الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ الْحِكْمَةِ الْحَرْبِيَّةِ)
جنگی حکمت عملی کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3946 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39478
الجامع الكامل: 7979
السنن الكبرى للبيهقي: 18476
المعجم الکبیر للطبرانی: 16630
1 تا 10
حدیث نمبر: 3946
3946 - وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَنَا يَوْمَ بَدْرٍ حِينَ صَفَفَنَا لِقُرَيْشٍ وَصَفُّوا لَنَا:"إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَعَلَيْكُمْ بِالنَّبْلِ". وَفِي رِوَايَةٍ:"إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَحَدِيثُ سَعْدٍ:"هَلْ تُنْصَرُونَ"، سَنَذْكُرُهُ فِي بَابِ"فَضْلِ الْفُقَرَاءِ". وَحَدِيثُ الْبَرَاءِ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَهْطًا فِي بَابِ"الْمُعْجِزَاتِ"إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب غزوہ بدر کے موقع پر ہم اور قریش ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو تم ان پر تیر برساؤ“ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ ”جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو تم ان پر تیر برساؤ اور کچھ تیر اپنے پاس محفوظ رکھو۔“ رواہ البخاری۔ اور سعد رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”کیا تمہاری مدد کی جاتی ہے“ ہم عنقریب باب فضل الفقراء میں ذکر کریں گے، اور براء رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا“ باب المعجزات میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3946]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2900)
حديث سعد يأتي (5232) و حديث البراء يأتي (5876)»
حديث سعد يأتي (5232) و حديث البراء يأتي (5876)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2900
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَوْمَ بَدْرٍ حِينَ صَفَفَنَا لِقُرَيْشٍ وَصَفُّوا لَنَا إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَعَلَيْكُمْ بِالنَّبْلِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن غسیل نے، ان سے حمزہ بن ابی اسید نے اور ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کی لڑائی کے موقع پر جب ہم قریش کے مقابلہ میں صف باندھے ہوئے کھڑے ہو گئے تھے اور وہ ہمارے مقابلہ میں تیار تھے، فرمایا کہ اگر (حملہ کرتے ہوئے) قریش تمہارے قریب آ جائیں تو تم لوگ تیر اندازی شروع کر دینا تاکہ وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2900]
حضرت حضرت ابو اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن اس وقت فرمایا جب ہم قریش کے سامنے صف بستہ کھڑے تھے اور وہ بھی ہمارے مقابلے میں تیار تھے: ”جب وہ تمہارے قریب آجائیں تو ان پر تیروں کی بارش کردو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2900]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3984
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ , وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ:" إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ".
مجھ سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا ‘ ہم سے ابواحمد زبیری نے بیان کیا ‘ ہم سے عبدالرحمٰن بن غسیل نے بیان کیا ‘ ان سے حمزہ بن ابی اسید اور زبیر بن منذر بن ابی اسید نے اور ان سے ابواسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے موقع پر ہمیں ہدایت فرمائی تھی کہ جب کفار تمہارے قریب آ جائیں تو ان پر تیر چلانا اور (جب تک وہ دور رہیں) اپنے تیروں کو بچائے رکھنا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3984]
حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بدر کے دن فرمایا: ”جب کافر تمہارے قریب آ جائیں تو انہیں تیروں سے مارو اور اپنے تیروں کی حفاظت کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3984]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3985
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ , وَالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ،عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ:" إِذَا أَكْثَبُوكُمْ , يَعْنِي كَثَرُوكُمْ , فَارْمُوهُمْ وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ".
مجھ سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا ‘ ہم سے ابواحمد زبیری نے بیان کیا ‘ ہم سے عبدالرحمٰن بن غسیل نے ‘ ان سے حمزہ بن ابی اسید اور منذر بن ابی اسید نے اور ان سے ابواسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جنگ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ جب کفار تمہارے قریب آ جائیں یعنی حملہ و ہجوم کریں (اتنے کہ تمہارے نشانے کی زد میں آ جائیں) تو پھر ان پر تیر برسانے شروع کرنا اور (جب تک وہ تم سے قریب نہ ہوں) اپنے تیر کو محفوظ رکھنا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3985]
حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بدر کے دن ہدایت جاری کی تھی کہ ”جب کافر تمہارے قریب آ جائیں، یعنی تم پر ہجوم کر لیں تو انہیں تیروں سے چھلنی کرو اور اپنے تیروں کو محفوظ رکھو۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3985]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2663
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اصْطَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ:" إِذَا أَكْثَبُوكُمْ يَعْنِي إِذَا غَشُوكُمْ فَارْمُوهُمْ بِالنَّبْلِ وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ".
ابواسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے بدر کے دن صف بندی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کافر تمہارے قریب پہنچ جائیں ۱؎ تب تم انہیں تیروں سے مارنا، اور اپنے تیر بچا کر رکھنا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2663]
سیدنا حمزہ بن ابی اسید رحمہ اللہ اپنے والد (ابواسید مالک بن ربیعہ انصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب ہم نے بدر میں صفیں بنا لیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ تمہارے قریب ہوں (تمہاری زد میں آ جائیں) تو تیر مارنا اور اپنے تیروں کو محفوظ رکھنا۔“ (بلا ضرورت تیر نہ چلانا، تاکہ تیر محفوظ رہیں)۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2663]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجھاد 78 (2900)، والمغازي 10 (3984)، (تحفة الأشراف: 11190)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/498) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی تیر کی زد میں آ جائیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3984، 3985)
حدیث نمبر: 2664
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ نَجِيحٍ وَلَيْسَ بِالْمَلْطِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ:" إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ بِالنَّبْلِ وَلَا تَسُلُّوا السُّيُوفَ حَتَّى يَغْشَوْكُمْ".
ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فرمایا: ”جب وہ (دشمن) تم سے قریب ہو جائیں تب تم انہیں تیروں سے مارنا، اور جب تک وہ تمہیں ڈھانپ نہ لیں ۱؎ تلوار نہ سونتنا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2664]
سیدنا مالک بن حمزہ ابی اسید الساعدی اپنے والد سے، وہ اپنے دادا (ابو اسید مالک بن ربیعہ انصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر والے دن فرمایا: ”جب وہ تمہارے قریب آ جائیں (اور تمہاری زد میں ہوں) تب ان پر تیر مارنا اور تلوار بھی اسی وقت سونتنا جب وہ تم پر چھا جائیں۔“ (اور تلوار کی مار پر ہوں)۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2664]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11190) (ضعیف)» (اس کے راوی اسحاق مجہول، اور مالک بن حمزہ لین الحدیث ہیں، نیز پچھلی حدیث کے مضمون سے اس کے مضمون میں فرق ہے)
وضاحت: ۱؎: یعنی تلوار کی مار پر نہ آجائیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إسحاق بن نجيح : مجهول (تق : 387)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 97
إسناده ضعيف
إسحاق بن نجيح : مجهول (تق : 387)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 97
حدیث نمبر: 3954
3954 - وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:"إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ، وَلَا تَسُلُّوا السُّيُوفَ حَتَّى يَغْشَوْكُمْ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابواُسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بدر کے موقع پر فرمایا: ”جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو پھر ان پر تیر چلاؤ اور جب تک وہ تمہارے بہت قریب نہ آ جائیں تلواریں نہ سونتو۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3954]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (2664)
٭ فيه إسحاق بن نجيح غير الملطي: مجھول، و مالک بن حمزة: مستور .»
٭ فيه إسحاق بن نجيح غير الملطي: مجھول، و مالک بن حمزة: مستور .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 37870 ترقیم الشثری: -- 39478
حدثنا الفضل بن دكين قال حدثنا ابن الغسيل عن حمزة بن ابي اسيد ، عن ابيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم بدر حين صفنا لقريش وصفوا لنا: إذا اكثبوكم فارموهم بالنبل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (صففنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٩٨٤)، وأحمد (١٦٠٦٠).
حضرت حمزہ بن ابی اسید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے دن، جبکہ ہم نے قریش کے خلاف صف بندی کرلی اور قریش نے ہمارے خلاف صف بندی کرلی: فرمایا: جب وہ تمہارے قریب آئیں گے تب تم ان پر تیر اندازی کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39478]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2900، 3984، 3985، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2485، 4326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2664، 2663، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18544، 18545، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16307، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9295، والطبراني فى «الكبير» برقم: 582، 581، ترقيم محمد عوامة: 37870»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2900، 3984، 3985، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2485، 4326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2664، 2663، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18544، 18545، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16307، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9295، والطبراني فى «الكبير» برقم: 582، 581، ترقيم محمد عوامة: 37870»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7979
7979- عن أبي أُسيد قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم يوم بدر حين صففنا لقريش وصفّوا لنا: إذا أكثبوكم فعليكم بالنبل.
وزاد في لفظ: واستبقوا نبلكم.
وزاد في لفظ: واستبقوا نبلكم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الجهاد والسير (2900) عن أبي نعيم، حدثنا عبدالرحمن بن الغسيل، عن حمزة بن أبي أسيد، عن أبيه فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18476
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ نَجِيحٍ وَلَيْسَ بِالْمَلْطِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ:" إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ بِالنَّبْلِ وَلَا تَسُلُّوا السُّيُوفَ حَتَّى يَغْشَوْكُمْ".
مالک بن حمزہ بن ابی اسید اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو ان پر تیر برساؤ اور جب تک وہ تمہیں ڈھانپ نہ لیں، تلواریں نہ سونتو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18476]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح