🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
476.  باب إذا قام ثم رجع إلى مجلسه
اطراف الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 871 (کل: 18 مقامات، 12 کتب)
صحیح الادب المفرد: 871
صحیح مسلم: 5689
سنن ابن ماجہ: 3717
الادب المفرد: 1138
سنن دارمی: 2689
مشکوۃ المصابیح: 4697
مسند احمد: 7568، 7810، 9047، 9774، 10264، 10823، 10942
الفتح الربانی: 9507
صحیح ابن حبان: 588
مسند امام شافعی: 421
الجامع الكامل: 14291
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 722
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10264
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، قََالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُهَيْلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ رَجَعَ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے تو واپس آنے کے بعد اس جگہ کا سب سے زیادہ حقدار وہی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10264]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2179
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10823
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ , ثُمَّ رَجَعَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے تو واپس آنے کے بعد اس جگہ کا سب سے زیادہ حقدار وہی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10823]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2179
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10942
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ , وَأَبُو كَامِلٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ , حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ , ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ , فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے تو واپس آنے کے بعد اس جگہ کا سب سے زیادہ حقدار وہی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10942]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح .م2179
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9507
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنی مجلس سے چلا جائے اور پھر واپس آ جائے تو وہی اس جگہ کا زیادہ حقدار ہو گا۔ [الفتح الربانی/بيان آداب المجالس/حدیث: 9507]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2179، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10823 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10835»
وضاحت: فوائد: … بعض نمازیوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ مسواک، وضو اور استنجاء کی صورت میں نماز کی تیاری کرنے سے پہلے مسجد میں آ کر پہلی صف میں کوئی کپڑا وغیرہ رکھ کر چلے جاتے ہیں اور پھر اپنے آپ کو اس جگہ کا مستحق سمجھتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ انداز درست نہیں ہے، کیونکہ جو آدمی مکمل تیاری کر کے آ کر ایک بار بیٹھ جائے گا، وہ جگہ اس کا حق ہو گی، تیاری کرکے آنے کے بغیر علامت وغیرہ رکھنے کا کوئی تک نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2179
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 588
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص کسی محفل سے اٹھ کر جائے اور پھر وہاں واپس آ جائے، تو وہ اپنی جگہ کا زیادہ حق دار ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2179، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1821، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 588، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4853، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2696، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3717،وأحمد فى (مسنده) برقم: 7683» «رقم طبعة با وزير 587»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (881): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 421
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ"  .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اپنی جگہ سے اٹھے پھر واپس آ جائے تو وہ اس جگہ کا (جس سے اٹھا) زیادہ حقدار ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 421]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، السلام، باب اذا قام من مجلسہ ثم عاد فہو أحق بہ (2179).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14291
14291- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا قام أحدكم –وفي رواية: من قام- من مجلسه ثم رجع إليه فهو أحق به.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في السلام (2179) من طرق عن سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 722
«إذا قام الرجل من مجلسه ثم رجع إليه فهو أحق به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص اپنی بیٹھنے کی جگہ سے (کسی کام کے لیے) اٹھے اور پھر واپس وہیں آ جائے، تو وہ اس (جگہ) کا زیادہ حق دار ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خد م د هـ] عن أبي هريرة [حم] عن وهب بن حذيفة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں