🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سرکہ کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 643 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 643
مسند احمد: 26908، 27388
المستدرک علی الصحیحین: 7049
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبِسْتِنْبَانُ السَّرْمَرِيُّ بِهَا، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ ، صَاحِبُ السَّابِرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَكَانَ جَائِعًا، فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ أَصْهَارًا لِي قَدْ لَجَأُوا إِلَيَّ، وَإِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لائِمٍ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَعْلَمَ بِهِمْ فَيَقْتُلَهُمْ، فَاجْعَلْ مَنْ دَخَلَ دَارَ أُمِّ هَانِئٍ آمِنًا حَتَّى يَسْمَعُوا كَلامَ اللَّهِ، فَآمَنَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَارَتْ أُمُّ هَانِئٍ، فَقَالَ: هَلْ عِنْدَكِ مِنْ طَعَامٍ نَأْكُلُهُ؟، فَقَالَتْ: لَيْسَ عِنْدِي إِلا كِسَرٌ يَابِسَةٌ، وَإِنِّي لأَسْتَحِي أَنْ أُقَدِّمَهَا إِلَيْكَ، فَقَالَ: هَلُمِّي بِهِنَّ، فَكَسَّرَهُنَّ فِي مَاءٍ، وَجَاءَتْ بِمِلْحٍ، فَقَالَ: هَلْ مِنْ إِدَامٍ؟، فَقَالَتْ: مَا عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ، فَقَالَ: هَلُمِّيهِ، فَصَبَّهُ عَلَى طَعَامِهِ، فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ قَالَ: نِعْمَ الإِدَامُ الْخَلُّ، يَا أُمَّ هَانِئٍ، لا يُقْفَرُ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعْدَانَ، إِلا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوک محسوس فرما رہے تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگیں: یا رسول اللہ! میرے کچھ سسرالی میری طرف مجبور ہو کر آئے، اور علی بن ابی طالب کو کسی ملامت گر کی ملامت کا خیال نہیں ہوتا، مجھے ڈر ہے کہ اگر اس کو ان کا علم ہو گیا تو وہ انہیں مار ڈالے گا، اس لیے آپ اس شخص کو جو میرے گھر میں آ جائے امن عطا فرما دیں، یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کا کلام سن لے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں امن دے دیا، اور فرمایا: ”جس کو ام ہانی نے پناہ دی اس کو ہم نے بھی پناہ دے دی۔“ پھر فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی کھانا ہے جو ہم کھائیں۔“ تو وہ کہنے لگیں: ہمارے پاس صرف خشک روٹی کا ٹکڑا ہے، اور میں اس کو آپ کی طرف پیش کرنے میں شرماتی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لاؤ“، تو اس نے انہیں توڑ کر پانی میں ڈال دیا، پھر نمک لائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی سالن ہے۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! اور کوئی نہیں ہاں تھوڑا سا سرکہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لاؤ۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس کھانے پر ڈالا، اور اس سے کھا لیا، پھر اللہ کی تعریف کی، پھر فرمایا: ”اے ام ہانی! بہترین سالن سرکہ ہے، جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر خالی نہیں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الأطعمة و الأشربة/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11338، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6934، والطبراني فى «الصغير» برقم: 951
قال الهيثمي: فيه سعدان بن الوليد ولم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (6 / 175)
[وله شواهد من حديث فاختة الهاشمية أخت على بن أبى طالب، فأما حديث فاختة الهاشمية أخت على بن أبى طالب، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 280، 357، 3171، 6158، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 336، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2763، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1579، 2734، ومالك فى «الموطأ» برقم: 357، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27533»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26908
قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ هَذَا الْحَدِيثَ: مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَيْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ , ذَهَبَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26908]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 280، م: 336
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27388
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ , عَنْ أَبِي النَّضْرِ , أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ , تَقُولُ: ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ , فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ , وَفَاطِمَةُ ابْنَتُهُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ , قَالَتْ: فَسَلَّمْتُ , فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟" , قال: قلَتْ: أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ , فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِأُمِّ هَانِئٍ" , قَالَتْ: فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ , قَامَ , فَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ , مُلْتَحِفًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ , ثُمَّ انْصَرَفَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , زَعَمَ ابْنُ أُمِّي أَنَّهُ قَاتِلٌ رَجُلًا أَجَرْتُهُ فُلَانَ ابْنَ هُبَيْرَةَ , فَقَالَ: " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ" , فَقَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ: وَذَاكَ ضُحًى.
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن میں نے اپنے دو دیوروں کو ”جو مشرکین میں سے تھے“ پناہ دے دی، اسی دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم گرد و غبار میں اٹے ہوئے ایک لحاف میں لپٹے ہوئے تشریف لائے، مجھے دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام ہانی کو خوش آمدید“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنے دو دیوروں کو ”جو مشرکین میں سے تھے“ پناہ دے دی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے تم نے پناہ دی ہے اسے ہم بھی پناہ دیتے ہیں، جسے تم نے امن دیا اسے ہم بھی امن دیتے ہیں۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا، انہوں نے پانی رکھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے غسل فرمایا، پھر ایک کپڑے میں اچھی طرح لپٹ کر آٹھ رکعتیں پڑھیں، یہ فتح مکہ کے دن چاشت کے وقت کی بات ہے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27388]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 280، م: 336
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7049
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدوري، حدثنا الحسن بن بشر الهَمْداني، حدثنا سَعْدان بن الوليد بيَّاع السَّابِري، عن عطاء، عن ابن عباس، عن أم هانئ بنت أبي طالب قالت: قال لي رسول الله ﷺ:"هل عندكِ طعامٌ آكلُه؟" وكان جائعًا، فقلتُ: إنَّ عندي لكسرًا يابسةً، وإِنِّي لأستحيي أن أُقرِّبَها إليك، فقال:"هلُمِّيها"، فكسرتها ونشرت عليها الملح، فقال:"هل من إدام؟" فقلتُ: يا رسول الله، ما عندي إلا شيءٌ من خَلٍّ، قال:"هلُمِّيه"، فلما جئته به صبه على طعامه فأكل منه، ثم حَمِدَ الله تعالى، ثم قال:"نِعمَ الإدام الخلُّ يا أم هانئ، لا يُقفِرُ بيتٌ فيه خل" (1) . وقد روى عبد الله بن عمر بن الخطاب عن أمِّ هانئ:
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوکے تھے، میں نے عرض کیا: میرے پاس روٹی کے چند خشک ٹکڑے ہیں اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہ پیش کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں لے آؤ“، تو میں نے وہ ٹکڑے توڑے اور ان پر نمک چھڑک دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی سالن ہے؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس سرکے کے سوا کچھ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی لے آؤ“، جب میں وہ لے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے پر ڈالا اور اسے تناول فرمایا، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور فرمایا: ”اے ام ہانی! سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، وہ گھر کبھی محتاج نہ ہوگا جس میں سرکہ موجود ہو۔“
عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے بھی ام ہانی سے روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7049]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف، وشيخه سعدان بن الوليد لم نقف له على ترجمة، فهو مجهول لا يعرف.» [ترقيم الرساله 7049] [ترقيم الشركة 6969]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف الحسن بن بشر ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں