہ اللہ نے تم پر فرض نہیں کیا، البتہ میں روزے سے ہوں، تم میں سے جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 631]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب صوم يوم عاشوراء (2003) ومسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء (1129).»
حدیث نمبر: 327
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ وَأَخْرَجَ قُصَّةً مِنْ كُمِّهِ، فَقَالَ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ"، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْيَوْمِ يَقُولُ:" إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْ".
حمید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے منبر مدینہ پر عاشوراء کے دن سنا انہوں نے اپنی آستین سے بالوں کا ایک گچھا نکال کر فرمایا: ”اے اہل مدینہ تمہارے علماء کدھر گئے ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے اس سے منع فرمایا اور فرمایا تھا کہ: بنو اسرائیل اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی خواتین نے یہ بناوٹی بال لگائے۔“ پھر فرمایا: ”میں نے اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ: میں نے روزہ رکھا ہے جو چاہیے اس دن کا روزہ رکھے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صيام عاشوراء/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری احادیث الانبياء، باب رقم: 3468، صحیح مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء، رقم: 1129»
حدیث نمبر: 329
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ وَلَمْ يَكْتُبِ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ وَأَنَا صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ".
حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو سنا عاشوراء کا دن تھا حج کا سال تھا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبر پر فرما رہے تھے اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ (بناوٹی بال لگانے سے تمہیں منع کیوں نہیں کرتے) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آج کا دن عاشوراء کا دن ہے اس کا روزہ اللہ نے فرض نہیں کیا لیکن میں نے روزہ رکھا ہے جو چاہیے روزہ رکھ لے جو چاہیے افطار کر لے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صيام عاشوراء/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصوم، باب صوم يوم عاشوراء، رقم: 2003، صحیح مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء، رقم: 1129»
حدیث نمبر: 15536
15536- عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف أنه سمع معاوية بن أبي سفيان عام حج وهو على المنبر، وتناول قصة من شعر كانت في يد حرسي يقول: يا أهل المدينة أين علماؤكم؟ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن مثل هذه، ويقول: إنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في كتاب الشعر (2) عن ابن شهاب، عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف فذكره. ورواه البخاري في اللباس (5932)، ومسلم في اللباس والزينة (2127: 122) كلاهما من طريق مالك به.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه